Ziyan writes

Ziyan writes Muhammad Ikraam. this page is about educational news, scholoships , technical educations and job adds

28/12/2025

آج کچھ ایسا بولنے کا جی چاہ رہا ہے جو کبھی چاہ کر بھی نہیں بولے بات کچھ یوں ہے کہ دو تین روز سے فیسبک پہ کئی طرح کی پوسٹس دیکھنے کو ملی ہیں جس میں مختلف طریقوں سے جناب محترم سابقہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری علی گوہر بلوچ صاحب کا بہت لمبے چوڑے انداز میں شکریہ ادا کیا گیا ہے اور کام صرف اتنا ہے کہ موصوف نے ایک گاؤں کا ٹرانسفارمر نیا لگوایا ہے یا شاید تبدیل کروایا ہے اور اصل میں تکلیف صرف اس بات کی ہے کہ ہم اپنی بنیادی ضرورت کے لئے بھی ان سیاست دانوں کے احسانوں تلے دبے ہیں ریاست ہمیں ہماری بنیادی ضروریات بھی میرٹ پر نہیں دے سکتی
اس میں کچھ قصور ہمارے اپنے ہیں اور کچھ ہمارے ملک کا سسٹم ہی اس طرح کا ہے کہ بنیادی انفراسٹرکچر بھی سفارش ، رشوت ، بد عنوانی ، پسند نا پسند ، سیاسی وابستگی اور دعا سلام کے بغیر بھی آپ کا نہیں ہو سکتا اور اگر یہ کچھ ہے تو انفراسٹرکچر بھی آپکا اور گرانٹیں بھی آپ بھی کی اور ایک بات واضح کر دوں یہ سارا کچھ دیہاتوں تک محدود ہے شہروں میں کم از کم یہ معاملات ایک عام آدمی حل کروا سکتا ہے۔

13/05/2025

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے
ایک اہم پالیسی پیش رفت میں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے خواتین اساتذہ کی مدد کے لیے اپنی ٹرانسفر پالیسی میں ترمیم کی ہے۔

اس سے قبل خواتین اساتذہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ پالیسی پابندیوں کی وجہ سے انہیں شادی کے بعد اپنے سسرال کے اضلاع میں منتقلی کی اجازت نہیں تھی۔

اب، نظرثانی شدہ پالیسی کے ساتھ، خواتین اساتذہ کو شادی کے فوراً بعد، سال کے دوران کسی بھی وقت منتقل کیا جا سکتا ہے - ان کی فلاح و بہبود اور خاندانی انضمام کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم۔

Schedule for postponed paper by GCUF
12/05/2025

Schedule for postponed paper by GCUF

یہ کیا چکر ہے بابو بھیا؟
12/05/2025

یہ کیا چکر ہے بابو بھیا؟

08/05/2025
اطلاع عام
08/05/2025

اطلاع عام

08/05/2025

ہم اس ملک میں پیدا ہوئے اور ہمیں اس نے پہچان دی ، ہمیں اپنی ریاست یا اس کے اداروں سے اختلاف یا گلے شکوے ہو سکتے ہیں مگر چلو مان لو پلانٹٹڈ سہی مگر حالات کے مطابق ہم ریاستی اداروں کے ساتھ ہیں

Rana Sikandar SB
08/05/2025

Rana Sikandar SB

07/05/2025

*ہنگامی صورتحال میں کرنے والے کام*

1۔موبائل کی چارجنگ ہر وقت فل رکھیں۔ کال اور وٹس ایپ کا پیکج موجود ہو۔
2۔فیملی ممبران اور دیگر عزیزوں کا ایک وٹس ایپ گروپ بنائیں۔ تاکہ ایک دوسرے کی situations کا علم ہوسکے۔
3۔بمباری یا شیلنگ کی صورت میں قریبی بنکر/بیسمنٹ میں پناہ لیں۔ اگر بنکر تک نہ پہنچ سکیں تو مضبوط لینٹر والی چھت کے نیچے رہیں۔ دوازوں اور کھڑکیوں سے دور رہیں۔
4۔اگر کھلے آسمان تلے ہوں تو زمین پر اوندھے منہ لیٹ جائیں اور دونوں ہاتھوں سے منہ کو ڈھانپ لیں اور دونوں کہنیوں کو پسلیوں کے گرد کر لیں۔
5۔پانی اور مناسب خشک خوراک کا زخیرہ رکھیں۔
6۔موٹر سایئکل وغیرہ میں مناسب پٹرول ہروقت موجود رکھیں۔
7. ابتدائی طبی امداد کا سامان پاس رکھیں۔
8. شیلنگ یا بمباری کے دوران ادھر اودھر مت بھاگیں۔
9۔ایمرجینسی نمبر جیسے ایمبولینس وغیرہ کا موبائل میں سیو رکھیں۔
10۔اپنے حواس پر کنٹرول رکھیں ۔افراتفری یا بھگدڑ نہ مچائیں۔
11۔کسی دوسرے کو اپ کی مدد درکار ہوتو اس کی مدد کریں۔
12۔ مناسب وقت دیکھ کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوں۔
13. ارگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔
14.بچوں عورتوں اور بزرگوں کی مدد کریں۔
15۔ زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کریں
16.دشمن کے پراپگنڈہ اور افواہوں پر کان نہ دھریں
17۔ زخمیوں کے لئے خون کا عطیہ دینے سے گریز نہ کریں۔
18۔حساس اور دفاعی نوعیت کے مقامات اور مشینری کے متعلق معلومات کسی سے بھی شئیر نہ کریں۔

پیغام ہر جگہ تک پہنچادیں۔
نعرہ تکبیر اللہ اکبر💫🇵🇰

Address

Tandliawala City
Faisalabad
37100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ziyan writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share