Modest Minbar Echoes

Modest Minbar Echoes

Share

My goal is to bring good things to the people in the society and to lead them on the path of goodness and to serve humanity.

16/06/2026

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ

🖤 شہادتِ سیدنا عمر فاروقؓ 🖤
وہ عظیم ہستی جن کے عدل سے دنیا لرزتی تھی، جن کے فیصلوں کی تائید آسمان سے ہوتی تھی، جنہیں رسول اللہ ﷺ نے "فاروق" کا لقب عطا فرمایا۔

26 ذوالحجہ 23 ہجری کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مسجدِ نبوی میں فجر کی نماز ادا کروا رہے تھے کہ ایک مجوسی غلام ابو لؤلؤ نے آپؓ پر حملہ کیا۔ شدید زخمی ہونے کے بعد بھی آپؓ کی فکر امتِ مسلمہ اور نماز تھی۔

یکم محرم 24 ہجری کو آپؓ نے جامِ شہادت نوش فرمایا اور اپنے محبوب نبی ﷺ اور سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے پہلو میں آسودۂ خاک ہوئے۔

"اللہ تعالیٰ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔
" آمین یارب کریم

14/06/2026

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ

محمد ﷺ جیسا ہر وصف میں کون ہو سکتا ہے؟
آپ ﷺ ہی جمال کی ابتدا بھی ہیں اور انتہا بھی۔

جو شخص آپ ﷺ پر درود بھیجتا ہے، وہ خود بھی حسین ہو جاتا ہے،
اور جب تک اللہ تعالیٰ درود نازل فرماتا رہے گا، اس کے حسن میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

آپ ﷺ ہر رخ سے چمکتے ہوئے روشن چاند ہیں،
جن کی ضیا سے نور پھوٹتا اور جگمگاتا ہے۔

آپ ﷺ جنتِ خلد کے ایک شفاف نہر کی مانند ہیں،
اور جسے آپ ﷺ کی شریعت کا جام ملا، وہ زندۂ جاوید ہو گیا۔

اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور سلامتی ہوں
اس ہستی پر جسے مبعوث فرمایا گیا، جب تک لب درود پڑھتے رہیں۔

اللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلَىٰ نَبِيِّنَا وَحَبِيبِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ وَعَلَىٰ آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ سب کو
حضور نبی کریم ﷺ کی شفاعت اور جنت میں آپ ﷺ کی رفاقت نصیب فرمائے۔ آمین۔




14/06/2026

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ

یہ ناز ہے کہ آپ ﷺ کی آرزو میں جیتے ہیں،
یہ فخر ہے کہ آپ ﷺ کی ذات سے تعلق ہے
*_صَلّی اللّٰہ عَلیہ وآلہٖ وَسلّم🌹_*




06/06/2026

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ

" تیری قدرتوں کا حساب کیا
تری وسعتوں کا شمار کیا
تو ُمحیطِ عالمِ رنگ و ُبو
تیری شان َجلا َجلال ہو🌸"




06/06/2026

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ

جب آپ ﷺ کا نام آتا ہے تو دل احترام سے جھک جاتا ہے۔ جب درود شریف پڑھتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے جیسے روح پر رحمت کی بارش برس رہی ہو۔ جب آپ ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرتے ہیں تو اپنے آپ پر شرمندگی ہوتی ہے کہ ہم آپ ﷺ کی سنتوں پر کتنا کم عمل کرتے ہیں ❤️





05/06/2026

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ

قاصد' پيامِ شوق كو اتنا نه كر طویل کہنا فقط يه ان ﷺ سے کہ انکھیں ترس گئی ہے

ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلىٰ آلِ مُحَمَّدٍ




Photos from Modest Minbar Echoes's post 05/06/2026

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ

کتنا خوبصورت ہے وہ لمحہ جب کوئی شخص آپ کی پوسٹ پڑھ کر ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھ لے، نبی کریم ﷺ کو یاد کر لے یا اپنے دل میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی تازگی محسوس کرے۔ ممکن ہے یہی عمل آپ کے لیے روزِ قیامت نجات کا ذریعہ بن جائے۔
لہٰذا لکھتے رہیے، محبت بانٹتے رہیے، درود و سلام کی خوشبو پھیلاتے رہیے، اور لوگوں کو اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت، اخلاق اور عظمت سے روشناس کراتے رہیے۔ دنیا کی نظروں سے زیادہ اہم وہ نظر ہے جو آسمانوں سے آپ کی اس خدمت کو دیکھ رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کی ہر نیک کاوش کو قبول فرمائے، آپ کے قلم میں برکت عطا فرمائے، اور آپ کو ہمیشہ اپنے محبوب ﷺ کی محبت اور نسبت کے سائے میں رکھے، آمین ❤️





04/06/2026

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ

بس اسی ایک جملے کے سہارے ہم اپنی ٹوٹی پھوٹی زندگیوں کو گھسیٹ رہے ہیں کہ کل حوض پر آپﷺ کا مسکراتا چہرہ ہماری تمام تھکنوں کو مٹا دے گا۔

سلام ہو آپﷺ پر اے کائنات کے سچے غمخوار۔

صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️




03/06/2026

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ سَيِّدِ الْمَسَاكِينِ ﷺ

اے اللہ! محمد ﷺ پر درود نازل فرما
جو مسکینوں کے سردار ہیں.

“سَيِّدِ الْمَسَاكِينِ” حضور نبی کریم ﷺ کی اُس عظیم شفقت اور تواضع کی طرف اشارہ ہے کہ آپ ﷺ مساکین، فقراء اور کمزور لوگوں سے خصوصی محبت فرماتے تھے۔

آپ ﷺ نے مسکینوں کے ساتھ بیٹھنا پسند فرمایا، ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے اور امت کو یہ تعلیم دی کہ عزت و فضیلت مال و دولت سے نہیں بلکہ تقویٰ اور اللہ کی رضا سے حاصل ہوتی ہے۔

آپ ﷺ کی دعا بھی منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کو مسکینوں کے ساتھ رکھے، مسکینی کی حالت میں وفات دے اور مساکین ہی کے ساتھ اٹھائے۔

یہ درود دل میں عاجزی، انکساری، رحم دلی اور غریبوں سے محبت پیدا کرتا ہے۔

جس دل میں مسکینوں کی محبت ہو،
وہ دل مصطفی ﷺ کی سنت سے قریب ہوتا ہے۔ 🌹




03/06/2026

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ

❤ یوم شہادت 18 ذوالحج ❤

امام حسن و حسین کے خالو جان حضرت سیدنا عثمانِ غنی ذوالنورین رضی اللہ عنہ

ان کے مولیٰ کی اُن ﷺ پر کروروں درود
اُن کے اَصحاب و عِترت پہ لاکھوں سلام

زاہدِ مسجد احمدی پر درود
دولتِ جیشِ عُسرت پہ لاکھوں سلام

دُرِّ منثور قرآں کی سِلک بَہی
زَوجِ دو نورِ عِفَّت پہ لاکھوں سلام

یعنی عثمان صاحبِ قمیصِ ہُدیٰ
حُلَّہ پوشِ شہادت پہ لاکھوں سلام

الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ




Want your school to be the top-listed School/college?

Telephone

Website