04/05/2026
کھڈ گوجراں ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے رورل ہیلتھ سنٹرقمروٹی کا تفصیلی دورا کیا ۔اس دوران ڈاکٹر محمد شاہنواز شفیع (انچارج)نے ادارہ ھذا کے مختلف پہلو اور ادارہ ھذا کے مختلف ضروریات سےآگاہ کیا ۔جس پر کھڈ گوجراں ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کی گئی ۔آخر میں ڈاکٹر صاحب نے پوری ٹیم کا وقت نکال کر یہاں آنے پراور تعاون کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔