Al Habib School System & Academy

Al Habib School System & Academy

Share

Al-Habib School System & Academy

30/05/2026
16/05/2026

16/05/2026

03/05/2026

پرائیویٹ سکول… جسے لوگ بڑے آرام سے مافیا کہہ دیتے ہیں یا صرف ایک بڑا کاروبار سمجھ لیتے ہیں۔
حقیقت اتنی سادہ نہیں ہے۔
یقیناً پرائیویٹ سکول ایک کاروبار ہے۔ اور کچھ لوگوں کی وجہ سے بدنام بھی ہے
اگر کوئی یہ کہے کہ وہ صرف خدمتِ خلق کے لیے آیا ہے تو یہ بات مکمل سچ نہیں۔
مگر اگر کوئی اپنا حق صحیح طریقے سے ادا کر رہا ہے دیانتداری سے کام کر رہا ہے، بچوں کو تعلیم اور تربیت دے رہا ہے، تو یہ صرف کاروبار نہیں رہتا… یہ ایک ذمہ داری، ایک جدوجہد، بلکہ ایک طرح کا جہاد بن جاتا ہے۔

لیکن اس کے ساتھ کچھ تلخ حقیقتیں بھی ہیں جنہیں دیکھنے والا کوئی نہیں۔

ایک سکول کھڑا کرنا مذاق نہیں۔
آدمی اپنی جمع پونجی لگا دیتا ہے، اپنی جوانی لگا دیتا ہے، اپنے گھر والوں کا وقت قربان کر دیتا ہے۔
نہ اتوار کی چھٹی، نہ رات کا سکون باقی رہتا ہے
(شرط یہ ہے کہ کوئی اسے واقعی میں ذمہ داری سمجھ رہا ہو تو)

جب بچے چھٹی کر کے چلے جاتے ہیں، تب اصل مافیا کا کام شروع ہوتا ہے
صبح کی فکر شروع ہو جاتی ہے
صفائی، بجلی کے مسائل، انتظامات، اگلے دن کی تیاری… تاکہ صبح کوئی شکایت نہ آئے۔
یہ شاید سب سے مشکل کاروبار ہے۔
لوگوں کو صرف صاف کپڑے، اچھی عمارت اور باہر کی چمک نظر آتی ہے،
مگر یہ کوئی نہیں دیکھتا کہ اس کے پیچھے ایک شخص روزانہ کن پریشانیوں، دباؤ اور قربانیوں سے گزر رہا ہوتا ہے۔

وہ اپنی زندگی کے 15–20 سال، اپنی تعلیم، اپنی توانائی، حتیٰ کہ اپنے بچوں کا بچپن تک قربان کر چکا ہوتا ہے۔

اور پھر بھی اسے مافیا کہا جاتا ہے۔

سوچنے کی بات یہ ہے:
اگر ایک سکول میں 300 بچے ہیں، تو اس کا مطلب ہے 300 مختلف مزاج، 300 مختلف ضروریات، اور 300 گھروں کی توقعات۔
کوئی والدین کہتے پانی ٹھنڈا دینا ہے تو وہیں کئی میسج دن میں آ جاتے بچوں کو ٹھنڈے پانی سے بچائیں

ہر بچے کے والدین کی الگ ڈیمانڈ… اور یہ سب آپ نے 3000 یا 4000 روپے ماہانہ فیس میں پورا کرنا ہوتا ہے۔
یعنی ایک بچہ اگر 3000 روپے دیتا ہے، تو روزانہ تقریباً 100 روپے بنتے ہیں۔
اب ذرا خود حساب لگائیں:
اسی 100 روپے میں
سیکیورٹی،
کلاس روم،
فرنیچر،
بجلی اور پنکھے،
صاف ستھرا ماحول،
اور قابل اساتذہ…
جو سارا دن بچے کی تعلیم اور تربیت پر محنت کریں۔
یہ سب کچھ صرف 100 روپے روزانہ میں۔
دور سے ہر چیز آسان لگتی ہے… دور کے ڈھول سہانے یہاں بھی سچ ہے۔
اگر کوئی واقعی معیار کے ساتھ تعلیم دے رہا ہے، بچوں کی فکر کر رہا ہے، ایک بہتر ماحول فراہم کر رہا ہے،
تو یقین مانیں، یہ آسان نہیں… یہ مسلسل دباؤ، قربانی اور ذمہ داری کا نام ہے۔
تنقید کرنا آسان ہے،
مگر اس میدان میں کھڑے ہو کر ہر دن نبھانا… ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

Photos from Al Habib School System & Academy's post 11/04/2026

*أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ سَقْيُ الْمَاءِ*
*سب سے افضل صدقہ پانی پلانا ہے۔*
*(حدیث مبارکہ)*

*بنیں خاص، بُجھائیں پیاس، دلائیں آس*

اس پیغام کو عملی شکل دینے کے لیے الحبیب سکول سسٹم میں تمام کلاسز کے طلباء کو رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں صدقہ باکسز دئے گئے

طلباء کو اپنی پاکٹ منی صدقہ باکس میں ڈالنے کی ترغیب دلانا دراصل بچوں کو یہ ذہن نشین کرانے کی کوشش ہے کہ ہماری تھوڑی سی قربانی کسی کے لیے زندگی کا سہارا بن سکتی ہے۔

الحمد للہ! طلباء نے نہایت دلچسپی اور خلوص سے اپنی رقوم جمع کیں

اب یہ تمام فنڈز جنوبی پنجاب کے ان علاقوں میں ہینڈ پمپس لگانے کے لیے دئے جا رہے ہیں جہاں پینے کے پانی کی شدید کمی ہے

ہم اس امانت کو شکر اور شکریہ کے جذبات کے ساتھ مستحقین تک پہنچاتے ہوئے خوشی اور فخر محسوس کررہے ہیں

اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کے ان چھوٹے چھوٹے صدقات کو قبول فرمائے، انہیں دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والا بنائے اور ان کے دلوں میں ہمیشہ خیر بانٹنے کا جذبہ زندہ رکھے آمین

*ہمارا عزم*
تعلیم کے ساتھ کردار سازی

*ہماری جستجو*
جذبۂ خدمتِ خلق کی آبیاری

11/04/2026

We are hiring a qualified and dedicated Tarjam-ul-Quran Teacher to help students understand and reflect on the meanings of the Holy Quran.

11/04/2026

We are hiring a knowledgeable and engaging Social Studies Teacher to help students understand history, geography, and society.

11/04/2026

We are hiring a knowledgeable and dedicated Islamiyat Teacher to guide students in understanding Islamic teachings and values.

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

P-46/47 C Elite Block Sehgal City Summandri Road Faisalabad
Faisalabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00