16/08/2025
کام کے دوران اچانک اٹھنا پڑ جائے؟
چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کے سسٹم میں نہ جھانکے؟ 👀
تو یہ شارٹ کٹ یاد رکھیں:
🖥️ Windows + L
📌 صرف ایک بٹن اور آپ کی اسکرین لاک!
– تمام فائلز، ایپس اور ٹیبز محفوظ
– کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں
– کوئی تانک جھانک نہیں
⚡ آسان، فوری، محفوظ !
👇 کیا آپ اس شارٹ کٹ کو پہلے سے استعمال کرتے ہیں؟ کمنٹ کریں 💬
09/08/2025
کسی بھی ڈاکومنٹ، ویب پیج یا فائل میں کوئی لفظ تلاش کرنا ہو تو یہ شارٹ کٹ یاد رکھیں:
🧭 Ctrl + F
📝 جو بھی لفظ آپ لکھیں گے، وہ فوراً پورے صفحے یا فائل میں نمایاں (highlight) ہو جائے گا۔
📌 کہاں کہاں کام آتا ہے؟
– Word
– سرچ ایبل PDF
– Web Pages
– Excel
– اور دیگر کئی سافٹ ویئر
⏱️ وقت کی بچت، رفتار میں اضافہ، اور کام میں سہولت!
👇 کیا آپ اس شارٹ کٹ کو پہلے سے استعمال کرتے ہیں؟ کمنٹ کریں 💬
07/08/2025
ادراک نیٹ ورک کے متعلق مسلسل آگاہ رہنے اور بہت سی مفید معلوماتی پوسٹس کے لیے ہمارے واٹس اپ چینل کو فالو کیجیے :
https://whatsapp.com/channel/0029Va7rB8u5Ui2cy7sMwj3P
02/08/2025
📋کاپی اور پیسٹ — ایک بہت زیادہ استعمال ہونے والا شارٹ کٹ
کمپیوٹر میں کسی بھی چیز کی نقل / کاپی تیار کرنی ہو، تو Copy اور Paste کیا جاتا ہے۔
❌ نئے یوزرز اکثر ماؤس سے یہ کام کرتے ہیں، جو وقت زیادہ لیتا ہے
✅ ماہرین کی بورڈ شارٹ کٹ استعمال کرتے ہیں:
🔹 پہلے جس چیز کو نقل / کاپی کرنا ہو اسے Select کریں
🔹 پھر Ctrl + C دبائیں (Copy)
🔹 اب جہاں رکھنا ہو وہاں جائیں
🔹 اور Ctrl + V دبائیں (Paste)
📁 یہ ٹیکسٹ، تصویر، ویڈیو، ڈاکیومنٹ، یا سوفٹ ویئر — سب پر کام کرتا ہے!
⚡ تیز، آسان، اور ہر جگہ کام آنے والا شارٹ کٹ
👇 کیا آپ اسے استعمال کرتے ہیں؟ کمنٹ کریں 💬
29/07/2025
🔴 الرٹ
چند ہفتے پہلے 16 ارب سے زائد اکاؤنٹس کے پاسورڈز لیک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جن میں Google، Facebook، اور Apple جیسے مقبول پلیٹ فارمز شامل ہیں 🔓🌐
❓ اس لیے… آپ کا اکاؤنٹ بھی خطرے میں ہو سکتا ہے؟
🔍 کیا آپ کا اکاؤنٹ لیک ہوا ہے؟ جاننے کے لیے
🌐 haveibeenpwned.com پر جا کر اپنا ای میل درج کریں
(پاسورڈ درج کرنے کی ضرورت نہیں)
📩 یہ سائٹ بتائے گی کہ آپ کی معلومات کب اور کتنی بار لیک ہو چکی ہیں
✅ اس صورت حال میں آپ کو دو اقدامات لازمی کرنے چاہیے:
1️⃣ اپنے تمام اکاؤنٹس کے پاسورڈز فوراً تبدیل کریں 🔑
2️⃣ ٹو فیکٹر ویری فکیشن (2FA) کو ہر اکاؤنٹ پر فعال کریں 🔐
خیال رکھیں کہ:
🚫 ایسا پاسورڈ ہرگز نہ رکھیں جسے آسانی سے ٹریس کیا جا سکے، جیسے:
- آپ کا نام
- کسی قریبی رشتے دار کا نام
- موبائل نمبر
- تاریخِ پیدائش 📆
✅ بلکہ پاسورڈ میں یہ عناصر ضرور شامل ہوں:
اپر کیس لیٹرز (A-Z) 🔠
سمال کیس لیٹرز (a-z) 🔡
اسپیشل کریکٹرز (!@ #...) ✨
نمبرز (0-9) 🔢
📝 اب سوال یہ ہے کہ پاسورڈ یاد کیسے رکھا جائے؟
تو اسے کسی ڈائری میں لکھ کر محفوظ جگہ پر رکھ لیں
یا پھر کوئی باعتماد پاسورڈ مینیجر ایپ استعمال کریں
📱 جیسے iPhone میں "Passwords" کے نام سے ایک فیچر موجود ہے، جو Face ID کے ذریعے ان لاک ہوتا ہے، اس میں آپ اپنے پاسورڈز محفوظ کر سکتے ہیں 🔓👤
💬 احتیاط کریں، ہوشیار رہیں، اور دوسروں کو آگاہ کریں!
26/07/2025
کبھی آپ نے کوئی کام کیا، پھر Undo (Ctrl + Z) کر دیا…
لیکن بعد میں لگا:
"ارے! وہی بہتر تھا جو میں نے کیا تھا!" 😅
تو دوبارہ سب کچھ کرنے کے بجائے یہ شارٹ کٹ یاد رکھیں:
🎯 Ctrl + Y
یہ شارٹ کٹ آپ کے Undo کیے ہوئے عمل کو (Redo) واپس لے آتا ہے۔
📄 مثال:
آپ نے Microsoft Word میں:
✅ فونٹ بدلا
✅ سائز سیٹ کیا
✅ کلر بدلا
پھر تین بار Ctrl + Z دبا کر سب کچھ Undo کر دیا۔
لیکن اب لگتا ہے وہی ٹھیک تھا —
تو تین بار Ctrl + Y دبائیں،
اور سب کچھ ویسا ہی واپس آ جائے گا جیسے پہلے تھا! ⏪➡️⏩
یہ شارٹ کٹ صرف Word نہیں بلکہ ونڈوز، ایکسل، پاور پوائنٹ —
🔹 اور بہت سے دوسرے ایڈیٹرز میں بھی کام کرتا ہے۔
💬 آپ کو یہ شارٹ کٹ کیسا لگا ؟
کمنٹ میں ضرور بتائیں! 👇
22/07/2025
📢 اہم اطلاع برائے فالورز
ادراک ڈیجیٹل کے اس پیج پر پہلے مختلف موضوعات پر پوسٹس کی جاتی تھیں —
کبھی 📚 کتابوں اور مخطوطات پر، کبھی 💻 سافٹ ویئرز اور کمپیوٹر ٹپس پر، اور کبھی کس اور ٹاپک پر۔
لیکن اب ہم نے اس پیج کا دائرہ واضح طور پر متعین کر دیا ہے:
🔍 اب "Idraak Digital" فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل صرف سافٹ ویئرز، ڈیجیٹل ٹولز، اور ٹیکنالوجی سے متعلق مواد کے لیے مخصوص ہو گا — جو ریسرچرز، طلبہ، اور علم دوست افراد کے لیے تکنیکی طور پر مفید ہو۔
📚 کتابوں، مخطوطات اور دینی علمی موضوعات کے لیے بعد میں الگ Page بنایا جائے گا۔
آپ سب کی محبت، اعتماد اور مسلسل ساتھ دینے کا تہِ دل سے شکریہ! 🙏
19/07/2025
کوئی چیز غلط ہو جائے . . فوراً واپس لائیں!
🔁 Ctrl + Z = Undo
یعنی جو کیا، وہ پلٹ جائے۔
📄 فائل ڈیلیٹ ہو گئی . .
✍️ ٹیکسٹ ڈیلیٹ ہو گیا . .
🎨 یا کچھ اور نہ کرنے کا کر بیٹھے . .
بس Ctrl + Z دبائیں . . اور مسئلہ حل!
👇 کیا آپ اس شارٹ کٹ کو پہلے سے استعمال کرتے ہیں . . یا . . آج سیکھا ؟ 💬
17/07/2025
📢 خوشخبری!
اب Idraak Digital Youtube Channel پر ہر ہفتے کے روز صبح نو بجے آپ جان سکیں گے ایک آسان اور یوز فل شارٹ کٹ —
یہ آپ کی کام کرنے کی رفتار بڑھائے گا، اور آپ کو بنائے گا پروفیشنل! ⚡💻
ان سے ہو گی :
✅ وقت کی بچت
اور
✅ کام میں سہولت
🎯 Shortcut Saturday سیریز کے ذریعے آپ ہر ہفتے سیکھیں گے ایک نیا شارٹ کٹ —
سادہ زبان میں، آسان انداز میں !
📍 تو ہر ہفتہ ادراک ڈیجیٹل یوٹیوب چینل پر آئیے اور سیکھتے جائیے!
کیونکہ اسمارٹ لوگ ماؤس کم اور کی بورڈ زیادہ استعمال کرتے ہیں 😎⌨️
لنک کمنٹ میں
16/07/2025
ان صاحب الکاتب الصالح کو امام اہلسنت پر کچھ کلام ہے ، لکھتے ہیں :
"اعلی حضرت کی تعلیقات فقط ایک یا دو صفحات ہوتی ہے وہ بھی منقول عن کتب المشھورۃ اور پوری کتاب ان کے نام طبع کردی جاتی ہے ۔ کس لیے ؟"
ہم نے جواب دینے کا قصد کیا لیکن ہم سے پہلے ہی ایک فیس بک دوست على عمران الهزاروى صاحب شائشہ اور شستہ لہجے میں جواب دے چکے تھے اس لیے ہم نے خاموشی اختیار کی ۔
مہینوں خاموشی رہی ؛ اس دوران ہم نے بھی پیج پر آنا جانا محدود کر دیا ۔
آج بڑے عرصے بعد پیج پر آیا تو دیکھا ، جناب الکاتب الصالح بجائے ثبوت پیش کرنے کے الٹا ثبوت طلب کر رہے ہیں اور تھانوی صاحب کے تعلق سے جناب کی رگ حمیت حرکت میں آئی ہے ؛ تمیز سے پیش آنے کا تقاضا کر رہے ہیں لیکن کسی پر بلا ثبوت الزامات عائد کرنا جناب کے نزدیک عین تمیز ہے ۔
اس لیے جناب کو یہ گزارشات گوش گزار کی ہیں جن کے سکرین شاٹس آپ دیکھ رہے ہیں۔
جناب الکاتب الصالح سے گزارش ہے کہ جو بھی آپ کے پاس ثبوت ہیں مہربانی کر کے اس پوسٹ کے کمنٹ میں پیش کیجئے ؛ یقین مانیے یہ آپ کا ہم پر بڑا احسان ہو گا ۔
پرانی پوسٹ کا لنک کمنٹ میں