20/09/2026
💐💐💐 ایم ڈی کیٹ کے غازیوں کے نام 💐💐💐
سی بی اے سے فارغ التحصیل عزیز تلامذہ!
یاد رکھو، ایم ڈی کیٹ صرف ایک ٹیسٹ ہے، تمہاری قابلیت جانچنے کا پیمانہ اور تمہارے مستقبل روشن ہو تاریک کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں۔ تم نے اپنی کامیابی کے لیے جو دن رات محنت کی ہے اور اپنی جو نیندیں قربان کی ہیں، اللہ اس کا صلہ ضرور دے گا۔
نتیجہ جو بھی ہو، تم ناکام نہیں ہو۔ کوشش کرنا تمہارا کام تھا، کامیابی دینا اللہ کا کام ہے۔ ایک دروازہ بند ہوتا ہے تو اللہ سو اور دروازے کھول دیتا ہے۔
گھبراؤ نہیں، پرسکون رہو، پر اعتماد رہو۔ یقیناً تم ڈاکٹر بننے کے لیے ہی پیدا ہوئے ہو، چاہے راستہ تھوڑا لمبا کیوں نہ ہو اور محنت تھوڑی زیادہ ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
*اللہ تمہیں تمہاری محنت سے بڑھ کر عطا فرمائے۔ آمین*
تمہاری کامیابی کے لیے دعاگو!
ٹیم سی بی اے فتح پور، سوات
ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیں
وہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں