22/08/2026
🌹 گورنمنٹ دارالعلوم ربانیہ دروش کے تین شہزادوں کا اعزاز 🌹
الحمدللہ! آج 22 اگست 2026ء کو گورنمنٹ دارالعلوم ربانیہ دروش لوئر چترال میں قرآنِ کریم حفظ مکمل کرنے والے تین خوش نصیب طلبہ:
🌸 اشتیاق عزیز آف سویر
🌸 محمد عزیر آف جنجریت
🌸 مصباح اللہ آف کلکٹک
کے اعزاز میں ایک بابرکت اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ضلعی ایجوکیشن آفیسر لوئر چترال محترم المقام جناب شاہد حسین صاحب تھے، جبکہ بجٹ آفیسر محترم جناب حاجی فاروق اعظم صاحب اور ایس ڈی ای او دروش محترم جناب فرداد علی شاہ صاحب بھی زینت محفل تھے ۔
تقریب سے شیخ القرآن مولانا احتشام الحق صاحب، مفتی سعید الحق صاحب اور صدر دارالعلوم مولانا ظفرالدین صاحب نے خطاب کیا اور حفاظِ کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے قرآنِ کریم سے مضبوط تعلق اور عملی زندگی کے حوالے سے قیمتی نصائح فرمائیں۔
مہمانِ خصوصی جناب شاہد حسین صاحب نے دارالعلوم کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی اور بالخصوص صدر دارالعلوم مولانا ظفرالدین صاحب کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ محکمۂ تعلیم چترال علماء و حفاظِ قرآن کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
آخر میں شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم صاحب کی پرسوز دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
🤲 اللہ تعالیٰ تینوں شہزادوں کو قرآنِ کریم کا سچا خادم بنائے اور ان کے والدین، اساتذہ اور ادارے کی محنتوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین!
🌹 ماشاءاللہ، بارک اللہ! 🌹
Deputy Commissioner Lower Chitral Mubashir Hassan Rumi District Education Office Male Chitral Official
Zafar Uddin