GBHS NO. 2 JAND

GBHS NO. 2 JAND Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GBHS NO. 2 JAND, School, JAND CITY, District Attock.

15/04/2026

Capt.Uzair Mehmood Malik shaheed Block....
Our Proud... Our Hero...
Son of JAND...

With District Education Authority-DEA Attock – I just made it onto their weekly engagement list by being one of their to...
14/04/2026

With District Education Authority-DEA Attock – I just made it onto their weekly engagement list by being one of their top engagers! 🎉

14/04/2026

1st Entry Test: 135+ students applied for admission in 9th Class...

14/04/2026

Warm up session
Grade 6
GBHS No. 2 Jand

14/04/2026

Science Exhibition at GBHS No. 2 Jand
Organized by Respected Madam Saamra — a visionary science teacher and a valuable asset to our institution.

آج بروز اتوار، 12 اپریل 2026ء کو میجر شیر ملک صاحب (والدِ کیپٹن عزیر محمود ملک شہید) نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 2 ...
12/04/2026

آج بروز اتوار، 12 اپریل 2026ء کو میجر شیر ملک صاحب (والدِ کیپٹن عزیر محمود ملک شہید) نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 2 اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 1 کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے، جن میں ریٹائرڈ ڈی ای او راولپنڈی جناب آصف علی ملک صاحب بھی شامل تھے۔

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 2 میں معزز مہمانوں کا استقبال انچارج ہیڈ ماسٹر جناب ارشد ندیم صاحب نے کیا۔ اس موقع پر میجر شیر صاحب نے اسکول کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورانِ وزٹ انہوں نے زیرِ تعمیر عزیر شہید بلاک اور اس کے کمروں کا بغور جائزہ لیا۔ مزید برآں، اسکول میں فنی و ادبی سرگرمیوں کے تحت قائم کی جانے والی لیبارٹری اور دیگر کمروں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

اسکول کے احاطے میں موجود خوبصورت پھولوں کی کیاریاں، جو نہایت دلفریب منظر پیش کر رہی تھیں، میجر صاحب کو بے حد پسند آئیں اور انہوں نے ان کی برملا تعریف کی۔ انہوں نے ادارے کے ہیڈ ماسٹر صاحب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے مثبت کردار کو خصوصی طور پر اجاگر کیا۔

میجر صاحب نے اپنے تعلیمی تجربات بھی شیئر کیے اور بتایا کہ وہ خود بھی ایک گورنمنٹ ادارے کے تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے گورنمنٹ اسکولوں کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں وسیع و عریض گراؤنڈز، کشادہ اور ہوا دار کمرے، اور کھیلوں و دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے بھرپور مواقع میسر ہوتے ہیں، جو طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ گورنمنٹ اسکولوں میں داخل کروائیں تاکہ ان کی صلاحیتوں میں بہتر نکھار پیدا ہو۔ اس کے برعکس انہوں نے نجی اسکولوں کے محدود ڈھانچے اور کھیلوں کی سہولیات کی کمی کا بھی ذکر کیا۔

تعمیراتی اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا اور میجر صاحب نے اس منصوبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

دورے کے اختتام پر میجر شیر صاحب نے ادارے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائ۔

📢 *اہم اعلان برائے داخلہ ٹیسٹ جماعت نہم*مورخہ *14 اپریل 2026 بروز منگل**گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 2، جنڈ* میں داخلہ ...
12/04/2026

📢 *اہم اعلان برائے داخلہ ٹیسٹ جماعت نہم*
مورخہ *14 اپریل 2026 بروز منگل*
*گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 2، جنڈ* میں داخلہ ٹیسٹ برائے *جماعت نہم* منعقد کیا جا رہا ہے۔
🎯 *خصوصی آفر* (انچارج ہیڈ ماسٹر *جناب ارشد ندیم* صاحب کی جانب سے):
جو بھی طالب علم اس ٹیسٹ میں *70%* یا اس سے زائد نمبر حاصل کرے گا:
*اس کی دو سالہ فیس مکمل طور پر معاف ہوگی*
*بورڈ داخلہ فیس* ادارہ ادا کرے گا
*بیگ، کتابیں اور کاپیاں مفت* فراہم کی جائیں گی
💰*مستحق طلبا کے لیے خصوصی سہولت:*
مالی طور پر کمزور طلبا کے لیے
وظائف
*مالی امداد*
باقاعدگی کے ساتھ فراہم کی جائے گی۔
📚 *اہم ہدایات برائے والدین* :

تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے *آٹھویں جماعت* پاس قابل اور ہونہار بچوں کو اس موقع سے آگاہ کریں اور انہیں داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے لیے بھیجیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

سرکاری تعلیم، معیاری تعلیمگورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 جنڈ، جسے بورڈنگ سکول کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، علاقے کی ایک ممتاز ا...
11/04/2026

سرکاری تعلیم، معیاری تعلیم

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 جنڈ، جسے بورڈنگ سکول کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، علاقے کی ایک ممتاز اور معیاری درسگاہ کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے۔ اس مثبت تبدیلی کا سہرا موجودہ ہیڈ ماسٹر، جناب محمد ارشد ندیم صاحب کے سر ہے، جنہوں نے صرف دس دن قبل چارج سنبھالا اور قلیل مدت میں مثالی اقدامات کر کے سب کو حیران کر دیا۔

اپنی انتھک محنت اور لگن سے انہوں نے سکول میں رنگ و روغن اور پینٹنگ کا کام مکمل کروایا، جس سے عمارت کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ سکول کے فرنیچر کو بہتر بنایا گیا، کچھ نیا خریدا گیا جبکہ پرانے فرنیچر کو مرمت اور نئے رنگ کے ذریعے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا گیا۔

طلبہ کو درپیش پانی کے مسئلے کو فوری حل کرتے ہوئے نیا بور کروایا گیا، جبکہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے سکول کو 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم پر منتقل کر دیا گیا۔ کمروں میں پنکھوں کی کمی کو بھی پورا کیا گیا اور نئے پنکھے نصب کیے گئے تاکہ طلبہ کو آرام دہ ماحول میسر آ سکے۔

تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے، بچوں کی آئی ٹی تعلیم کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ایک جدید لیب کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، جو جلد مکمل ہو کر طلبہ کی علمی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید برآں، امتحانات کے دوران طلبہ کو درپیش بیٹھنے کے مسئلے کے حل کے لیے ایک وسیع ہال کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، جس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ یہ تمام کام اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں، جو ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

اس معیاری درسگاہ میں نہ صرف تعلیم بلکہ طلبہ کی بہترین تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ روزانہ صبح ناظرہ قرآن مجید کی کلاس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جو بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سکول کا سرسبز و شاداب لان، خوبصورت پھولوں اور پودوں سے مزین ہے، جو ایک خوشگوار اور پُرسکون تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے۔ ایسے بہترین ماحول میں آپ کے بچے زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو کر نہ صرف ایک کامیاب مستقبل کی بنیاد رکھیں گے بلکہ معاشرے کے کارآمد شہری بن کر اپنے والدین، اساتذہ اور ملک کا نام بھی روشن کریں گے۔


آپ کے بچوں کو پڑھانے کے لئے اس سکول میں اعلی تعلیم یافتہ سٹاف جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر ٹیچر ایم فل ٹیچر ، پی ایچ ڈی ٹیچر موجود ہیں جو کہ آپ کے بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں جن کی انتھک محنت سے آپ کے بچے ان شاء اللہ اس معاشرے کے بہترین اور قابل شہری بن کر سامنے آئیں گے۔

آئیں! اپنے بچوں کو ان کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 جنڈ (بورڈنگ سکول) میں داخل کروائیں۔ داخلے جاری ہیں۔

والسلام دعاگو: عامر سعید بھٹی جنڈ اٹک
(ap k ehtimad aur muhabaton ka bhtt Shukria sir @عامرسعیدبھٹی)

06/04/2026

اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے۔۔۔
پھر دیکھ خدا کیا کرتاہے۔۔۔
نئی قیادت۔۔۔ نیا جذبہ۔۔۔
آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت۔۔۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 جنڈ

Visit of District Education Officer (Secondary), AttockRespected Mr. Altaf Hussain, District Education Officer (Secondar...
06/04/2026

Visit of District Education Officer (Secondary), Attock
Respected Mr. Altaf Hussain, District Education Officer (Secondary), Attock, paid a surprise visit today to Government Boys High School No. 2 Jand.
During his visit, he expressed great satisfaction over the positive changes taking place in the school. He appreciated the efforts of the Principal and staff and recorded his encouraging remarks in the official logbook.
He further stated that since Mr. Arshad Nadeem took charge as Principal, Government Boys High School No. 2 Jand has been steadily gaining a distinguished position in Tehsil Jand. He also expressed confidence that within a year, the institution will achieve a unique standing at the divisional level.
On this occasion, Mr. Malik Asif Ali, former District Education Officer (Rawalpindi), was also present.
It is noteworthy that more than 50 new admissions have been recorded within just a few days, reflecting the strong trust of the community in the institution. The school administration is sincerely grateful for this confidence.
Choose Government Boys High School No. 2 Jand for a brighter future for your children.

Address

JAND CITY
District Attock

Opening Hours

Monday 07:30 - 13:30
Tuesday 07:30 - 13:30
Wednesday 07:30 - 13:30
Thursday 07:30 - 13:30
Friday 07:30 - 13:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBHS NO. 2 JAND posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category