Muhammad Adnan

Muhammad Adnan Friends

کہاں اب دعاؤں کی برکتیں وہ نصیحتیں وہ ہدایتیں یہ  مطالبوں کا خلوص ہے یہ ضرورتوں  کا سلام  ہے
07/11/2024

کہاں اب دعاؤں کی برکتیں وہ نصیحتیں وہ ہدایتیں
یہ مطالبوں کا خلوص ہے یہ ضرورتوں کا سلام ہے

27/10/2024

*"خیانت اور اس کی صورتیں*

۱- کالز کو ریکارڈ کرنا... خیانت
۲- لوگوں کی تصاویر بغیر ان کی اجازت کے بنانا... خیانت
۳- اسپیکر کو بغیر بتائے کھولنا... خیانت
۴- بچوں سے بات چیت میں دھوکے سے معلومات حاصل کرنا... خیانت
۵- لوگوں کی راز داریوں کا پیچھا کرنا... خیانت
۶- رازوں کو افشا کرنا... خیانت
۷- رازوں سے بلیک میل کرنا... خیانت

رسول اللہ ﷺ نے فتنوں اور انتشار کے دنوں کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرمایا:
"جب مجلس میں بیٹھنے والا اپنے ساتھ بیٹھنے والے پر بھروسہ نہ کرے۔"

حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: "تم ہمیں امانت داری کے ساتھ مجلس میں بیٹھتے دیکھتے ہو، جیسے کہ تم یہ سمجھتے ہو کہ خیانت صرف دینار اور درہم تک محدود ہے،
لیکن سب سے بڑی خیانت یہ ہے کہ کوئی شخص ہمارے ساتھ بیٹھے، ہم اس پر اعتماد کریں، اور پھر وہ ہماری باتوں کو پھیلائے۔
مجالس کے رازوں اور امانتوں کی حفاظت کرو، ورنہ مجالس ختم ہو جائیں گی۔

اللہ ہمیں اور آپ کو امانت داری کی حفاظت کرنے والوں میں شامل فرمائے۔.

*[صدقہ جاریہ کے لیے یہ تحریر شئیر ضرور کریں]*

مجاہدین کا خیمہ جلایا ، مار دیاخباثتوں کا وطیرہ دکھایا، مار دیاہزار سال کے ماتم سے بھی نہ بدلا مزاجوہی روش ہے کہ گھر پر ...
31/07/2024

مجاہدین کا خیمہ جلایا ، مار دیا
خباثتوں کا وطیرہ دکھایا، مار دیا

ہزار سال کے ماتم سے بھی نہ بدلا مزاج
وہی روش ہے کہ گھر پر بلایا ، مار دیا

💔

17/07/2024
15/05/2024

🎙️ امام ابن القيم رحمه اللہ
" جِس شخص نے علم اور علماء سے محبت کی؛ یقیناً اُس نے اُس چیز سے محبت کی، جِس سے اللہ محبت کرتا ہے !"❤️
📓( *مفتاح دار السعادة* : 435/1)📓

جہانگیر شریف کی   آواز بنو مظلوموں کی غریبوں کی بے بسوں کی ۔محکمہ عشر زکوۃ پنجاب نے ابھی تک زکوۃ کے مستحقین میں رقم تقسی...
12/04/2024

جہانگیر شریف کی آواز بنو مظلوموں کی غریبوں کی بے بسوں کی ۔محکمہ عشر زکوۃ پنجاب نے ابھی تک زکوۃ کے مستحقین میں رقم تقسیم نہ کی ہے ماہ رمضان میں سکریٹری عشر زکوۃ پنجاب کو درخواست بھی دی ان سے رابطہ بھی کیا ۔لیکن ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ایا ۔انشاءاللہ یہ مسئلہ حل ہونے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔کیونکہ یہ ہمارے غریبوں کا حق ہے اور انشاءاللہ حق ان کو لے کر دیں گے ۔میرے سب سوشل میڈیا کے دوستوں صحافی بھائیوں سے اپیل ہے کہ اخبارات میں خبریں لگائیں اور دوست احباب جنہیں اللہ نے بے شمار دنیاوی طاقت دی ہے سے اپیل ہے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔تاکہ لوگوں کو ان کی زکوۃ کی رقم مل سکے ۔۔اگر کوئی بھائی اس سلسلے میں رہنمائی یا کوئی مدد کر سکتا ہو تو ضرور بتائیں تاکہ کسی غریب کی مدد ہو سکے ۔۔اللہ تعالی ہم سب کو پریشانی مصیبت اور بھوک افلاس سے محفوظ رکھے امین دعا گو ۔۔سردار جہانگیر شریف ڈوگر ۔۔۔03016808402۔۔اس کو زیادہ سے زیادہ شیئر کر کے حصہ ضرور ڈالیں۔۔

25/02/2024

پنجاب کے تمام سنتالیس ہزار سے زائد پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کو مرحلہ وار پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرکے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا آصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس پالیسی کا اطلاق اسی سال 2024 میں نیا سیشن ہوتے ہی کر دیا جائے گا. اس امر کا اظہار مریم نواز صاحبہ نے وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے اپنی تقریر میں بھی کیا تھا مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق اب باقاعدہ پالیسی پیپر بھی جاری کر دیا گیا ہے. یاد رہے کہ چند ماہ قبل جب پنجاب کے اساتذہ تنظیمیں اسی پرائیویٹائزیشن کیخلاف دھرنے پر تھے تو اساتذہ کے رہنماؤں نے رہنما مسلم لیگ ن ملک محمد احمد خان صاحب کے زریعے مریم نواز کیساتھ مذاکرات کئے تھے مریم نواز نے اپنے اعلان میں وعدہ کیا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی سرکاری سکول کو پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گی مگر اب وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے ہی انھوں نے سکولز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کہ انتہائی غلط اقدام ہے اس سے پہلے بھی یہ تجربہ بری طرح فیل ہو چکا ہے. یہ ایک تعلیم کش پالیسی ثابت ہو گی جو سرکاری سکولز کو مزید بربادی کی طرف دھکیل دے گی پنجاب حکومت کو اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرنا ہو گی ورنہ تعلیمی نظام ایک مزید بحران سے دوچار ہو جائے گا. ویسے بھی جب سرکاری سکولز کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کی نوبت آ جائے تو سمجھ لیجئے کہ پنجاب کے دیگر محکمہ جات کو بھی عنقریب گروی رکھ دیا جائے گا کیونکہ کسی بھی سرکاری محکمہ کو پرائیویٹ کرنے سے مراد ریاست اب مزید اپنے اداروں کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے. میں محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین سے گزارش کرتا ہوں وہ اپنے تئیں ارباب اختیار سے دوبارہ ملاقات کریں اور اس خوفناک پالیسی سے ایجوکیشن سیکٹر کو بچائیں.

Address

Gandhi Roop Singh Kangan Pur Tehsil Chunian District Kasur
District Kasur

Telephone

+923002828439

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Adnan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Muhammad Adnan:

Shortcuts

Share

Category