30/11/2025
اگر آپ یورپ جانے کا سوچ رہے ہیں تو یورپ کا سب سے آسان اور قانونی طریقہ یہ ہے کہ آپ ایسے ممالک کو ہدف بنائیں جہاں آپ کا بجٹ کم سے کم ہو سکے۔ ان طلباء کے لیے جو یورپی ممالک میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور سکالرشپ کی Competition سے بےزار ہیں۔ اور پریشان ہیں کہ کونسے ملک میں کم خرچ آئے گا، ویزا پراسس آسان ہوگا، اور جہاں رہنا نسبتاً سستا اور طویل مدت میں پائیدار ہو، تو بہت تحقیق کے بعد لیتھوانیا 🇱🇹 ایک بہترین انتخاب ثابت ہوا ہے۔
لیتھوانیا یورپی یونین کے بالٹک ریجن میں واقع ہے، اس کا دارالحکومت ولنیوس ہے اور یہاں کی آبادی تقریباً 2.8 ملین ہے۔ یہاں کی کرنسی یورو ہے اور یہ شینگن زون کا حصہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ لیتھوانین سٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ آپ یورپ کے 27 ممالک میں آزادانہ سفر کر سکتے ہیں۔
لیتھوانیا ان طلباء کے لیے ایک عملی انتخاب ہے جو کم بجٹ میں یورپ میں تعلیم اور کام کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں کی تعلیمی اور رہائشی لاگت دوسرے یورپی ممالک کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ عام طور پر اگر آپ کا بجٹ تقریباً 20 سے 25 لاکھ پاکستانی روپے ہے تو آپ اپنی تعلیم اور اخراجات کو خود فنانس کر سکتے ہیں۔ یہ ملک ان لوگوں کیلئے بھی ایک اچھا اپشن ہیں جن کی پچھلے ڈگری میں گریڈ کم ہیں ۔
اگرچہ لیتھوانیا میں عمومی طور پر سکالرشپ زیادہ نہیں ہیں، لیکن کچھ یونیورسٹیوں میں میرٹ بیسڈ سکالرشپ موجود ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ پہلے وہاں ایڈمیشن لیں، پہلا سال خود فی ادا کریں، اور پھر آپ میرٹ سکالرشپ کے لیے ایلیجیبل ہو سکتے ہیں۔
اب آئیے اس کی مزید تفصیلات پر بات کرتے ہیں۔ عام طور پر لیتھوانیا میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے لیے ٹیوشن فیس تقریباً 3000 سے 5000 یورو سالانہ کے درمیان ہو سکتی ہے، جو کہ کورس اور یونیورسٹی پر منحصر ہے۔ رہائش اور روزمرہ کے اخراجات بھی کافی مناسب ہیں، عام طور پر ایک انٹرنیشنل سٹوڈنٹ کو مہینے کا تقریباً 300 سے 450 یورو کے درمیان خرچ آ سکتا ہے، جس میں رہائش، کھانا اور دیگر ضروریات شامل ہیں
پارٹ ٹائم کام کرنے کیلئے۔ ایک سٹوڈنٹ عموماً پارٹ ٹائم کام کر کے مہینے میں تقریباً 1000 سے 2500 یورو تک کما سکتے ہے، جو کہ اس کے روزمرہ اخراجات کو کافی حد تک پورا کر سکتا ہے۔
اب اگر بات کریں مستقل رہائش کی، تو لیتھوانیا میں اکثر یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ نے وہاں سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے اور کچھ عرصہ وہاں کام کیا ہے، تو آپ مستقل رہائش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ عمومی طور پر وہاں کی زبان لیتھوانین ہے لیکن انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے لیے زیادہ تر کورسز انگریزی میں دستیاب ہیں، تو زبان کی بہت بڑی رکاوٹ نہیں ہوتی۔ حال ہی میں امیگریشن پالیسیز میں بھی کچھ تبدیلیاں آئی یں، اور اگلے کچھ سالوں میں باقی یورپی ممالک کی طرح یہ بھی ویسے ہو جائیگا۔
پچھلے ویبینار جس میں پاکستانی سٹوڈنٹ جو لیتھونیا میں ہیں انکے ساتھ جو ویبنار ہوا تھا۔ انہوں نے سٹڈی اور ورک کے مواقع پر بات کی۔ اس سیشن کے بعد بہت سے طلباء نے پوچھا کہ کیا وہ بغیر کسی کنسلٹنٹ کے اپنا پراسس کر سکتے ہیں؟ اور اس کا جواب ہے کہ ہاں، بالکل کر سکتے ہیں۔ اس میں کچھ غلط فہمیاں ہوئیں کہ شاید میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ میں واضح کر دوں کہ میں کنسلٹنٹ نہیں ہو بس صرف ایسا ذریعہ ہوں جو آپ کو ان قابلِ بھروسہ طلباء سے ملواتا ہوں جو پہلے سے وہاں موجود ہیں اور آپ کے پراسس میں مدد کر سکتے ہیں۔ آپ خود بھی گوگل وغیرہ پر معلومات حاصل کر کے اپنا پراسس کر سکتے ہیں، اور اگر کسی ایجنٹ کی ضرورت ہو تو بہتر ہے کہ پاکستان میں کسی انجانے کنسلٹنٹ کے بجائے ان طلباء سے رابطہ کریں جو پہلے سے لیتھوانیا میں ہیں اور گراؤنڈ ریالٹی جانتے ہیں۔ وہ کنسلٹنٹ کے بنسبت کم چارج کرینگے اور جس طریقہ کار سے وہ گزرے ہیں وہ کرسکتے ہیں۔
لتھوانیا کو Consider کرنے سے پہلے درج زیل باتیں زہن میں رکھے۔
1. پاکستان میں لیتھوانیا کی ایمبسی نہیں ہیں۔ اپکو ملائیشیا، تھائی لینڈ کمبوڈیا وغیرہ جانا ہوگا۔
2۔ درج بالا بجٹ کرنسی ریٹ پر Depends کرتا ہیں اس حساب سے زیادہ کم ہوسکتا ہیں۔ یہ اس سال جانے والے پاکستانی سٹوڈنٹس کی ایورج خرچہ ایا تھا۔ شروع سے اخر تک۔
کمنٹ میں لیتھوانیا لکھو اور باقی تفصیلات اپکی انبکس میں
باقی کوئی سوال ہو پوچھ سکتے ہو۔کمنٹ میں
مسٹر ☕