01/06/2020
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاسکولز اگست تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قانونی وعدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ!
1۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےچیف جسٹس پاکستان، آرمی چیف،وزیر اعظم،وزرااعلی،گورنرز سےاپیل کی کہ SOPs کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز بھی کھولے جائیں :کاشف مرزا
2۔پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے پرائیویٹ سکولزکھولنے کے لیے عالمی معیار کے SOPs تیار اورجاری کر دیے ہیں:کاشف مرزا
3۔ لاک ڈاؤن باعث5کروڑطلباکےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے۔2.5کروڑ پاکستانی بچےپہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔ مزید 5کروڑبچوں کے اضافہ سےکل7.5 کروڑ پاکستانی بچوں کوآئینی تعلیمی حق سے محروم کردیاگیا۔جن میں50 فیصد سے زائد تعداد لڑکیوں کی ہے! کاشف مرزا
4۔کرونا سے شدیدمتاثرممالک میں تعلیمی ادارے کھلےہیں، چین کےصوبےووہان،سپین،انگلینڈ،انڈیا،ایران، بنگلہ دیش،سری لنکا سمیت امریکہ، روس،ڈنمارک،فرانس،سوئٹزرلینڈ، آسٹریا،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،جرمنی،جاپان،کوریا،سعودی عرب،اسرائیل ،ہانگ کانگ وغیرہ شامل ہیں،تو پاکستانی بچےتعلیم سے محروم کیوں؟ کاشف مرزا
5۔ سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں:کاشف مرزا
6۔نجی سکولز،پیف وپیماکا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔اگست تک تعلیمی اداروں کی بندش سے 50%تعلیمی ادارے مکمل بنداور10لاکھ لوگ بےروزگارہوجائینگے۔کاشف مرزا
7۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس تعلیم دشمن اور حکومت کی بدنامی کا باعث ہے،فوری بر طرف کیا جائے۔خودکشی کرنے والےٹیچر کی موت کا ذمےداروزیرتعلیم مراد راس ہے:کاشف مرزا
8۔ٹیچرز تنخواہیں اور90فیصد اسکولزعمارتیں کےکرائے فکسُ ہیں۔وزیراعظم ٹیچرز کیلیے’’تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘کااعلان کریں: کاشف مرزا
9۔ کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،قومُ تعلیم سے بنتی ہے,ڈروخوف سے نہیں!سب کچھ کھل گیاتو پھرسکولز بند کیوں؟ کاشف مرزا
10۔ امیروں کی اولاد گھر میں ٹیوٹر اورعام انسان کا بچہ تعلیم سے محروم کیوں؟آن لائن تعلیم اورتعلیم گھر ٹی وی اک فلاپ ڈرامہ!
10۔ ہر بچہ کو زندگی میں مساوی مواقع میسر آنے چاہیں۔تعلیم ہر بچے کاآئینی حق اور 25-A ریاست کا آئینی فریضہ ہے:کاشف مرزا
11۔ بچوں کواستاداور سکول دو! تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے 2025 تک مزید 20 لاکھ اساتذہ بھرتی کرنا ہوں گے : کاشف مرزا
12۔تعلیم ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات نہیں ہے!کاشف مرزا
13۔ بورڈ امتحانات منسوخ کرنے اورطلبا کا مستقبل برباد کرنےکی بجائےامتحانات سماجی فاصلےبرقرار رکھ کرکیے جائیں:کاشف مرزا
14- بورڈز فیس کی مد میں 45لاکھ طلباسےوصول شدہ25ارب روپےواپس کریں:کاشف مرزا
15۔ حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے۔فیسوں کے حوالےسے حکومت سندھ اورپنجاب کا فیس میں 20فی صد کمی کا نوٹیفیکیشن وآرڈیننس آئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)،37اور38 سےمتصادم، امتیازی وغیر قانونی ہے:کاشف مرزا
16۔ انسانیت کے جذبہ اور ملک بھرکے مستحق طلبا کے لیے کرونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈقائم کیا،وزیر اعظم پاکستان و وزراءاعلی کوملک بھر کے2لاکھ پرائیویٹ سکولزآئسولیشن سینٹرز اور قرنطینہ سنٹرزاور 15لاکھ ٹیچرز بطوروالیئنٹیرز پیشکش بھی کی گئی۔ :کاشف مرزا
17۔ چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف اور وزیراعظم سے داد رسی کی اپیل:کاشف مرزا
Forward as received...