25/08/2025
میں سی سی ڈی کے یوں تو سخت خلاف ہوں لیکن یہ ظلم دیکھ کر میری برداشت بھی جواب دے گئی ہے ۔
سامنے نظر آنے والے بکھے ننگے گھروں کے پینڑ بدمعاش افراد جو ایک فروٹ والا تھا اور باقی اسکے رشتے دار۔۔
انہوں نے معمولی تکرار پر دو مسافر بھائی مار دیے ۔۔استغفر اللہ
اب سی سی ڈی کا کام ہے کہ انکو فوری طور پر انجام تک پہنچائے۔۔
چونکہ دشمن داری کے بھی اصول ہیں اور اس قسم کے اقدامات دشمنی وغیرہ میں نہیں آتے بلکہ یہ غیر انسانی فعل ہیں اور انکا فوری انجام معاشرے کی بقاء کیلئے ضروری ہے ورنہ ایسے لوگ معاشرے کی تباہی بربادی کا باعث ہونگے۔۔انکو نشان عبرت بنانا ہوگا۔۔
اردگرد کھڑے لوگ تماشا دیکھتے رہے موبائل نکال کر ویڈیوز بناتے رہے کسی میں اس بے شرم کو روکنے کی جرت نہیں ہوئی کوئی 1بھی ہمت کر لیتا تو 2 سگے بھائیوں کی جان بچ جاتی
بدقسمتی سے ہم قوم بننا نہیں چاہ ریے ہجوم میں یہ سب ہی ہوتا ہے اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
25/08/2025
واقعہ سیالکوٹ ایک بار پھر دہرایا گیاہے۔
ویڈیو لگانے کے قابل نہیں ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
مارنے والے بھی غریب
مرنے والے بھی غریب
اطلاعات کے مطابق دوسرا بھائ بھی چل بسا ۔
دو بھائیوں پہ بہیمانہ تشدّد- ایک جان کی بازی ہار گیا اور دوسرا اہسپتال میں کومے کی حالت میں جان کی بازی ہار گیا-
تفصیلات کے مطابق یہ دونوں بھائی گاؤں رتی پنڈی (ضلع قصور) کے رہنے والے ہیں، دونوں لاہور سے اپنے گھر آ رہے تھے کہ انہوں نے راستے میں رائیونڈ کے ساتھ ایک گاؤں بھمبھ (جائے وقوعہ) سے ایک درجن کیلے خریدے جو 130 روپے کے تھے- ان کے پاس ایک نوٹ سو والا تھا اور باقی 5، 5 ہزار کے تھے- فروٹ والے کے پاس 5 ہزار کا کھلّا نہیں تھا- انہوں فروٹ والے سے کہا کہ ہمارے پاس سو روپے ہیں، یہ لے لو یا اپنے باقی 30 روپے کے کیلے واپس نکال لو- اس بات پر تو تکرار ہو گئی اور فروٹ والا گالیاں دینے لگا- یوں جھگڑا بڑھ گیا تو فروٹ والے نے اپنے دوست کو فون کر دیا کہ یہاں لڑائی ہو گئی ہے- فروٹ والے کے دوست نزدیک ہی کرکٹ کھیل رہے تھے جو سب کے سب اکٹھے ہو کر آ گئے اور بنا تحقیق ان دونوں بھائیوں کو ملکر مارنے لگے- دونوں بھائی شدید زخمی ہوۓ جس پر انہیں قریبی اہسپتال لے جایا گیا- چھوٹا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا جبکہ بڑا بھائی (جسے آخر میں بیٹ لگا)
کومے کی حالت میں دم توڑگیا-😢
Islamic jhamhoriya Pakistan 🤔
بیچارہ خون میں لت پت اپنے مرے ہوئے بھائی کا سر گود میں لیکر بیٹھا تھا کہ نسل یزید سے ایک ظالم نے بلا مارتے ہوئے اسےبھی ڈھیر کردیا...!!!😭😭😭😭
21/08/2025
عالمی شہرت یافتہ امریکا کے معروف جج فرینک کیپریو انتقال کرگئے
One of the best and most humble human being.