Dil-e-Nadaan

Dil-e-Nadaan

Share

Its all about
study,Information,love,freindship,poetry,,,,,,,,,,aaallll about relationships and everything........

25/10/2025

Celebrating my 12th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

24/08/2023

میں خود سے دور بہت دور جا بسوں گا کہیں
یہ طے تو کر ہی چکا ہوں بہانہ چاہتا ہوں
برونِ ذات کسی سے نہیں ہے خوف مجھے
میں اپنے آپ کو خود سے بچانا چاہتا ہوں

23/08/2023

میں کیا کہوں کہ مجھے صبر کیوں نہیں آتا
میں کیا کروں کہ تجھے دیکھنے کی عادت ہے
وصال میں‌ بھی وہی ہے فراق کا عالم
کہ اسکو نیند مجھے رتجگے کی عادت ہے

21/08/2023

ہمارے پاؤں پہلے ہی تھکن سے شل پڑے تھے
ابھی ٹھہرے نہیں ٹھیک سے اور چل پڑے تھے
ہمارا نام ہی شامل نہیں تھا مشورے میں
ہمارے پاس ورنہ مسئلوں کے حل پڑے تھے

03/08/2023

‏ہر ایک شخص ترازو اُٹھائے پھرتا ہے
‏کسی نے ماننا تھوڑی ہے فیصلہ میرا
‏تُو حل کرے نہ کرے بس یہی بہت ہے مجھے
‏تیری سمجھ میں تو آیا ہے مسئلہ میرا

01/08/2023

نظامِ دل میں کہیں بے دلی رُکی ہوئی ہے
ہنسی سجائی گئی ہے خوشی رُکی ہوئی ہے
بھرا ہے وقت نے ہر زخم فائدے سے مگر
مرے وجود میں تیری کمی رُکی ہوئی ہے

31/07/2023

میں جو اداسی کو جھٹک واپس پلٹ آتی ہوں
میری ہنسی کا کچھ سبب تو تیری باتیں ہیں !
آؤ یہ سوچ کر اک تصویر ساتھ بنوا لیتے ہیں
وقت گزر جائے تو باقی فقط یادیں ہیں

29/07/2023

ہم اپنے آپ کو کچھ بھی نہیں سمجھتے ہیں
سو اپنا غم بھی ترے غم کے بعد دیکھیں گے
جا چکا کوئی ؟ یا جانے لگا ہے ؟ یا کچھ اور ؟
جو بھی ہے ! چھوڑ ! مُحرَم کے بعد دیکھیں گے

22/07/2023

سب رفتگاں کو بھولنے آئے ہمارے پاس
ہم سے کسی کو پہلی محبت نہیں ہوئی۔۔

21/07/2023

یوں ہی ایک تہمت ہے، دشمنوں سے ملتے ہیں
دِل کو زخم زیادہ تر، دوستوں سے ملتے ہیں!
پہلے شوق رکھتے تھے قربتیں بڑھانے کے
اب تو جس سے ملتے ہیں فاصلوں سے ملتے ہیں

21/08/2022

کس طرح تجھ سے کہیں کتنا بھلا لگتا ہے
تجھ کو دیکھیں ترے دیدار میں گم ہو جائیں
ہم ترے شوق میں یوں خود کو گنوا بیٹھے ہیں
جیسے بچے کسی تہوار میں گم ہو جائیں

21/08/2022

ضروری ہے یہی اب تو شکستِ فاش سے پہلے
سسکتی ناتواں خود، راجدھانی ختم کر دوں میں
گلے سے طوقِ ہستی اب اتاروں سامنے تیرے
تیرا احسان، تیری مہربانی ختم کر دوں میں

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Faisalabad