17/05/2025
**آرٹیکل: پرہیز علاج سے بہتر ہے**
**آغازِ سفر**
"محبت ڈائری نہیں ہوتی" — یہ جملہ اکثر سنا ہوگا، لیکن آج ہم اس کی گہرائی میں جھانکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ مضمون اُن ناپختہ اور وقتی محبتوں سے متعلق ہے جن کی بنیاد صرف باتوں اور وقتی جذبات پر رکھی جاتی ہے۔
محبت ایک سنجیدہ زمہ داری ہے، یہ نہ فرصت کا مشغلہ ہے، نہ وقتی تسکین کا ذریعہ۔ یہ زندگی بھر کی شراکت داری ہے، جس کے لیے جذبات سے زیادہ قابلیت اور پختگی درکار ہے۔ خاص طور پر مرد حضرات کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ جب تک وہ معاشی، اخلاقی اور سماجی طور پر خود کفیل نہ ہو جائیں، تب تک محبت کی زمہ داری اٹھانا ایک ناعاقبت اندیشی ہے۔
اکثر مرد تعلیم یا روزگار کی تلاش کے دوران محبت کا آغاز کرتے ہیں، حالانکہ وہ نہ خودمختار ہوتے ہیں، نہ ہی کسی رشتے کو مستقل بنیادوں پر سنبھالنے کے قابل۔ اس کے برعکس خواتین بچپن سے ہی گھریلو امور اور ذمہ داریوں کی تربیت حاصل کرتی ہیں، اور جب وہ محبت کا آغاز کرتی ہیں تو پوری سنجیدگی اور تیاری کے ساتھ کرتی ہیں۔
مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب مرد بغیر کسی قابلیت کے صرف باتوں، وعدوں اور جذبات سے تعلق قائم کرتے ہیں، اور جیسے ہی عملی زندگی کی سختیاں سامنے آتی ہیں، وہ محبت کو پسِ پشت ڈال دیتے ہیں۔ ایسے مرد نہ صرف عورت کے وقت اور جذبے کا نقصان کرتے ہیں بلکہ محبت جیسے مقدس رشتے کو بھی رسوا کرتے ہیں۔
لہٰذا، ضروری ہے کہ مرد پہلے خود کو قابل بنائیں — معاشی طور پر مستحکم ہوں، ذمہ داری اٹھانے کا شعور رکھتے ہوں، تب جا کر کسی کے دل میں جگہ بنائیں۔ محبت سنبھالنے کے لیے صرف جذبات نہیں، قابلیت اور تسلسل درکار ہوتا ہے۔
**نتیجہ:**
محبت سنجیدہ رشتہ ہے، یہ کسی کے جذبات سے کھیلنے یا وقت گزاری کا ذریعہ نہیں۔ پہلے خود کو اس قابل بنائیں کہ آپ محبت کو نبھا سکیں، ورنہ "پرہیز علاج سے بہتر ہے"
13/05/2025
13/05/2025
11/04/2025
18/08/2024
17/08/2024
21/05/2024