25/11/2025
اللّٰہ کا ہونا کس قدر بہتر ہے ۔۔۔۔
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zahra online Quran Academy, Education Website, Faisalabad.
خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ (رواہ البخاری)
ترجمہ: تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید سیکھے اور سکھائے ۔
learn the Quran at the ease of your home with exact Tajweed Rules
only for Females and Kids
25/11/2025
اللّٰہ کا ہونا کس قدر بہتر ہے ۔۔۔۔
28/08/2025
03/07/2025
*کچھ دن پہلے ایک جاننے والی فیملی کے یہاں جانا ہوا ان کی ساس گر گئیں تھیں ان کا پاؤں فریکچر ہو گیا تھا تو پوچھنے جانا تھا*
وہ آنٹی بتانے لگیں کہ لاونج میں بچوں کے کھلونے بکھرے ہوئے تھے چاھٹے سے بلاک پہ پاؤں آ گیا جس سے ڈس بیلنس ہو کے گر گئیں اور چوٹ لگ گئی۔
*انہوں نے یہ بات بہو کی غیر موجودگی میں سرسری طور پر جھجکتے مگر کچھ شکایتی انداز میں بتائی۔*
کچھ دیر میں بہو نے ناشتے پانی کا انتظام دوسرے کمرے میں کیا ہم ساس کے پاس سے اٹھ کے دوسرے کمرے میں آ گئے جہاں بہو کے نادر خیالات جاننے کا موقع ملا۔
*جہاں ساس دبے الفاظ میں بول رہی تھیں وہاں بہو صاحبہ ببانگ دہل ڈھٹائی سے بول رہی تھیں۔*
*کہنے لگیں کہ بھئی بچوں کی* *تربیت ماؤں کی سب سے بڑی زمہ داری ہے میں اس پہ کوئی* *کمپرومائز نہیں کرتی پھر فخریہ مثال سے سمجھانے لگیں کہ میرے* *لیے بچوں کی تربیت اہم ہے میں ہر وقت گھر کی صفائی، کچن کی صفائی، کمروں کی صفائی میں وقت ضائع نہیں کرتی صرف بچوں* *کی تربیت پہ فوکس رکھتی ہوں۔*
کچھ دیر بعد پھر کہنے لگیں *بچوں کی تربیت سب سے ضروری ہے ہمیں خوامخواہ دیگر رشتوں میں الجھا لیا گیا ہے یہ کہتے ہوئے کن انکھیوں سے ساس کے کمرے کی طرف* *دیکھا* ۔
*مطلب بالکل واضح تھا* ۔
❗ *بچوں کی تربیت جو نظر آ رہی تھی وہ یہ تھی کہ سب بچے فرش پر ننگے پاؤں پھر رہے تھے اسی طرح صوفوں پر گندے پاوں رکھ کر* *بیٹھ رہے تھے ایک چار سال کا بچہ سپیگٹی پلیٹ میں نکالنے کے بجائے ٹیبل پر ڈائریکٹ ڈال کے اسے* *مسل مسل کے کھا رہا تھا میری بیٹی ساتھ گئی تھی اس نے حیرت سے اس بچے کو دیکھا اور پھر مجھے۔*
❗ایک سات سال کا بچہ گلاس میں پانی لے کے لاونج میں گھوم رہا تھا پانی گلاس سے چھلک چھلک کے فرش پہ گر رہا تھا ماں نے کسی کو بھی ٹوکنے کی زحمت نہیں کیے
❗ کیونکہ ان کے نذدیک بچوں کو ٹوکنے سے ان کا کانفیڈینس ختم ہو جاتا ہے ( جیسے انہیں بنا روک ٹوک پالنے سے ان میں جنگلی پن آنے سے کانفیدنس لیول اپنے معراج پر پہنچ جاتا ہے۔)
❗12 سال کا بچہ لاونج کے کونے والے صوفے پہ موبائل لے کے ایسے فکس بیٹھا تھا کہ اسے کچھ نہیں ہوش کون آیا کون گیا اس کا ہنس ہنس کے جواز یہ دیا گیا کہ یہ اسکا موبائل ٹائم ہے اس وقت کو یہ بالکل ضائع نہیں کرتا ( کہیں کچھ قضا نا ہو جائے).
❗بچوں کے ابا جان ان حالات پر جزبز ہو رہے تھے مگر بول کچھ نہیں پا رہے تھے ( نا جانے کیوں)
❗ *اور ماں بس اپنی تربیت کی تعریفیں کرنے میں مصروف تھی سمجھ نہیں آ رہی تھی کون سی تربیت جس کے لیے گھر بے ترتیب، ساس بیزار اور پاوں فریکچر کروا* *کے بیٹھی ہیں* ۔
❗ *وہ تربیت کدھر ہے۔ نظر تو نہیں آ رہا بچے چپ چپ کر کے کھا رہے ہیں کھاتے ہوئے بول رہے ہیں تو منہ سے نکل نکل کے کھانا نیچے گر رہا ہے۔*
▪️ہم وہاں سے چپ چاپ اٹھ آئے مگرےے راستے میں میں نے اپنی بیٹی کو ضرور بتایا کہ تربیت یہی ہے کہ بچے ڈسپلنڈ ہوں ان میں تمیز تہذیب ہو بات کرنے سے لے کر کھانا کھانے تک کے مینرز آتے ہوں۔
▪️تربیت یہ ہے کہ بچوں کو سیلف کئیر سیکھائی جائے اور اس کے لیے اچھا ماحول دیا جائے
▪️ گندے غلیظ بکھرے ہوئے گھر میں سیلف کئیر کی بات بھی کیسے کی جا سکتی ہے۔
▪️بچوں کو سیلف ڈیپنڈنٹ کیا جائے اپنا ہر کام خود تو کرنا ہے مگر اس کا بھی سلیقہ قرینہ ہے یہ نہیں کہ میز پر مسل مسل کے نوڈلز کھا رہے ہیں تو کوئی بات نہیں پانی چلتے چلتے فرش پر گرا رہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔
▪️تربیت کرنے کا مطلب اچھے صاف ستھرے صحت مند ماحول میں بچوں کی پرورش کرنا ہے اور پرورش پہلے دن سے ہوتی ہے یہ نہیں کہ بڑے ہوں گے تو خود سیکھ جائیں گے کہہ کر بری الزمہ ہو جایا جائے۔ے
▪️یقین کریں میں نے جوان جہان لڑکیاں دیکھی ہیں جو چائے سرو کرتے ہوئے ساسر میں گراتی ہیں ٹرے گندی کرتی ہیں
▪️ اور جوان جہان لڑکے دیکھے ہیں جن کے گلے سے آواز نہیں نکلتی جب وہ کسی رشتے دار سے ملتے ہیں۔
▪️تمیز پہلے دن سے سیکھانے کا کام ہے اور تمیز ہی پر اعتماد بناتی ہے۔
▪️کچھ ماؤں نے اپنی نا اہلی اور نکما پن چھپانے کے لیے تربیت کے نام پر یہ ڈھونگ رچائے ہوئے ہیں کہ گھر گندا رہے بزرگ اوازار رہیں میاں الجھتا رہے مگر بچوں کو کچھ نا سمجھایا جائے۔ یہ صرف اپنی جان چھڑانے کے حربے ہیں کیونکہ *تربیت محنت طلب کام ہے اور پھل بھی محنت کا ہی ملتا ہے۔*
*اور اس ماحول میں شوہروں کی* *گہری خاموشی بھی ناقابل فہم ہے۔*
🧡❤️❣️
30/06/2025
💖 *پتہ ہے لوگ کیوں آپ کی عزت نہیں کرتے کیونکہ آپ خود اپنی عزت نہیں کرتیں*
آپ خود کو دوسروں کی نظر سے دیکھتی ہیں آپ خود ترسی میں مبتلا ہیں خود کو کمزور اور بیمار سمجھتی ہیں دوسروں کے دباؤ کو خود پر حاوی کر لیتی ہیں دوسروں کے کنٹرول میں آ جاتی ہیں۔
👈 *اٹھیں میری بہنوں ایک نئی زندگی کا آغاز کریں*
🔅آپ مضبوط ہیں آپ بہترین صلاحیتوں کی مالک ہیں.
🔅 *خود کو کمتر نہ سمجھیں آپ کے رب نے آپ کو بے شمار خوبیوں سے نوازا ہے*
♥️ *آپ منفرد ہیں خود کو پہچانیں خود کو دوسروں کی نظر سے نہیں دیکھیں اللہ کی ایک خاص بندی ہونے کا تصور کریں اگر آپ اللہ کی نظر میں بہترین ہیں تو لوگوں کی پرواہ چھوڑ دیں۔*
30/06/2025
*صرف معاشرے میں مہذب نظر آنے کے لیے ہم سے بچوں کا بچپن برداشت نہیں ہوتا اور ہم بضد ہوتے ہیں کہ چار ,پانچ سال کے بچے بزرگوں والی سنجیدگی اختیار کریں, تاکہ لوگ ہماری تربیت کی* *تعریف کریں حالانکہ وہ تربیت نہیں تشدد ہوتا ہے*
29/06/2025
ان لوگوں سے دور رہیں جنہوں نے آپ کو نیچا دکھایا۔ ان لڑائیوں سے دور رہیں جو کبھی حل نہیں ہونگی
ان لوگوں کو خوش کرنا چھوڑ دیں جو آپ کی قدر نہیں کرتے
زندگی سکون سے گزرے گی
29/06/2025
*جو لوگ counter یا تسبیح پر اللہ کا ذکر کرتے ہیں وہ یہ احادیث سن لیں*
*اپنے عضاء کو اپنے لئے گواہ بنانے والی حدیث ۔۔ کوشش کریں اپنے ہاتھوں کو خیر کی گواہیاں بنانے والا کریں*
*سیدہ یسیرہ ؓ نے خبر دی کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں ( صحابیات کو ) حکم دیا تھا کہ وہ اللہ کی تکبیر «الله اكبر» تقدیس «سبحان الملک القدوس» اور تہلیل «لا إله إلا الله» کی پابندی اختیار کریں اور یہ کہ اپنی انگلیوں پر شمار کیا کریں کیونکہ ان سے سوال ہو گا اور یہ بلوائی جائیں گی*
تشریح : *روز قیامت جسم کے اعضاء بلوائے جایئں گے۔اور شہادت دیں گے*
جیسا کہ قرآن مجید میں ہے۔
*( الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِّإِثْمٍ ۙ فَإِنَّ اللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ)* (المائدۃ۔3)
*آج ہم ان کے مونہوں پر مہر کردیں گے۔ اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے۔اور ان کے پائوں ان کے کئے کی گواہی دیں گے۔ اور سورۃ نور میں ہے۔(النور ۔24) "اس دن ان کی زبانیں ان کے ہاتھ اور ان کے پائوں ان کے خلاف گواہی دیں گے جو یہ عمل کرتے رہے*
(سنن ابی
29/06/2025
🌸 *"صحت ہے تو سب کچھ ہے!" یہ صرف ایک محاورہ نہیں، بلکہ حقیقت ہے! انسان کے پاس دولت ہو، محل ہو، گاڑیاں ہوں، لیکن اگر صحت ساتھ نہ دے تو سب کچھ بےکار لگتا ہے۔* اب ذرا تصور کریں کہ صبح آنکھ کھلے اور بخار ہو، بدن ٹوٹ رہا ہو... تب انسان کو دنیا کی کوئی چیز اچھی نہیں لگتی، نہ بریانی، نہ چائے، نہ واٹس ایپ کی نوٹیفکیشنز ۔
💡 *"اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ جسم ایک امانت کے طور پر دیا ہے، اور اس کی حفاظت کرنا بھی عبادت ہے۔" اگر ہم بے احتیاطی سے کھائیں،* نیند پوری نہ لیں، اور ورزش کو صرف موٹے لوگوں کا کام سمجھیں گے...... تو ہم اپنے جسم کے ساتھ ظلم کر رہے ہوتے ہیں۔
💬 حضرت علیؓ نے فرمایا:
> "*صحت نعمتوں میں سب سے بہتر نعمت ہے*۔"
(اور ہم ہیں کہ صرف چاکلیٹ کو نعمت سمجھتے ہیں 🍫
*ٹپس* 👇
1. 🥗 *روز ایک وقت پر کھانا — چاہے سالن ہو یا دال، ٹائمنگ ہو تو برکت ہوتی ہے۔*
2. 💤 *پوری نیند لینا — نیند کی کمی چڑچڑا پن، بیماریاں اور آنکھوں کے نیچے ‘پانڈا حلقے’ دیتی ہے* ۔
3. 🚶♀️ *روزانہ واک یا تھوڑی سی ورزش — چاہے جھاڑو ہی لگانا ہو، کام تو ہورہا ہے نا !*
4. 🧠 *پریشانیاں دل میں جمع نہ کرنا — دل کی صفائی بھی صحت ہے، معاف کرنا سیکھو، ورنہ دل کے وال بند ہوجاتے ہیں، رشتے نہیں بنتے* ۔
✨🌹 *آج کا شکر گزاری لمحہ: یا اللہ! تیرا شکر ہے کہ تُو نے مجھے آنکھوں کی بینائی، دل کی دھڑکن، اور چلنے پھرنے کی طاقت دی۔ میں اس امانت کی حفاظت کروں گی، تاکہ تیری رضا کے قابل بن سکوں۔*
🕊️ 🌹 *صحت کا خیال رکھنا صرف خود کے لیے نہیں، بلکہ اپنی فیملی، اپنے بچوں اور اپنے دین کے لیے بھی ضروری ہے۔* بیمار ماں کا چہرہ بچے کبھی بھولتے نہیں… *اس لیے خود کو خوش رکھو، صحتمند رکھو، تاکہ سب کو خوشی دے سکو* 💖۔
28/06/2025
*اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!....*😊😊
*انسان کا یقین مضبوط ہونا چاہیے، دعا کے معاملے میں وہ انتظار ہی نہیں کرتا، کچھ وقت گزرتے ہی وہ تھکنے لگتا ہے مایوس ہوجاتا ہے کہ ہماری دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتی انہیں لگتا ہے ہمارے لیے معجزے نہیں ہوتے لیکن معجزے تو ان کے لیے ہوتے ہیں جو اللہ پر کامل یقین رکھتے ہیں، ایک طرف تم کہتے ہو مجھے رب پر یقین ہے دوسری طرف تم کہتے ہو میں دعا مانگتے مانگتے تھک گیا ہوں ٹوٹ گیا ہوں لیکن تم صبر نہیں کرتے، وہ اللہ تمہیں صبر ہی کا صلہ تو دیتا ہے صبر کے بدلے ہی تو وہ معجزہ عطا کرتا ہے لیکن تم صبر نہیں کرتے، اس یقین کے سفر میں تمہیں تھکنا نہیں ہے تم ٹوٹ جاؤ تب بھی یقین کرو، تم تھک جاؤ تب بھی یقین کرو کہ میرا اللہ کوئی نہ کوئی راستہ بنائے گا کیوں کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے*🌸♥️
*خوش رہیں ,خوشیاں بانٹیں.....*🪻
السلام و علیکم ورحمتہ اللّٰہ
فیمیل اور بچوں کےلئے قرآن پاک تجوید کے ساتھ پڑھنے کی سہولت میسر ہے۔۔ آج ہی رابطے کریں۔۔
پہلے 3 ماہ کے لیے ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا انشاء اللّٰہ۔۔ جلدی کریں۔۔۔
03247151281. Only for females and children 💞
28/06/2025
وہ کتنے خوش تھے
خالی پڑے دریا کے پاٹ میں سیلفی بنانے گئے تھے
پوز بنا رہے تھے مسکرا رہے تھے گنگنا رہے تھے
اور پھر
میلوں دور پہاڑوں سے تیز_بہاؤ کے ساتھ آنے والے ریلے نے انہیں گھیر لیا پانی چڑھنے لگا تو وہ سب سمٹنے لگے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ایک دوسرے کو بچانے
آہ مگر پانی ان سے ایک ایک کرکے ان کےاپنوں کو چھیننے لگا وہ مدد کے لئے چیختے رہے بے بسی سے چلاتے رہے اور ڈوبتے رہے
کنارے پر کھڑے بے بس لوگوں کی آنکھیں یہ منظر دیکھ کر آبدیدہ تھیں
مگر ملک الموت اپنے رب کے حکم سے انہیں لینے آ پہنچا تھا
میرے مہربان رب اچانک ناگہانی موت سے بچانا توبہ کی مہلت دینا...
آ میین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دنیا کے بڑے ممالک میں جب جان کو خطرہ ہو، تو ہیلی کاپٹر اور ریسکیو ٹیمیں فوراً پہنچ جاتی ہیں — بعض اوقات جانوروں کو بچانے کے لیے بھی! مگر افسوس، پاکستان میں انسانوں کو بچانے والا کوئی نہیں آتا۔اٹھارہ لوگ، جو زیادہ تر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، انہوں نے موت کو صرف دیکھا نہیں بلکہ اُسے اپنی سانسوں میں محسوس کیا۔ سیلاب نے ایک ایک کر کے اُن کے پیاروں کو اُن کے سامنے بہا دیا۔ کوئی چیخا، کوئی لپکا، مگر بے بسی کی لہر سب کو خاموش کر گئی۔ وہ لمحے، جب زندہ لوگ اپنے سامنے اپنوں کو ڈوبتے دیکھ رہے تھے، شاید خود موت سے بھی زیادہ دردناک تھے۔ ہم انسان ہیں، ہم محسوس کر سکتے ہیں — لیکن شاید یہاں انسان ہونا ہی سب سے بڑا جُرم ہے۔
#پاکستان #سیلاب #ریسکیو
27/06/2025
تمام معزز احباب کو نیا اسلامی سال 1447ھ مبارک ہو.
اللہ تعالیٰ اس سال کو پوری امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت اور دنیا و آخرت کی کامیابیوں کا ذریعہ بنائیں. اور فلسطین کو یہود کے غاصبانہ قبضے سے آزادی نصیب فرمائیں. آمین ثم آمین
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |