09/06/2026
*کلاس تھرڈ اور فورتھ کے طلبا و طالبات کی قرآن کریم کی تکمیلِ ختم پر مبارکباد*
الحمدللہ! ہمارے ادارے کے کلاس تھرڈ اور فورتھ کے ننھے منے طلبا و طالبات نے اللہ کے فضل و کرم سے قرآن پاک ناظرہ مکمل کر لیا ہے۔
یہ چھوٹے فرشتے جن کی عمریں ابھی صرف 8 سے 10 سال ہیں، انہوں نے محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی میں قرآن کریم کی تلاوت مکمل کی ہے۔ یہ منظر ہمارے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے کہ آج کے دور میں بھی ہمارے بچے قرآن سے جڑے ہوئے ہیں۔
انشاء اللہ اب بچے اور بچیاں اگلے مرحلےمیں ترجمہ اور حفظ کے میدان میں مقام بناے گا ۔
*خصوصی پیغام:*
پیارے بچو! آج تم نے قرآن کا پہلا پڑاؤ مکمل کیا ہے۔ یہ صرف ابتدا ہے۔ اللہ کرے تمہاری زندگی قرآن کی روشنی سے منور ہو، اور تم دین و دنیا دونوں میں کامیاب ہو۔
ہم والدین اور اساتذہ کرام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان بچوں کی تربیت میں اپنا کردار ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ ان بچوں کو حافظ، عالم اور صالح انسان بنائے، اور قرآن کو ان کے دلوں کا نور بنائے۔ آمین
*دعا ہے کہ:*
"اللَّهُمَّ اجْعَلِ القُرْآنَ رَبِيعَ قُلُوبِنَا وَنُورَ صُدُورِنَا وَجَلَاءَ أَحْزَانِنَا وَذَهَابَ هُمُومِنَا"