Sajjad Madni

Sajjad Madni سیاحت

07/06/2019

میرے خیال سے سیاح دو قسم کے ہوتے ہیں یا میں سیاحوں کے ان دو حصوں میں تقسیم کرتا ہوں.
پہلے وہ جو گھومنے پھرنے کے شوقین ہیں. ان کے نزدیک گھومنا پھرنا، ہلا گلا کرنا، دوستوں کے ساتھ ایک اچھا ٹائم گزار کے آنا سیاحت ہے.
نئے علاقے میں جا کر سیلفیاں لینا، رات کو اچھے ہوٹل میں ٹھہرنے اور اچھے کھانے پر اصرار کرتے ہیں. جہاں تک آسانی سے ہو سکے جاتے ہیں اور جہاں مشکل سفر ہو حیلے بہانے سے واپس آجاتے ہیں.
اور دوسرے ہوتے ہیں میرے جیسے،جن کے نزدیک سیاحت صرف شوق نہیں ایک نشہ ہے اور جب کچھ عرصہ تک کسی اچھی جگہ نہ جائیں تو بدن ٹوٹنے لگ جاتا ہے.
ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ کھانا کیسا ہے یا بستر کیسا ہے، بس جگہ خوبصورت اور ایڈونچرنس ہو.ہماری بھی آنکھیں تو دو ہی ہوتی ہیں مگر بینائی کا کوئی شمار نہیں ہوتا.
ہم کسی بھی جگہ کو صرف ان ظاہری دو آنکھوں سے نہیں دیکھتے، ہم ان کو اپنی تمام حسیات کے زریعے دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں. ہم اس جگہ کی خوشبو کو محسوس کرتے ہیں، ہم ظاہری آنکھیں بند کر کے بھی ان جگہوں کو دوسرے لوگوں سے زیادہ اچھے طریقے سے دیکھ لیتے ہیں.
صبح طلوع فجر کے کچھ دیر بعد ہلکی ہلکی دھند،شام کے وقت افق کی لالی پر چھایا دور کہیں سے اٹھتا دھواں، سرد گیلی فضا اور اس پہ چھایا ایک سرد سا سکوت، افق کی لالی میں چھپی نرم گرم سی کرنیں اور آنکھ مچولی کھیلتا سورج. ایسے سارے مناظر ہماری رگ رگ میں اک نشہ اتار دیتے ہیں.
ایک ایک منظر کےلیے گھنے جنگلوں کے بیچوں بیچ، رواں ندیوں کے کنارے کنارے، کسی جھیل پر اترتی دھندلی خنک شام میں، پہاڑی بستیوں میں تاروں بھرے آسمان کے نیچے، سردی سے منجمد ہوتے کسی گلیشیئر پر، ریت کے سمندر میں، پرانی تاریخی تہذیبوں کے کھنڈرات میں، کیمپ یا ہوٹل کی بالکونی سے طلوع ہوتے سورج کو دیکھتے، دیوسائی جیسے سرسبز میدانوں میں، آبادیوں اور اپنوں سے کوسوں دور قدرت اور فطرت کے امتزاج کی چاہ میں بھٹکتے پھرتے رہتے ہیں.
میں نہیں جانتا کہ کہ ایک نشے کے عادی شخص کو شخص کو جب نشہ ملتا ہے تو اس کے کیا محسوسات ہیں مگر میں جب ان میں سے منظر کو دیکھتا ہوں تو مجھے یوں ہی محسوس ہوتا ہے کہ مجھے میرا نشہ مل رہا ہے، مجھے زندگی مل رہی ہے، میری روح سرشار ہورہی ہے، میں خود کو کسی نومولود کی طرح پرسکون محسوس کرتا ہوں. میں فطرت کو اپنی رگ رگ میں اترتا محسوس کرتا ہوں.
آپ کس قسم کے سیاح ہیں؟

09/09/2018
09/09/2018

اڑنگ کیل وادی نیلم کشمیر

22/04/2018
28/11/2015
21/10/2015

Address

P 852 St# 4 Islamia Park Faisalabad
Faisalabad

Telephone

+923137701313

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sajjad Madni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Sajjad Madni:

Shortcuts

Share

Category