03/09/2022
ﮨﻤﯿﺸﮧ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﯿﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ
ﻗﺮﺽ ﯾﺎ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﺻﺮﻑ ﭘﯿﺴﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ،
ﺑﻠﮑﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﻭ ﺗﻮﺟﮧ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ .
ﻭﮦ ﺟﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻟﺌﯿﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﯾﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﺮﮮ ﮐﺮﮐﮯ ﺁﭘﮑﻮ ﺗﻮﺟﮧ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ۔
ﺟﺐ ﺳﺐ ﮐﺎ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﻠﻮﮎ ﺍﭼﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﻮﺉ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺻﺮﻑ ﭼﭗ ﺭﮨﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﭙﺎﭦ ﭼﮩﺮﮦ ﺑﮭﯽ ﺁﭘﮑﮯ ﻟﺌﯿﮯ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺗﮭﺎ ۔
ﺧﺎﺹ ﮐﺮ ﺍُﻥ ﮐﺎ ﻗﺮﺽ .. ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﺑﺪﻟﮯ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ، ﺑﻐﯿﺮ ﺻﻠﮧ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﺁﭘﮑﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ،ﮐﺎﻡ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ،
ﭼﺎﮨﮯ ﮐﻮﺉ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ،ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﻓﺮﺩ ﮨﻮ ، ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭ ﮨﻮ، ﻣﺤﻠﮧ ﺩﺍﺭ ﮨﻮ، ﺩﻭﺳﺖ، ﺍﺣﺒﺎﺏ، ﯾﺎ ﮐﻮﺉ ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﻮﮞ ، ﺩﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﮨﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﺎ ﮨﻮ ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺳﻔﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﭘﮑﺎ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﮨﻮ ...
، ﺍﯾﺴﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺧﻠﻮﺹ ﮐﺎ ﻗﺮﺽ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﭼﮑﺎﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ...
ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﻋﺎﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺿﺮﻭﺭ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﯿﮟ .. ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﭘﯿﺴﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﭼﮑﺎﻧﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ..
ﺟﺘﻨﺎ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺧﺎﻟﺺ ﻣﺤﺒﺖ، ﺗﻮﺟﮧ، ﺍﻭﺭ ﺧﯿﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﻭﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﺳﺐ ﺍُﻥ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮﻧﺎ .. ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺑﮩﺖ ﻣﺸﮑﻞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ... ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ۔ ۔ ۔
01/09/2022
کسی کو اسکی زندگی میں بخش دینا
اسکی قبر پر فاتحہ پڑھنے سے کئی بہتر ہے -
29/08/2022
بد تمیز آدمی میرے بسکٹ کھا گیا۔
ایک عرب خاتون اپنا واقعہ لکھتی ہے کہ میں ائرپورٹ کے انتظار گاہ میں تھی، فلائٹ میں کافی وقت باقی تھا سوچا میگزین خرید کر کچھ پڑھنے میں وقت گذارا جائے چنانچہ ایک قریبی سٹال پر جا کر ایک میگزن اور کھانے کے لئیے بسکٹ خریدے، واپس آکر انتظار گاہ میں بیٹھ گئ میں نے اپنا پرس سائڈ کے ٹیبل پر رکھا اور میگزین پڑھنے لگی ٹیبل کی دوسری طرف ایک صاحب بیٹھے ہوئے تھے میں نے آدھا بسکٹ کھایا اور دوبارہ میگزین پڑھنے میں مشغول ہوگئ اچانک میں نے دیکھا کہ وہ صاحب جو ٹیبل کی دوسری طرف بیٹھے تھے انھوں نے میرا بچا ہوا آدھا بسکٹ اٹھا کر کھا لیا جس پر مجھے حیرت ہوئ لیکن میں خاموشی سے میگزین پڑھتی رہی، کچھ دیر بعد پھر میں نے آدھا بسکٹ کھایا اور آدھا چھوڑ دیا اور کن انکھیوں سے دیکھنے لگی کہ اب کیا ہوتا ہے؟ اس شخص نے پھر آدھا بسکٹ اٹھا کر کھا لیا مجھے سخت غصہ آیا کہ یہ بد تمیز آدمی ایک عورت کے بسکٹ کھا رہا ہے اسی شرم نہیں آتی، میں آدھا بسکٹ کھاتی اور آدھا چھوڑ دیتی اور وہ شخص بقیہ آدھا اٹھا کر کھاتا رہا یہاں تک ایک بسکٹ باقی بچ گیا، میں نے وہ بسکٹ چھوڑدیا اور سوچنے لگی کہ اب یہ شخص کیا کرتا ہے؟ تھوڑی دیر گذری اس شخص نے آدھا بسکٹ توڑا اور آدھا میرے لئیے چھوڑ دیا یہ دیکھ کر میرے تن بدن میں آگ لگ گی، بڑا بے شرم اور بے حیا انسان ہے کسی نے اس کی تربیت نہیں کی اسے سمجھایا نہیں بد سلیقہ اور غیر مہذب انسان، یہ سب باتیں میرے دماغ میں گردش کر رہی تھیں اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں؟ اتنے میں فلائٹ پر جانے کا اعلان ہوا اور میں اپنا سامان اٹھا کر جہاز کی طرف چل پڑی اپنی سیٹ پر پہنچ کر سامان رکھا اور کندھے سے پرس اتار کر اس سے گلاسز نکالے ارے یہ کیا ؟ میرے بسکٹ کا پیکٹ تو پرس میں پڑا تھا! میں بسکٹ کا پیکٹ ہاتھ میں لئیے سوچ رہی تھی کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اس شریف انسان کے بسکٹ کھا گئ اور اس نے کچھ بھی نہیں کہا، شرم اور ندامت سے میرا برا حال تھا میرا ضمیر مجھے ملامت کر رہا تھا کہ تم نے ایک شریف انسان کے بارے میں بد گمانی کی، میری بدگمانی نے آج مجھے اپنے سامنے شرمندہ کردیا تھا مجھے اپنا آپ بہت چھوٹا نظر آرہا تھا اور وہ شخص ۔۔۔ جس نے میرے بارے میں اچھا گمان رکھا تھا مجھے بہت اونچا نظر آرہا تھا، میری بدگمانی نے مجھے آج بہت بڑا سبق سکھایا کہ آئندہ کسی کے بارے میں بدگمانی سے اپنے آپ کو بچاؤں۔
اللہ پاک ہم سب کو بهی بد گمانی سے بچائے..آمین
26/08/2022
'ہم ایک عمر روتے ہیں، چیختے ہیں ، تڑپتے ہیں کوئی پرواہ نہیں کرتا...لیکن جب ایک لمحے کے لیے مسکرا دیتے ہیں تو یہ لوگ تصویر بنا کر اوپر لکھ دیتے ہیں۔
”خوشیوں کا تعلق دولت سے نہیں ہوتا “🖤
21/08/2022
ﺣﻘﯿﻘﺖ ﮐﺘﻨﯽ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﺩﮦ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﮨﻮ ' ﺍﺱ ﮐﯽ ﺧﻮﺑﯽ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﺑﺪﻻ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ - ﺍﻭﺭ ﺟﺴﮯ ﺑﺪﻻ ﻧﮧ ﺟﺎ ﺳﮑﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﺎ ﮐﺮ ﻟﯿﻨﺎ ﭼﺎﮨﺌﮯ
20/03/2022
زندگی پرسکون کجیے۔۔۔
میرا خیال ہے کہ ہم اپنی الماری سے وہ تمام کپڑے نکال کر کسی غریب آدمی کو دے سکتے ہیں جو ہم نے یہ سوچ کر جمع کیے ہوئے ہیں کہ وزن کم ہو گا تو ضرور پہنیں گے۔ پچھلے پانچ سال میں کم ہوا کوئی کلو دو کلو؟ نہیں ہوا، تو کسی کو دے کیوں نہیں دیتے؟
وہ کتابیں جو نہ کبھی پڑھیں اور نہ کبھی اگلے تیس سال میں پڑھی جانی ہیں، وہ آخر کیوں سنبھالی ہوئی ہیں؟ جو پسند ہیں ان کی بات الگ، لیکن باقی کتابیں اگر کم کر لی جائیں تو کیا کمرے میں کھلے پن کا احساس تھوڑا زیادہ نہیں ہو جائے گا، اگلی شفٹنگ آسان نہیں ہو گی؟
کچن میں وہ مصالحے جو شاپروں میں پڑے پڑے گل گئے، ڈیپ فریزر کی وہ تھیلیاں جو چھ مہینے سے کھلی تک نہیں، شوکیس کے وہ برتن جو تین نسلوں سے جمے ہوئے ہیں، کیا ان سے نجات نہیں حاصل کی جا سکتی؟ ان گنت چمچوں اور کانٹوں کی جگہ اگر مختصر کٹلری ہو تو کیا اسے سنبھالنا آسان نہیں ہو گا؟
باتھ روم میں جو بوتلیں کام کی نہیں ہیں انہیں پھینکیں، جو فالتو بالٹیاں ہیں ان سے جان چھڑائیں، ربڑ کا پائپ جو باہر اکڑا ہوا پڑا ہے، اگر کام نہیں آتا تو اسے مردہ سانپ کی طرح پالنے کا فائدہ نہیں، وہ جو نیا لیا ہے اسے استعمال بھی کریں۔ گاڑی پہ کپڑا نہیں چڑھانا تو اسے ڈکی سے نکال کے باہر پھینکیں، مان لیا کہ شوق سے لیا تھا پیسے خرچے تھے لیکن یہ بھی مان لیں کہ روز روز اب یہ کھیچل برداشت نہیں ہوتی اور ڈکی بھی گندی بھری ہوئی لگتی ہے۔
موبائل سے فالتو کی ڈاؤن لوڈ ہوئی واٹس ایپ ویڈیوز نکالیں، انرجی سیور ایک بار ختم ہو گیا تو اس کا کچھ نہیں ہو سکا، اب تو پتنگ تک نہیں اڑ سکتی کہ ڈور کے مانجھے میں اس کا شیشہ کام آ جائے، پھینک دیں ان سب کو خدا کے واسطے۔ پرفیوم کی خالی بوتلوں سے جان چھڑائیں ۔۔۔ یہ سب پتہ ہے کیوں ضروری ہے؟
ہمارے دماغوں پہ دو چیزوں کا پریشر ہے۔ ایک ٹیکنالوجی کا اور دوسرے اپنے ہی سامان کا۔ ہم یا اپنے گھر میں رہتے ہیں اور یا اپنے موبائل میں رہتے ہیں۔ دونوں چیزیں ہی فل بھری ہوئی ملتی ہیں ہمیشہ، ہم کہاں رہیں گے؟ نتیجہ یہ ہو گا کہ زندگی آہستہ آہستہ کاٹھ کباڑ میں دب جائے گی۔ اس کے بعد کیا ہو گا؟ کسی چیز کا مزہ نہیں لے سکیں گے آپ۔ پیسہ بڑا ہے پر سکون نئیں اے جی۔ یہ ایک پرانا ڈائیلاگ ہوتا تھا۔ تو اس بے سکونی کی ایک بہت زیادہ بڑی وجہ بے ترتیب زندگی اور چیزوں کا پھیلے ہونا ہے۔
دیکھیں ہمارے دماغ تو وہی ہیں جو دو تین سو برس پہلے ہمارے پردادوں یا ان کے نانوں دادوں کے تھے لیکن اب ان پر بوجھ کتنا بڑھ گیا ہے یہ سوچیں۔ ان کی زندگی میں فریج، ٹی وی، اے سی، فالتو برتن، گاڑی، واشنگ مشین، ریڈیو، گیزر،
14/02/2022
گفتگو کیجیئے ـــــــــ احتیاط کے ساتھ
مر بھی جاتے ہیں لوگ ، بات کے ساتھ ــــــــــ
05/02/2022
*"یہ جو دُکھ ہوتے ہیں ناں ضروری ہوتے ہیں"*
یہ ہمیں اُسی در پہ لے جاتے ہیں وہیں رب کے پاس..!!
"جیسے بچہ چوٹ کھا کے ماں کی طرف بھاگتا ہے ناں بالکل ویسے ہی ہم بلبلاتے ہوئے اللہ کی طرف بھاگتے ہیں اور اُسی سے رجوع کرتے ہیں۔"
*"جب ہمیں درد ہوتا ہے کوئی اور در نہیں ملتا جب کوئی سہارا نہیں رہتا جب سانسیں تنگ سی ہونے لگتی ہیں، جب ہم ٹھکرائے جاتے ہیں جب ہم رُلائے جاتے ہیں-"*
" تب تب ہم اللہ کو پُکارتےہیں
"اور وہ رحمان و رحیم بادشاہ سمیٹ لیتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ-"
*" الحمداللّٰہ یا رب العالمین-"❤️..!!*
16/01/2022
گفتگو کیجیئے ـــــــــ احتیاط کے ساتھ ـــــــــــــــ
مر بھی جاتے ہیں لوگ ، بات کے ساتھ ــــــــــ
09/01/2022
*لوگ کیا کہتے ہیں ، کیوں کہتے ہیں، کیسے کہتے ہیں*
*اس سے آپ کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیئے.*
*آپ خوبصورت ہیں آپ خوبصورت تھے آپ خوبصورت رہیں گے*
*اپنے آپ کو اپنی خوبیوں اور خامیوں سمیت Accept کریں اور ان کے ساتھ جینا سیکھیں*
*اگر آپ ہی خود کو اپنا نہیں مانیں گے تو لوگ تو پھر لوگ ہیں انگلیاں تو اٹھائیں گے ہی*✨🙂
13/12/2021
ﮨﻤﯿﺸﮧ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﯿﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ
ﻗﺮﺽ ﯾﺎ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﺻﺮﻑ ﭘﯿﺴﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ،
ﺑﻠﮑﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﻭ ﺗﻮﺟﮧ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ .
ﻭﮦ ﺟﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻟﺌﯿﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﯾﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﺮﮮ ﮐﺮﮐﮯ ﺁﭘﮑﻮ ﺗﻮﺟﮧ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ۔
ﺟﺐ ﺳﺐ ﮐﺎ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﻠﻮﮎ ﺍﭼﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﻮﺉ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺻﺮﻑ ﭼﭗ ﺭﮨﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﭙﺎﭦ ﭼﮩﺮﮦ ﺑﮭﯽ ﺁﭘﮑﮯ ﻟﺌﯿﮯ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺗﮭﺎ ۔
ﺧﺎﺹ ﮐﺮ ﺍُﻥ ﮐﺎ ﻗﺮﺽ .. ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﺑﺪﻟﮯ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ، ﺑﻐﯿﺮ ﺻﻠﮧ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﺁﭘﮑﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ،ﮐﺎﻡ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ،
ﭼﺎﮨﮯ ﮐﻮﺉ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ،ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﻓﺮﺩ ﮨﻮ ، ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭ ﮨﻮ، ﻣﺤﻠﮧ ﺩﺍﺭ ﮨﻮ، ﺩﻭﺳﺖ، ﺍﺣﺒﺎﺏ، ﯾﺎ ﮐﻮﺉ ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﻮﮞ ، ﺩﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﮨﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﺎ ﮨﻮ ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺳﻔﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﭘﮑﺎ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﮨﻮ ...
، ﺍﯾﺴﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺧﻠﻮﺹ ﮐﺎ ﻗﺮﺽ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﭼﮑﺎﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ...
ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﻋﺎﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺿﺮﻭﺭ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﯿﮟ .. ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﭘﯿﺴﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﭼﮑﺎﻧﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ..
ﺟﺘﻨﺎ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺧﺎﻟﺺ ﻣﺤﺒﺖ، ﺗﻮﺟﮧ، ﺍﻭﺭ ﺧﯿﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﻭﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﺳﺐ ﺍُﻥ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮﻧﺎ .. ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺑﮩﺖ ﻣﺸﮑﻞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ... ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ۔ ۔ ۔
07/12/2021
کامیاب لوگوں کی صرف چمک ہی لوگوں کو دکھائی دیتی ہے اُس نے کتنے اندھیرے دیکھے ہیں یہ کوئی نہیں جانتا ۔۔۔۔۔۔!!!!