School Renovation.
GPS Baroon Lower Dir
GPS Baroon Lower Dir
The journey of success begins at Govt Primary School Baroon, where learning becomes meaningful and every child’s dream is valued.
📚 Enroll Today, Bright Future Tomorrow!
Give your child the gift of education by enrolling them in our primary school.
GPS Baroon Lower Dir
11/05/2026
*محترم ضیاء الاسلام صاحب!*
*محترم ارشاد الحق صاحب!*
آپ دونوں کا پرائمری سکول کے *ہیڈ ٹیچر* کے عہدے پر ترقی پانا صرف آپ کی ذاتی کامیابی نہیں، بلکہ پورے تعلیمی شعبے اور آپ کے شاگردوں کے لیے فخر کا مقام ہے۔
*آپ کی محنت اور لگن کا صلہ:*
سالوں کی تدریس، ایمانداری، اور بچوں کے لیے خلوصِ دل سے کی گئی خدمت نے آپ کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔ آپ نے ہمیشہ یہ ثابت کیا کہ ایک اچھا استاد صرف کتابیں نہیں پڑھاتا، بلکہ نسلوں کی تعمیر کرتا ہے۔
*آپ کی خوبیاں:*
1. *شفقت و محبت*: آپ نے ہر طالب علم کو اپنی اولاد کی طرح سمجھا اور کمزور سے کمزور بچے کو بھی حوصلہ دے کر آگے بڑھایا۔
2. *دیانت و امانت*: آپ کا کردار ہمارے لیے سب سے بڑا درس رہا۔ وقت کی پابندی اور فرض شناسی آپ کا شیوہ رہی۔
3. *علم کا چراغ*: آپ نے اپنے علم کی روشنی سے کئی دلوں کو منور کیا اور آج بھی آپ کی رہنمائی طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
*ہیڈ ٹیچر کے طور پر نئی ذمہ داری:*
اب آپ کے کاندھوں پر صرف پڑھانے کی نہیں، بلکہ پورے سکول کی رہنمائی، اساتذہ کی تربیت، اور بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی تجربے اور محبت سے سکول کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
*دعا:*
اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو اس نئے منصب میں کامیابی، صحت اور عزت عطا فرمائے۔ آپ کا علم اور اخلاق مزید لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو، اور آپ کے زیرِ سایہ سکول علم و ادب کا گہوارہ بنے۔ آمین!
*"ضیاء الاسلام صاحب اور ارشاد الحق صاحب، آپ کی یہ ترقی ہمارے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ مبارک ہو!"*
07/05/2026
جناب ارشاد الحق آفریدی صاحب اور جناب ضیاء الاسلام صاحب کو BPS-14 سے BPS-15 میں بطور پرائمری ہیڈ ٹیچر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی آپ کی محنت، لگن اور بہترین خدمات کا ثمر ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے۔
Irshad Ul Haq Afridi
GPS Baroon Lower Dir
29/04/2026
"Honourable ASDO Mr. Fazal Haq Yousafzai paid a surprise visit to our school, attended the assembly, visited classrooms for assessment and appreciated the school’s performance.
08/04/2026
استادِ محترم تاج علی صاحب بحثیت ہیڈ ٹیچر گورنمنٹ پرائمری سکول منزبانڈہ تعینات۔بلاشبہ تاج علی صاحب ایک مثالی مُعلِم، مُحبِ تعلُم، اعلیٰ ظرف شخصیت حامل بہ انفرادی حثیت، خوش الہان فصیح البیان، خوش گفت و مزاج، سلیقہ گو، مہذب اور انسان دوست صفات کے حامل ہیں۔ سکول ہذا میں آپکی اشد کمی محسوس کی جائے گی اور آپکی انتھک کوششوں کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔ انتظامیہ گورنمنٹ پرائمری سکول بارون محکمانہ ترقی پر اپکو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور سکول ہذا میں بیتے پل، چند حسین لمحات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ہم اللّٰہ کے حضور دعا گو ہیں کہ نئی درسگاہ کے طلباء آپکی علمی بصیرت سے مستفید ہوں اور آپکی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں۔
بارش کی طرح تم پہ برستی رہیں خوشیاں
ہر بوند تیرے دل سے ہر اک غم کو مٹا دے
الوداع استادِ محترم تاج علی صاحب
10/03/2026
اشتھار برائے بھرتی چوکیدار
03/03/2026
📢 داخلہ مہم 2026 📚
الحمدللہ! آج ہم نے رفیع اللہ بھائی کے گھر کے تین بچوں کا سکول میں داخلہ کر کے داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
تمام گاؤں والوں سے پرزور اپیل ہے کہ اپنے 4 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو فوری طور پر سکول میں داخل کروائیں۔
تعلیم ہی وہ روشنی ہے جو ہمارے بچوں کا مستقبل سنوار سکتی ہے۔
آئیے! مل کر اپنے گاؤں کو تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ بنائیں۔ ✨
27/02/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
ہیڈ ٹیچر اظہار اللہ کے والد محترم کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ ان کی نمازِ جنازہ 28/02/2026 بروز ہفتہ صبح 11 بجے مولہ بابا قبرستان، رانی میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
17/02/2026
میں ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول بارون اپنے جملہ سٹاف کی طرف سے سابق معلم سکول ہذا ڈاکٹر رضوان اللہ شمال کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہو۔
Congratulations to Dr Rizwanullah Shamal
Click here to claim your Sponsored Listing.