Ateeq Online Quran Academy
We Learn Qura'an
We Teach Islam
13/01/2024
02/12/2023
عزت نفس کے قانون میں اگر آپ کا مخالف کمزور شخص ہے تو اس سے کبھی نا لڑو!
خلیل جبران
خزاں کی رت میں گلاب لہجہ بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
ہوا کی زد پہ دیا جلانا جلا کے رکھنا کمال یہ ہے
ذرا سی لغزش پہ توڑ دیتے ہیں سب تعلق زمانے والے
سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
کسی کو دینا یہ مشورہ کہ وہ دکھ بچھڑنے کا بھول جائے
اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو چھپا کے رکھنا کمال یہ ہے
کسی کی رہ سے خدا کی خاطر اٹھا کے کانٹے ہٹا کے پتھر
پھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا کمال یہ ہے
وہ جس کو دیکھے تو دکھ کا لشکر بھی لڑکھڑائے شکست کھائے
لبوں پہ اپنے وہ مسکراہٹ سجا کے رکھنا کمال یہ ہے
حين يراودك الشيطان لتسخط على قدر الله سبحانه وتعالى عليك، وقسمته لك في هذه الدنيا من الرزق والتوفيق والعافية.
سل نفسك:
لو جعل الله سبحانه وتعالى رزقه وفضله ونعمته على العباد بقدر عبادتهم له؛ أتُراك تنال عُشر مِعشار ما هو بين يديك اليوم؟!.
لعمري ما كنتُ لأنالَ حتى كِسرة خبز!.
جب شیطان آپ کو اس دنیا میں آپ کے رزق، کامیابی اور صحت و عافیت کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی تقدیر و تقسیم سے ناراض ہونے پر اکساتا ہے۔
تو اپنے آپ سے پوچھو:
اگر اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو ان کی عبادت کے تناسب سے رزق، فضل اور نعمت عطا فرماتا؛ کیا آپ کو آج جو کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے اس کا دسواں حصہ ملتا ہے؟!
اللہ کی قسم!
میرے پاس تو روٹی کا ایک ٹکڑا بھی نہ ہوتا!
نیوٹن کا قانونِ بُری حرکت
یہ بات غلط ہے کہ نیوٹن جب سیب کے درخت کے نیچے بیٹھا تھا تو اس کے سر پر سیب گر کر لگا- دراصل وہ تو سکول سے بھاگ کر دروہاں بیٹھا “کٹے” اور “وچھے” کی حرکات پر غور کر رہا تھا جو اس کے سامنے کھلی فضا میں گھاس چر رہے تھے جس کے بعداس نے یہ قانون بُری حرکت دریافت کیا-سیب قدرتی طور پر اس دوران اس کے سر پر گر گیا تھا-
ڈیجٹل نسل کیلئے وضاحت کرتا چلوں کہ” کٹا “ مھترمہ بھینس“کے صاحبزادے کو کہتے ہیں اور” وچھا “ میڈم گائے کے بچے کا نام ہے -
نیوٹن کے زمانے کا ذکر ہے کہ ایک کٹے اور وچھے کی گہری دوستی ہو گئی - وچھا کٹے سے کہتا کہ “یار آؤ گلی میں چھلانگیں مارتے ہیں “ جبکہ کٹا ہر وقت اس موڈ میں ہوتا کہ “نہیں بھائی -دیوار کے ساتھ بیٹھ کر “جگالی” مارتے ہیں(یعنی چیونگم چباتے ہیں)”- یہیں سے کٹے وچھے کا قانون دریافت ہوا-
آپ اگر غور کریں تو آپ کو کئی “کٹے “ اور “وچھے” انسانی روپ میں آپ کے گھر گلی محلے اور دفتروں میں نظر آیئں گے- انسان نما کٹے ہر وقت چینگم چبا رہے ہوں گے اور آپ کو کہیں گے”یہ مشکل ہے”، “تم بزنس نہیں گر سکتے”، “ایک دفعہ سرکاری نوکری مل جائے تو پھر ٹھنڈ ہی ٹھنڈ”، “میں سیلیکٹو سٹڈی کروں گا”، “مین یہ سمسٹر ڈراپ کر دیتا ہوں اگلے میں زیادہ تیاری کروں گا”،”میں سی ایس ایس نہیں کر سکتا”، “میری انگلش ٹھیک نہیں ہو سکتی”، حالات میرے بس سے باہر ہیں”،”یہ نظام کی خرابی ہے”، “ہمارے حکمران ہی نالائق ہیں”، وغیرہ وغیرہ-
کٹوں کے سب سے پسندیدہ جملے ہوتے ہیں۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰”اس کام پر میرا دل نئیں کررہا” یا “آج میرا موڈ نہیں” یا “تم یہ کام نہیں کر سکتے”-
کٹے دن رات ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر ٹاک شو دیکھتے رہیں گے مگر جب کوئی گھر کا کامُ کہےگا تو انہیں سانپ سونگھ جائے گا-تھکاوٹ یاد آجائے گی- یہ ہر جگہ آپ کو اپنی” کٹا گیری” کرتے نظر آیئں گے- یہ ہر اہم کام کل پر ڈالیں گے اور دعا کریں گے کہ وہ کل کبھی نہ آئے- یہ ساری رات سمارٹ فون پر گزار کر دفتر میں اونگھتے نظر آیئں گے- یہ ہر اہم میٹنگ میں بغیر تیاری کے جایئں گے اور میٹنگ شروع ہونے تک ان کی خواہش ہو گی کہ اللہ کرے نہ ہی ہو-
کٹے جم میں داخلہ کر سمجھیں گے کہ دفتر میں کرسی پر بیٹھے ہی وزن کم ہو جائے گا-یہ آپ کو ڈیوٹی پر اونگھتے نظر آہیں گے - کٹوں کے بال بڑھے ہوں گے کئی کئی دن نہ نہانے کی وجہ سے ان کے جسم سے” کٹ سوری” کی مہک آرہی ہوگی-یہ رات والے کپڑے پہن کر دفتر آجائیں گے- یہ آپ کو ہر وقت سہولیات کی کمی اور کام کی زیادتی کا شکوہ کرتے نظر آئیں گے- ان کے خیال میں یہ غلط وقت پر غلط ملک اور غلط لوگوں کے ہاں پیدا ہو گئے ہیں- یہ ہر وقت مواقع کی کمی کا شکوہ کرتے ہوں گے-یہ دیر سے سویئں گے اور دیر تک سوئیں گے- ان کی تو ندیں نکلی ہوں گی اور یہ نماز میں بھی اپنے رب کے حضور کٹھے ڈکار مار رہے ہوں گے
کٹوں سے بچیں - یہ مضر انسانیت ہیں- یہ سب آپ کے اندر کے وچھے کو ورغلا کر “او گل” (جگالی) پر لگانا چاہتے ہیں - حالانکہ آپ کے اندر کا وچھہ باہر کی دنیا میں چھلانگیں لگانا چاہتا ہے- آسمان کو چھونا چاہتا ہے- ہواؤں کو مسخر کرنا چاہتا ہے- پانیوں پر تیرنا چاہتا ہے-
آپ کی جب بھی کسی وچھے سے بات ہو گی وہ کہے گا “تم یہ کرسکتے ہو”، “تم کسی سے کم نہیں”، “تمہارے اردگرد کی دنیا مواقع سے بھری پڑی ہے”،”ہمارا ملک بھی کسی سے کم نہیں”، “”محنت ضائع نہیں جاتی” - وچھے کو جب بھی موقع ملے گا یہ چھلانگیں لگائے گا یہ سراپا توانائی ہوگا- اس کے زندگی میں بڑے بڑے گول(ارادے) ہوں گے- اسی اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہوگا - یہ کئی کٹوں سے بھی زندگی میں اپنی “وچھا ماری “سے بڑی بڑی چھلانگیں لگوانے کی کوشش میں ہوں گے-
وچھوں کا پسندیدہ جملہ ہوگا ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰”ہم یہ کام کیسے نہیں کر سکتے؟” وچھے کی ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہیں ہوتا، اگر آپ ان سے پوچھیں گے کہ “پندرہ روپے کے نوٹ کا کھلا کروالو گے “ تو یہ کہیں گے کہ “ساڑھے سات کے دو نوٹ چاہئیں یا سوا تین کے چارنوٹ”
دنیا کی ساری مادی ترقی وچھوں کی مرہون منت ہے- وچھوں کا سکرین ٹائم کم ہوگا-ان کے پاس فیملی اور دوستوں کے لئے وقت ہو گا- ان کا اپنے رب سے بھی رابطہ برقرا ہوگا- یہ آپ کو مولا کی عنایتوں کا شکر ادا کرے نظر آیئں- یہ کم کھائیں گے- ان کے سونے اور جاگنے کے وقت مقرر ہوں گے- ان کا لباس صاف ہوگا - یہ آپ کو لوگوں کے ساتھ قہقہے لگاتے نظر آئیں گے- پارک میں واک کرتے نظر آیئںگے-
اگلی دفعہ آپ کو اگر کوئی کٹا میکڈانلڈ میں بیٹھ کر ڈبل زنگر برگر کے بعد کوک سے ڈکار مارنے کی دعوت دے تو آپ اسے جم میں جاکر پش آپس لگانے کا پتہ پھینکیں- جب بھی آپ کسی کے منہ سے سنیں کہ “تم یہ کام نہیں کر سکتے “ “یا چھوڑو یار کل کریں گے” تو آپ زورُسے نعرہ لگائیں کہ ۰۰۰۰۰“کٹا ای اوئے” اور اس کی صحبت سے نکل جایئں ۰۰۰۰
زندگی کے کسی بھی شعبے میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو وچھے کی طرح اپنے آپ سے پوچھیں ۰۰۰۰۰۰۰۰۰“میں یہ کام کیسے کرسکتا ہوں؟” ۰۰۰۰۰۰۰ یہ “کیسے” کا سوال ہی آپ کو آپ کے اندر کے “وچھے“کی صلاحیتوں سے روشناس کروائے گا - جس نے اپنے اندر کو کھوج لیا وہ کامیاب ہوا-
آخر میں نیوٹن کا اصلی قانون حرکت بیان کرتا چلوں کہ
”اگر کوئی انسان حالت حرکت میں ہے تو وہ متحرک ہی رہے گا جب تک اسے کوئی “کٹا” نہ ٹکر جائے ۰۰۰۰۰۰۰۰ اور اگر کوئی انسان حالت سکون میں ہے تو وہ ساکن ہی رہے گا جب تک اسے کوئی “وچھا” نہ مل جائے”
ویسے گورے یونہی تو گائے کا دودھ نہیں پیتے اور ہم بھینس کا؟”
(4 اپریل 2021 کی ایک تحریر )
ظفر اقبال کی تحریر
ﮨﺠﻮﻡ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﮯ ﺭﺳﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﮨﻢ
ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﮈﺭ ﺳﮯ ﺗﻘﺎﺿﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﮨﻢ
ﮨﺰﺍﺭ ﺯﯾﺮ ﻗﺪﻡ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﮨﻮ ﺧﺎﺭﻭﮞ ﮐﺎ
ﺟﻮ ﭼﻞ ﭘﮍﯾﮟ ﺗﻮ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﮨﻢ
ﺍﺳﯽ ﻟﯿﮯ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻌﺘﺒﺮ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ
ﮐﮧ ﺭﻧﮓ ﺻﻮﺭﺕ ﺩﻧﯿﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﮨﻢ
ﮨﻮﺍ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﮯ ﺟﺎﻟﺐؔ ﻣﺜﺎﻝ ﮨﻢ ﻋﺼﺮﺍﮞ
ﺑﺠﺎ ﯾﮧ ﺯﻋﻢ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﮨﻢ...........
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Faisalabad
Opening Hours
| Monday | 14:00 - 12:00 |
| Tuesday | 14:00 - 12:00 |
| Wednesday | 14:00 - 14:00 |
| Thursday | 14:00 - 12:00 |
| Friday | 14:00 - 12:00 |