19/05/2026
*گورنمنٹ پرائمری سکول 74 رب 1 ASP
سکول چار دیواری افتتاحی تقریب
Government primary school 74 RB 1 ASP
آج مقامی سکول میں چار دیواری کے افتتاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایم پی اے رانا شعیب ادریس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق محمود صاحب، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فراز صاحب، سکول کونسل کے ممبران، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔
مہمانوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مہمانانِ گرامی نے خطاب کرتے ہوئے چار دیواری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ منصوبہ طلبہ کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
ایم پی اے رانا شعیب ادریس صاحب نے اپنے خطاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
*ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق محمود صاحب نےاپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل سنوار سکتا ہے، کیونکہ وہی علم، شعور اور تربیت کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لاتا ہے۔
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فراز صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین اور اساتذہ پر لازم ہے کہ وہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں اور انہیں ایک بہتر مستقبل کے لیے تیار کریں۔*
طلبہ و طالبات نے بھی تقریب میں جوش و خروش سے شرکت کی اور اپنے اساتذہ کے ساتھ پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔
آخر میں دعاسےتقریب کا اختتام ہوا اور سکول انتظامیہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے تعلیمی معیار میں مزید بہتری آئے گی۔
@سرکاری سکول معیاری سکول
Gps RB
Govt of Punjab
School Education Department, Government of the Punjab
Punjab Higher Education Commission-PHEC
#افتتاح