اسلام آباد جی 11 میں کاروبار کیلئے ایک بہترین موقع ہے اگر کوئی کاروباری شخص حاصل کرنا چاہتا ہے تو مجھ سے رابطہ کریں
03088002900
Abbas Khan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abbas Khan, Dir.
ڈریل ہول میتھڈ یا سوراخ والا طریقہ پودوں کو کھاد(این پی کے) دینے کا ایک مؤثر طریقہ ہے، خاص طور پر جب مٹی سخت ہو یا گھاس کو خراب کیے بغیر جڑوں تک کھاد پہنچانا مقصود ہو۔ اس طریقہ کار کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:
سوراخوں کی جگہ کا تعین:
درخت یا پودے کے تنے سے کم از کم 18 سے 24 انچ کے فاصلے پر سوراخ کرنا شروع کریں، خاص طور پر وہ مقام جہاں شاخیں ختم ہو رہی ہوں کیونکہ وہاں جڑیں خوراک جذب کرنے کے لیے زیادہ متحرک ہوتی ہیں۔
سوراخ کرنے کا عمل:
6 سے 12 انچ گہرے سوراخ بنانے کے لیے لوہے کی سلاخ، ڈرل مشین، یا نوک دار لکڑی کا استعمال کریں، اور انہیں پودے کے گرد ایک دائرے میں تقریباً 2 فٹ کے فاصلے پر ترتیب دیں۔
کھاد ڈالنا:
این پی کے کی کل مقدار کو تمام سوراخوں میں یکساں تقسیم کر کے ڈالیں، ہر سوراخ میں آدھا کپ سے زیادہ کھاد نہیں ڈالنی چاہیے، آپ دانہ دار کھاد یا پانی میں حل شدہ مائع کھاد بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سوراخ بند کرنا اور پانی دینا:
کھاد ڈالنے کے بعد، سوراخوں کو مٹی، رنت، یا کمپوسٹ سے بھر کر بند کر دیں، اور پودے کو اچھی طرح پانی دیں تاکہ کھاد گھل کر جڑوں تک پہنچ جائے۔ 🌿🌱🌻🌼🌺🌸
اس وقت پودے لگانے کا بہترین سیزن چل رہا ہے — خاص طور پر KPK میں سرد علاقوں کے لیے۔
کیوں یہ وقت بہترین ہے؟
سردی میں پودا شاک (shock) کم لیتا ہے
جڑیں آرام سے مضبوط ہوتی ہیں
گرمی آنے تک پودا سیٹ ہو جاتا ہے
پانی کی ضرورت کم ہوتی ہے
بیماریوں اور کیڑوں کا حملہ کم ہوتا ہے
🌳 فروٹ پلانٹس لگانے کا بہترین وقت (جنوری – فروری)
آپ کے علاقے کے لیے یہ پودے ابھی لگانے کے لیے بہترین ہیں:
پودا
کیوں ابھی لگائیں؟
سیب (Apple)
سرد موسم پسند، جڑ جلدی پکڑتی ہے
ناشپاتی (Pear)
بہترین روٹ سیٹنگ
خوبانی (Apricot)
فروری تک بہترین وقت
آڑو (Peach)
جنوری–فروری بہترین
آلو بخارا (Plum)
سردی میں بہترین نشوونما
انگور (Grapes)
کٹنگ/روٹ دونوں کے لیے بہترین
اخروٹ (Walnut)
صرف سردی میں لگائیں
بادام (Almond)
فروری بہترین
🌿 شیڈ اور زینتی پودے
دیودار
چیڑ
مورپَنکھی
فیکس
گل مہر
بوگن ویلیا
لگاتے وقت یہ کام لازمی کریں ✅
گڑھا کم از کم 2×2 فٹ کھودیں
مٹی میں یہ مکس کریں:
گوبر کی گلی سڑی کھاد
تھوڑی سی ریت
تھوڑی سی باغ کی مٹی
لگانے کے فوراً بعد پانی دیں
تنے کو چونے کا لیپ کریں (بیماریوں سے بچاؤ)
میری ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ معاشرے کے مثبت پہلو سوشل میڈیا پر شیئر کروں تاکہ لوگوں میں مثبت سوچ اور انرجی پیدا ہو۔
لیکن کچھ تلخ حقیقتیں بھی ہوتی ہیں جن کی نشاندہی ضروری ہے۔
ہمارے معاشرے کا ایک بڑا منفی پہلو یہ ہے کہ والدین کی جانب سے بچوں کی تعلیم و تربیت پر مناسب توجہ نہیں دی جاتی۔
یہ ویڈیو 16 مارچ 2024 کی ہے، اس وقت میں ایک سرکاری اسکول میں بطور استاد خدمات انجام دے رہا تھا۔
یہ بچے سالانہ امتحان میں بیٹھے تھے، مگر افسوس کہ پورے اسکول میں امتحان کی تیاری صرف 10 بچوں نے کی تھی۔
یہ صورتحال ہم سب کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔
08/11/2025
جس کے کردار میں روشنی ہو، اسے دھوپ یا سایہ کوئی فرق نہیں دیتا۔
زندگی جہد مسلسل ہے تماشہ تو نہیں
وہی جیتے ہے جو رہتے ہے طوفانوں کے قریب
شادی کرنے سے پہلے اپنے دکھ درد اور صدمات (Trauma) پر کام کریں۔
خود کو ذہنی، جسمانی اور مالی طور پر خوشحال بنائیں، پھر شادی کریں۔
تاکہ آپ کے زخم اور صدمات آپ کے بچوں میں منتقل نہ ہوں اور وہ کسی نئے ٹرامے کا شکار نہ بنیں۔
جب آپ خود کامیاب اور خوش ہوں گے، تب ہی اپنی اولاد کو کامیاب اور خوش و خرم رکھ سکیں گے۔
Zeb Automotives Islamabad
زیب آٹو موٹیوز اسلام آباد سے میں نے ڈیکوریشن پلس پرفیوم آرڈر کیا تھا سرویس بہت اچھا تھا۔۔
فری ہوم ڈیلیوری اور بہت جلد ریسیو ہوا۔
مزید معلومات کیلئے ویڈیو دیکھو اور اس لنک پر جا کر باقی سرویسز کے بارے میں معلومات حاصل کرو۔
رابطہ نمبر 03348093293
جی 10/4 اسلام آباد
آج ایک خاص دن تھا...
جس اسکول میں کبھی بطور اُستاد پڑھایا، آج وہاں وزٹ کیا۔
وہی کلاسیں، وہی بستے، وہی خوابوں سے بھرے چہرے...
بچوں سے ملاقات ہوئی، خوب باتیں ہوئیں، قہقہے بکھرے۔
انہیں نصیحت کی، حوصلہ دیا، خواب دیکھنے اور محنت کرنے کی تلقین کی۔
وقت بدل جاتا ہے، لیکن رشتے اور یادیں ہمیشہ دل میں زندہ رہتی ہیں۔ 💖📚
03/08/2025
ہمارا میدان لوئر دیر، ایک سرسبز و شاداب اور قدرتی حسن سے مالا مال علاقہ ہے۔ یہاں ٹوارز کے لیے بے شمار دلکش مقامات موجود ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ خاص طور پر نامباتئ، لعلو اور گوڑ وحدت جیسی خوبصورت اور دل موہ لینے والی جگہیں قدرتی خوبصورتی کا نایاب خزانہ ہیں۔ یہ مقامات سکون، فطرت اور سیاحت کے شوقین
افراد کے لیے ایک بہترین تحفہ ہیں۔
پکنک پر جائیں، خوشیاں لائیں، لیکن کچرا واپس ساتھ لے آئیں
27/06/2025
سیلاب آیا، بہا کے لے گیا خواب،
زمین پہ نہیں، اب صرف ہے آب۔
پھنسے ہیں جو لوگ، وہ اپنے نہیں،
حکومت کو ان کی پرواہ ہی نہیں۔
نہ کشتی، نہ امداد، نہ کوئی صدا،
یہ کیسی ہے خدمت، یہ کیسا وفا؟
وعدے تو تھے، ترقی کے ہزار،
اب دکھ رہے ہیں صرف آزار۔
بچوں کی آنکھوں میں ہے خوف چھپا،
ماں باپ کے دل میں ہے درد جدا۔
یہ سب منظر چیخ رہا ہے زور سے،
"حکومت سن لے، ہم ہیں کس دور سے؟"
نہ پل، نہ بند، نہ کوئی نظام،
ہے صرف دعوے، اور الفاظ خام۔
عوام مرے، تو مرے، کیا فرق پڑا؟
حاکم تو اپنی کرسی پہ کھڑا۔
اب وقت ہے، کہ ہم جاگ جائیں،
ظلم کے ایوان ہلا کے دکھائیں۔
یہ نظم نہیں، عوام کی پکار ہے،
انصاف، تحفظ، ہمارا حق ہے یار!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Culinary Team
Attire
Contact the school
Telephone
Website
Address
18300