The Mind Lens, Sohaib Niazi

The Mind Lens, Sohaib Niazi ​ Executive Mindset & Relationship Coach

19/09/2026
18/09/2026

11/09/2026
















#امید
#حوصلہ


09/09/2026

زندگی میں جب کوئی مسئلہ آتا ہے تو ہمیں اکثر صرف مسئلہ نظر آتا ہے، راستہ نہیں۔ہم مالی پریشانی کو دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ سب...
05/09/2026

زندگی میں جب کوئی مسئلہ آتا ہے تو ہمیں اکثر صرف مسئلہ نظر آتا ہے، راستہ نہیں۔

ہم مالی پریشانی کو دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ سب کچھ ختم ہوگیا، رشتے میں مسئلہ آئے تو لگتا ہے کہ اب کچھ بہتر نہیں ہوسکتا، کاروبار میں نقصان ہو تو خود کو ناکام سمجھنے لگتے ہیں۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ ہمیشہ آخری منزل نہیں ہوتا، مسئلہ ایک مرحلہ ہوتا ہے۔

ہر مشکل سے نکلنے کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ ضرور بنتا ہے۔ کبھی وہ راستہ اللہ کی مدد کی صورت میں آتا ہے، کبھی نئے موقع کی شکل میں، کبھی صحیح رہنمائی مل جاتی ہے، اور کبھی صرف ایک مثبت سوچ انسان کی پوری سمت بدل دیتی ہے۔

کبھی ایک کتاب، کبھی کوئی شخص، کبھی ایک خیال اور کبھی صرف ایک جملہ بھی ہماری زندگی میں تبدیلی کا آغاز بن جاتا ہے۔

جس چیز کو ہم صرف ایک اتفاق سمجھ رہے ہوتے ہیں، ممکن ہے وہی ہمارے لیے ایک نیا راستہ بن رہی ہو۔

اس لیے مسئلے میں بیٹھ کر یہ مت سوچیں کہ "میرے ساتھ ہی کیوں؟"

بلکہ خود سے پوچھیں:

"اس صورتحال سے نکلنے کے لیے میرا اگلا قدم کیا ہے؟"

کیونکہ حالات ہمیشہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتے، لیکن حالات کے بعد کیا فیصلہ کرنا ہے، یہ ہمارے اختیار میں ضرور ہوتا ہے۔

فیصلہ آپ کا ہے۔۔۔
رہنا ہے یا نکلنا ہے؟

01/09/2026

Confidence Is a Part of Your Self-Identity | Build Who You Believe You Are

آپ جو سوچتے ہیں، وہی آپ کو ملتا ہے🧠اللہ نے انسان کے ذہن میں بہت بڑی طاقت رکھی ہے۔آپ اچھا سوچیں گے تو اچھا ہوگا، برا سوچی...
29/08/2026

آپ جو سوچتے ہیں، وہی آپ کو ملتا ہے🧠

اللہ نے انسان کے ذہن میں بہت بڑی طاقت رکھی ہے۔
آپ اچھا سوچیں گے تو اچھا ہوگا، برا سوچیں گے تو برا ہوگا۔

آپ کی سوچ صرف آپ کے دماغ میں نہیں رہتی یہ ایک لہر بن کر باہر نکلتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آپ کسی کو دل سے یاد کرتے ہیں تو اس کا فون آ جاتا ہے۔ یہی ذہن کی طاقت ہے۔

کامیاب لوگ کیسے کامیاب ہوتے ہیں؟

وہ 3 چھوٹے کام کرتے ہیں:
1. ان کو پتہ ہوتا ہے کہ وہ چاہتے کیا ہیں
2. وہ روز خود کو کامیاب دیکھتے ہیں
3. وہ کبھی یہ نہیں کہتے کہ "میں نہیں کر سکتا"
اور ناکام لوگ سارا دن یہی کہتے ہیں:
میری قسمت خراب ہے میرے پاس پیسہ نہیں میں نہیں کر سکتا
پھر ان کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔

اگر کامیاب ہونا ہے تو آج سے یہ کریں

1. صاف لکھیں کہ آپ کو کیا چاہیے
2. روز 2 منٹ آنکھیں بند کر کے خود کو کامیاب تصور کریں

3. دل سے کہیں میں کر لوں گا

4. اور روز تھوڑا سا کام ضرور کریں
یقین کریں آپ کی سوچ بدل گئی تو آپ کی زندگی بدل جائے گی۔









Address

Canal Road
Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Mind Lens, Sohaib Niazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category