17/05/2026
آئیے عہد کریں کہ عشرۂ ذوالحجہ کو عبادت، اطاعت اور نیکیوں سے سنواریں گے:
• پختہ نیت کریں کہ یہ مبارک دن غفلت میں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
• نفلی روزوں کا اہتمام کریں، خصوصاً 9 ذوالحجہ (یومِ عرفہ) کا روزہ۔
• کثرت سے تکبیرات پڑھیں اور اللہ کی بڑائی بیان کریں۔
• پانچ وقت نماز باجماعت ادا کریں اور نوافل کا اہتمام کریں ۔
• روزانہ قرآنِ کریم کی باقاعدہ تلاوت کریں۔
• صبح و شام ذکر و اذکار کا معمول بنائیں۔
• حسبِ استطاعت صدقہ و خیرات اور دیگر نیک اعمال کریں
• دل سے توبہ و استغفار کریں گے اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں۔
• جھوٹ، غیبت، فضولیات اور ہر گناہ سے مکمل پرہیز کریں۔
• قربانی کو اخلاص اور سنت کے مطابق ادا کرنے کی تیاری کریں۔
تکبیراتِ تشریق:
اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ
جمع و ترتیب: محمد نعیم