07/09/2026
ایمان فیاض نے نہم سالانہ امتحان میں 555 میں سے شاندار 545 نمبرز حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی پر معروف تاجر چوہدری فیاض حسین سکول تشریف لائے اور قابل اساتذہ کی محنت و قابلیت، باقاعدہ ٹیسٹ سسٹم اور مؤثر Discipline System کو سراہتے ہوئے ادارے کی تعلیمی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ہم ایمان فیاض کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے مزید کامیابیاں، علم و عمل میں برکت اور زندگی کے ہر میدان میں عزت و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین۔