Education with Zafar

Education with Zafar

Compartir

Rising
Gratitude
Busy
Roaming
Attractive
Cool
Smart
Proactive
Challenge
Attitude

08/08/2026

SSC (میٹرک) Second Annual Examination 2026 کے داخلہ اور فیس کا

📅 داخلہ کی تاریخیں

مرحلہ تاریخ

سنگل فیس 7 اگست تا 19 اگست 2026
ڈبل فیس 20 اگست تا 25 اگست 2026
ٹرپل فیس 26 اگست تا 29 اگست 2026
200 روپے جرمانہ کے ساتھ 30 اگست تا 15 ستمبر 2026
مزید جرمانہ کے ساتھ 16 ستمبر تا 25 ستمبر 2026

یعنی آج 7 اگست سے داخلے شروع ہو گئے ہیں۔ پنجاب کے تمام بورڈز کے لیے SSC Second Annual امتحان 6 اکتوبر 2026 سے شروع ہونا مقرر ہے۔ 

💰 فیس — ریگولر امیدوار

بنیادی امتحانی فیس:

آرٹس: Part-I = 700 روپے، Part-II = 700 روپے، دونوں = 1,400 روپے

سائنس/آرٹس عملی امتحان والے: Part-I = 750 روپے، Part-II = 750 روپے، دونوں = 1,500 روپے۔

سب سے اہم: 19 اگست تک داخلہ سنگل فیس میں جمع کرا دیں۔

07/08/2026
06/08/2026

*وزیر تعلیم پنجاب نے پوزیشن ہولڈرز کو 1 لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔* ❤️

06/08/2026

*_پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز 10th کلاس کا رزلٹ آج صبح 10:00 بجے جاری کریں گے_*

BISE DGK 05/08/2026

دہم کلاس کا رزلٹ دیکھنے کے لیے تمام بورڈز کی ویب سائٹس کے لنک نیچے دیے گئے ہیں ۔
D.G. Khan
https://www.bisedgkhan.edu.pk/
Bise Bahawalpur
http://www.bisebwp.edu.pk/
Faisalabad
https://www.bisefsd.edu.pk/
Gujranwala
http://www.bisegrw.com/
Lahore
https://www.biselahore.com/
Lahore AI ChatBot
chatbot.biselahore.com
Multan
https://web.bisemultan.edu.pk/
Rawalpindi
https://biserawalpindi.edu.pk/
Sahiwal
https://bisesahiwal.edu.pk/
Sargodha
https://www.bisesargodha.edu.pk/
براہ مہربانی خود بھی سیو کر لیں اور دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں

BISE DGK

05/08/2026

سرگودھا بورڈ میٹرک نتائج ۔
کل پوزیشنز 14🔥🔥۔

ضلع بھکر ۔۔۔7 پوزیشنز 🔥
ضلع سرگودھا ۔۔۔5 پوزیشنز 🔥
ضلع خوشاب ۔۔۔2 پوزیشنز 🔥

District Bhakkar on Top 🔥🔥

05/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔

*پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا رزلٹ شیڈول* 2026👇👇👇👇

دہم کلاس: 6 اگست 2026
نہم کلاس: 2 ستمبر 2026
سیکنڈ ایئر: 23 ستمبر2026
فرسٹ ایئر: 22 اکتوبر2026

03/08/2026

`متوجہ FLN اساتذہ کرام`

⬅️ آج آپ اپنی اپنی کلاس کا Post-test کروائیں اور ایوارڈ لسٹ تیار کریں۔
⬅️ جو سٹوڈنٹس آج غیر حاضر ہوں انکا ٹیسٹ کل لے لینا۔
⬅️ پوسٹ ٹیسٹ کا پیپر بلکل وہی ہے جو پری ٹیسٹ کا تھا۔
⬅️ طریقہ بھی وہی ہے۔ پیپر صرف ایک ہوگا جو ٹیچر اپنے پاس رکھے گا/رکھے گی۔
⬅️ ہر بچے کو باری باری اپنے پاس بلا کر بچے سے سوال پوچھتے جانا ہے۔ صحیح جواب کا ایک نمبر ہے۔ غلط جواب کا زیرو نمبر ہے۔
⬅️ بہتر یہی ہے کہ پہلے آپ رف پیپر پر بچوں کے نمبر لگا لیں۔ اسکے بعد آپ ایوارڈ لسٹ پر لگائیں۔
⬅️ رزلٹ کو FLN ایپ پر اپلوڈ کرنے کا آپشن جب ظاہر ہو جائے، اس پر پھر اپلوڈ کر دینا۔

31/07/2026

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ہیڈ ٹیچرز کی میرٹ پر مبنی پوسٹنگ کے لیے انٹرویو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، جس کی مکمل تفصیل درج ذیل ہے:
​اہم تفصیلات:
​موضوع: صوبہ بھر میں ہیڈ ٹیچرز کی میرٹ پر پوسٹنگ کے لیے انٹرویو کمیٹیوں کا قیام۔
​تاریخ: انٹرویوز 04 اگست 2026ء اور 05 اگست 2026ء (منگل اور بدھ) کو صبح 10:00 بجے منعقد ہوں گے۔
​مقام: تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں واقع پیکٹا (PECTAA / QAED) کے فیلڈ دفاتر۔
​ڈویژن وائز انٹرویو کمیٹیوں کے کنوینرز کی تفصیل:
​بہاولپور ڈویژن:
​کنوینر: حافظ عرفان حمید (ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)
​ڈیرہ غازی خان ڈویژن:
​کنوینر: محمد فاروق قمر (ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ایس ای ڈی)
​فیصل آباد ڈویژن:
​کنوینر: محمد اطہر سعید (ایڈیشنل سیکرٹری ای ای، ایس ای ڈی)
​گوجرانوالہ ڈویژن:
​کنوینر: محمد اعجاز جوئیہ (ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، ایس ای ڈی)
​لاہور ڈویژن:
​کنوینر: نوید دیرتھ (ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ اینڈ پلاننگ، ایس ای ڈی)
​ملتان ڈویژن:
​کنوینر: محترمہ زاہدہ بتول (ڈی پی آئی ایس ای ساؤتھ پنجاب، ملتان)
​راولپنڈی ڈویژن:
​کنوینر: ڈاکٹر عبد الوحید رضا (ڈائریکٹر اے اینڈ جی، او / او ڈی پی آئی ای ای پنجاب)
​ساهیوال ڈویژن:
​کنوینر: رانا عبد القیوم خان (ڈائریکٹر جنرل ایم اینڈ ای، ایس ای ڈی)
​سرگودھا ڈویژن:
​کنوینر: قیصر رشید (ڈی پی آئی ایس ای پنجاب)
​(نوٹ: ہر کمیٹی میں متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA)، نمائندہ PECTAA، ڈپٹی کمشنر کا نمائندہ، DPI (SE) کا نمائندہ، اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ای EDUCATION آفیسر (W-EE) بطور ممبران شامل ہیں۔)
​دیگر اہم ہدایات:
​انٹرویو کا شیڈول: PECTAA کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو تمام اہل امیدواروں کو انٹرویو کے شیڈول سے بروقت مطلع کرنے اور ہر ڈویژن کے لیے انٹرویو کوآرڈینیٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
​انتظامات: متعلقہ ڈی ای اے (DEA) کے سی ای او امیدواروں کے لیے انٹرویو کے پرامن انعقاد کے لیے ہیلپ ڈسک، پارکنگ، بیٹھنے کے انتظامات اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے

¿Quieres que tu escuela/facultad sea el Escuela/facultad mas cotizado en Tarragona?

Haga clic aquí para reclamar su Entrada Patrocinada.

Localización

Teléfono

Página web

Dirección


Tarragona
43001