Voice Of GCUF

Voice Of GCUF

Share

Only Truth about the GCUF. Naked Truth

16/04/2025

بھول تو نہی گئے ہمیں ؟؟

Photos from Voice Of GCUF's post 15/05/2024

Students Gàz@ March organized in Government College University Faisalabad, in which a massive amount of students came out to show solid arity and un animity for oppressed people of Gàz@

07/05/2024

Dear Students, participation by all students will be compulsory with White Coat.

06/05/2024

Interviews for Need Based Scholarship

05/05/2024

📌 *Registration is Open Now*

03/05/2024

عالمی رینکنگ، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی پنجاب میں پہلی پوزیشن

پاکستان بھر میں پانچویں نمبر پر، جبکہ عالمی سطح پر 201 سے 250 تک کی بہترین جامعات میں شامل۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ ایشیاء یونیورسٹی رینکنگ 2024 کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی پنجاب میں پہلی پوزیشن، پاکستان میں پانچویں نمبر پر جبکہ عالمی سطح پر 201 سے 250 تک کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی ہے۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین کی انتھک اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے نتیجہ میں قلیل عرصہ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد معیار تعلیم، جدیدتحقیق، اور بہترین سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے اعتبار سے عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی بہترین جامعات میں شمار ہونے لگی ہے۔ اس سے ساتھ ساتھ شعبہ جات کی بہترین کارکردگی، ریسرچ پروجیکٹ کی تعداد میں اضافہ جیسے عوامل مل کر یونیورسٹی کی بہترین رینکنگ کا سبب بنے۔ حالیہ رینکنگ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی یونیورسٹی کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس قابل فخر اعزاز پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین کی طرف سے ڈائریکٹر کوالٹی ا

18/04/2023

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں وائس چانسلر کی سیٹ ایک ماہ سے خالی ہونے سے انتظامی مسائل پیدا ہونے لگے۔۔ یونیورسٹی کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین کو کنٹریکٹ میں توسیع نہ مل سکی۔ کیونکہ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ہر تین ماہ بعد نیا کنٹریکٹ دیا جاتا ہے۔ رواں ماہ کنٹریکٹ ختم ہونے سے اکثر ڈیلی ویجز ملازمین عید پر تنخواہوں سے محروم رہیں گے کیونکہ انہیں تاحال کنٹریکٹ میں توسیع دینے کیلئے مجاز افسر ہی موجود نہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال کی ایک ماہ قبل ٹریفک حادثے میں وفات کے بعد سے وائس چانسلر کی سیٹ خالی ہے۔ جی سی یونیورسٹی میں تاحال کسی کو وائس چانسلر کا چارج نہیں سونپا گیا۔ یونیورسٹی ملازمین نے گورنر پنجاب اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وائس چانسلر کی سیٹ پر کسی سینئر پروفیسر کو چارج دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عید سے قبل ان کی تنخواہوں کا سلسلہ بحال ہوسکے۔

13/03/2023

It is regretted to inform that Prof. Dr. Shahid Kamal , VC GCUF, has met with an accident today while coming from Lahore and sadly, He,s no more with us now. Inna Lillah wa Inna eleh-e-raj'ioon.It is requested that everyone should prqy for the departed soul
انا للہ وانا الیہ راجعون۔

Photos from Voice Of GCUF's post 25/02/2023

امریکی قونصل جنرل کی جی سی یونیورسٹی آمد، لنکن کارنر کا افتتاح

لنکن کارنر پاکستان اور امریکہ کے مابین مضبوط تعلیمی روابط قائم کرنے میں قلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال

امریکی قونصل جنرل ویلیم کے مکانیولن نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے جھنگ روڈ پر واقع نیو کیمپس میں نئے لنکن کارنر کے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کی، یونیورسٹی رجسٹرار، ڈینز اور ڈائریکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ امریکی قونصل جنرل ویلیم مکانیولن اور وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر شاہد کمال نے یونیورسٹی اور امریکی سفارتخانہ کے اشتراک سے جامعہ کے دونوں کیمپسز میں قائم کردہ لنکن کارنرز کے ذریعے باہمی تعاون اور تعلیم کے فروغ کے مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی۔ ایگزیکٹو انچارج لنکن کارنر فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر مظہر حیات اور کنزہ عمر خان نے لنکن کارنر کی اب تک کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحے عمل پر وفد کو بریفنگ پیش کی۔ انہوں نے اولڈ کیمپس کے ساتھ ساتھ نیو کیمپس میں نئے لنکن کارنر کے افتتاح پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں لنکن کارنر مختلف پروگراموں کے ذریعے پاکستانیوں اور امریکیوں کے مابین کھلی بات چیت، باہمی افہام وتفہیم، خوشحالی اور عوام سے عوام کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لنکن کارنر کے پروگرامز اور وسائل یونیورسٹی کے طلباء ، ماہرین تعلیم، صحافی، محققین، اور پاکستانی نوجوانوں کو راغب کرتے ہیں۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لنکن کارنر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء اور اس علاقے کے نوجوانوں کو سیکھنے اور مستقبل کی ترقی کے لیے جدید وسائل اور مواقع مہیا کرتا ہے، اس کے ذریعے یونیورسٹی کے طلباء اب خود کو متنوع مسابقتی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے اہل ہیں۔ وائس چانسلر نے لنکن کارنر کو وسیع پیمانے پر پھیلانے اور فیصل آباد کے نوجوانوں کے لیے مستقبل کے وسیع مواقع پیدا کرنے کا اعادہ بھی کیا۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل کے وفد میں چیف آف پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفئیر کیتھلین گبیلسکو بھی قونصل جنرل کے ہمراہ تھیں۔

23/02/2023

کل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپین شپ، جی سی یونیورسٹی کی زون میں پہلی پوزیشن

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام کل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد پشاور میں ہوا۔ جس میں ملک بھر کی جامعات سے ہاکی کی ٹیموں نے شرکت کی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی ہاکی ٹیم نے ایچ ای سی زون میں پہلی پوزیشن کے ساتھ فتح کو گلے لگایا جبکہ فائنل راؤنڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے ڈائریکٹر سپورٹس ذیشان احمد خان، ہاکی ٹیم کے مینیجر ڈاکٹر ندیم صابر، ہاکی کوچ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاکی کی دنیا میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے بڑے بڑے قومی کھلاڑی پیدا کیے ہیں، آج کی فتح سے ہمارے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں کہ جامعہ نے اپنے ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی سطح پر پوزیشن حاصل کی ہے۔ ڈائریکٹر سپورٹس ذیشان احمد خان کا کہنا تھا کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی۔

18/02/2023

Kya ap ka b aisa koi dost hai 🫣
Mention.....!

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Faisalabad