Taleem ki duniya

Taleem ki duniya

Share

this page only used for studying about education, jobs test preparation, and other. this page not allowed to send or upload other materials.

📚 تعلیم کی دنیا
Latest Education News, Past Papers, Notes, Schemes & Govt Jobs
Students aur Job Seekers ke liye complete guide
📩 Daily updates | Quality Content | Trusted Source.

11/03/2026

🔇 جماعت دہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطالعہ پاکستان
📚 سبق نمبر 1۔ پاکستان کی نظریاتی اساس

🔹مشقی مختصر سوالات و جوابات

سوال 1: قائدِ اعظمؒ نے یکم جولائی 1948ء کو اسٹیٹ بینک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا فرمایا تھا؟
جواب: قائدِ اعظمؒ نے فرمایا "مغرب کا معاشی نظام انسانیت کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے۔ اور وہ لوگوں کے درمیان انصاف قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ہمیں دنیا کے سامنے ایک ایسا نظام پیش کرنا چاہیے جو اسلام کے صحیح تصورِ مساوات پر مبنی ہو۔"

سوال 2: نظریہ پاکستان کے ماخذ کے نام تحریر کریں؟
جواب: (1) مشترکہ مذہب (2) مشترکہ سیاسی مقاصد (3) مشترکہ تعلیمی مقاصد (4) مشترکہ معاشی مقاصد (5) مشترکہ ثقافتی مقاصد۔

سوال 3: دو قومی نظریہ سے کیا مراد ہے؟
جواب: دو قومی نظریہ سے مراد یہ ہے کہ برصغیر میں دو بڑی قومیں ہندو اور مسلمان آباد ہیں۔ صدیوں اکٹھا رہنے کے باوجود یہ قومیں اپنی تہذیب و ثقافت اور نظریات میں ایک دوسرے سے الگ ہیں۔

سوال 4: برصغیر میں دو قومی نظریہ کی ابتدا کب ہوئی؟
جواب: برصغیر میں دو قومی نظریہ کی ابتدا مسلمانوں کی آمد اور 712ء میں محمد بن قاسم کی فتحِ سندھ سے ہوئی۔

سوال 5: نظریہ پاکستان سے کیا مراد ہے؟
جواب: نظریہ پاکستان سے مراد ایک الگ خطہ زمین کا حصول ہے جس میں برصغیر کے مسلمان قرآن و سنت اور اسلامی اقدار کی روشنی میں اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

سوال 6: عقیدہ رسالت کا کیا مطلب ہے؟
جواب: عقیدہ رسالت کا مطلب ہے تمام رسولوں پر ایمان لانا، ان کو دل و جان سے تسلیم کرنا اور حضرت محمد ﷺ کو اللہ تعالیٰ کا آخری رسول ماننا۔

سوال 7: نظریہ پاکستان کے عناصر میں عقائد سے کیا مراد ہے؟
جواب: عقائد سے مراد توحید، رسالت، آخرت، ملائکہ اور الہامی کتابوں پر ایمان لانا ہے۔ ان عقائد کے مجموعے کو ایمان کہتے ہیں۔

سوال 8: ہندوستان میں ایسٹ انڈیا کمپنی کب بنی اور اس کا بنیادی مقصد کیا تھا؟
جواب: انگریزوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی 1600ء میں قائم کی۔ اس کا بنیادی مقصد ہندوستان میں ایسی معاشی پالیسیاں بنانا تھا جس کا زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ خود انگریزوں کو ہو۔

سوال 9: "اب یا پھر کبھی نہیں" (Now or Never) کے عنوان سے کتابچہ کب اور کس نے جاری کیا؟
جواب: "اب یا پھر کبھی نہیں" کے عنوان سے کتابچہ چوہدری رحمت علی نے 1933ء میں جاری کیا جس میں انہوں نے مسلمانوں کی علیحدہ ریاست کا نام پاکستان تجویز کیا۔

سوال 10: قائدِ اعظمؒ نے اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب: آپؒ نے فرمایا تھا کہ پاکستان ایک مذہبی نہیں بلکہ اسلامی فلاحی ریاست ہوگی۔ یہاں غیر مسلموں کو مسلمانوں کے برابر درجہ ملے گا۔ اور انہیں برابر حقوق حاصل ہوں گے۔

23/02/2026

Monthly salary deductions have started for some government Employees Over BISP Payments – A Serious Concern

It has been reported that monthly salary deductions have started for some government employees of the Education Department because their wives previously received financial assistance under the Benazir Income Support Programme (BISP).

This situation raises important questions:

▪ Was proper verification conducted before payments were made?
▪ Are all cases genuinely ineligible?
▪ Or are some deserving families being unfairly affected?

The Benazir Income Support Programme was designed to support financially struggling families. If there were administrative errors, they should be reviewed transparently. However, no deserving family should suffer due to system mistakes.

We urge the concerned authorities to handle this matter with fairness, transparency, and compassion.

22/02/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Jaseer Ullah, Muhammad Talha

04/02/2026
02/02/2026

*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) اسپرنگ ایڈمیشن 2026 — یاددہانی*
*میٹرک، FA، BA، BS اور B.Ed پروگرامز میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے*
*داخلہ کی آخری تاریخ: 10 فروری 2026*
*درخواستیں مکمل طور پر آن لائن جمع کروائی جائیں گی*

*B.Ed پروگرام کی مدت کی تفصیل*
*FSc کے بعد B.Ed: 4 سال*
*BA، BSc، B.Com کے بعد B.Ed: 2.5 سال*
*BS (16 سالہ تعلیم) کے بعد B.Ed: 1.5 سال*
*B.Ed فیس: 29990 روپے (بعد کے سمسٹرز میں فیس بتدریج کم ہوگی)*

Photos from Taleem ki duniya's post 26/01/2026

Algebraic Number Theory 7th semester pastpaper 2017-2025 BS Mathematics gcuf
Gcuf notes and past papers

25/01/2026

*حکومت نے سکول اور کالج کے طلبہ کیلئے چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔* لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کی ہدایات پر قائم کی گئی کمیٹی نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے ہر سال `190 روز` تعلیم مکمل کرنے کا یکساں تعلمی کیلنڈر تشکیل دینے کی سفارش کردی ہے۔

منصوبے کے تحت تعلیمی اداروں کو سالانہ 175 تعطیلات ملیں گی۔ اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ تعلیمی تسلسل برقرار رہے اور طلبہ زیادہ وقت کلاس روم میں گزار کر بہتر نتائج حاصل کر سکیں۔

کمیٹی نے اپنی سفارشات میں یہ بھی تجویز دی ہے کہ موسمِ گرما کی تعطیلات کو 2 ماہ 15 دن کے بجائے کم کرکے صرف 6 ہفتوں تک محدود کر دیا جائے۔ نجی اسکول ایسوسی ایشنز نے بھی اس تجویز کی تائید کی ہے۔

تعطیلات کی بڑھتی ہوئی تعداد طلبہ کی کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہی ہے، خاص طور پر سینئر کلاسز میں نصاب مکمل نہیں ہو پاتا۔ چنانچہ تعطیلات محدود ہونے سے نہ صرف نصاب بروقت مکمل ہوگا بلکہ طلبہ کی تعلیمی بنیاد بھی مزید مضبوط ہو سکے گی۔

25/01/2026

*اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں 14 ہزار سے زائد اساتذہ ایسے ہیں جن کی تعلیمی اہلیت صرف میٹرک تک محدود ہے، جبکہ مجموعی طور پر اساتذہ میں 60 فیصد مرد اور 40 فیصد خواتین شامل ہیں۔*

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 752 اساتذہ پی ایچ ڈی، 40 ہزار ایم فل، 62 ہزار بی اے/بی ایس ای کے حامل ہیں، 2 لاکھ سے زائد اساتذہ ماسٹر ڈگری کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ 9 ہزار سے زیادہ اساتذہ ایف اے یا ایف ایس سی کی اہلیت رکھتے ہیں۔

محکمۂ تعلیم کے مطابق یہ ڈیٹا پالیسی سازی میں معاونت اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مرتب کیا گیا ہے، تاہم تعلیمی ماہرین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کم تعلیمی اہلیت رکھنے والے اساتذہ کی بڑی تعداد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور مجموعی معیارِ تعلیم پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور معیارِ تقرری پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔

25/01/2026

Mobile and application Development paper 2025 7th semester BS CS
Gcuf notes and past papers

Photos from Aleezay Academy's post 18/12/2025
Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Faisalabad