12/05/2026
آج گورنمنٹ پرائمری اسکول بیلنزی میں محترم جناب ذاکر خان صاحب SDEO تشریف لائے۔
انہوں نے اسکول کا تفصیلی وزٹ کیا، اساتذہ سے ملاقات کی اور تعلیمی معیار، طلبہ کی کارکردگی، سہولیات اور دیگر مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔
محترم افسر نے نہایت خوش اخلاقی، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے مثبت یقین دہانی کروائی۔ ایسے مخلص، دیانتدار اور فرض شناس افسران محکمہ تعلیم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
ہم محترم ذاکر خان صاحب کے اس حوصلہ افزا دورے پر اُن کے بے حد شکر گزار ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
“بہترین قیادت ہی بہترین تعلیم کی ضمانت ہوتی ہے۔”
22/04/2026
📢 والدین کے نام اہم آگاہی پیغام
محترم والدین!
آپ کے بچوں کا مستقبل آپ کی توجہ، رہنمائی اور آگاہی پر منحصر ہے۔ آج کا دور تیزی سے بدل رہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے بچوں کی تعلیم، اخلاق اور روزمرہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔
🔹 بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں
🔹 موبائل اور سوشل میڈیا کے استعمال کو متوازن رکھیں
🔹 بچوں کے دوستوں اور ماحول سے باخبر رہیں
🔹 اساتذہ کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم رکھیں
🔹 بچوں کی ذہنی اور اخلاقی تربیت کو نظرانداز نہ کریں
یاد رکھیں!
ایک باخبر والدین ہی ایک کامیاب اور باکردار نسل کی بنیاد رکھتے ہیں۔
اپنے بچوں کے لیے وقت نکالیں، ان کی بات سنیں اور انہیں صحیح سمت میں رہنمائی دیں۔
#آگاہی #تعلیم
17/04/2026
انشاء اللہ
اگلے ہفتے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے آفیشل نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔
14/04/2026
🌸 "آج کا بچہ، کل کا رہنما ہے" 🌸
صبح اسمبلی
14/04/2026
An unforgettable memory of 2018.
GPS Belanzai Dir Upper
08/04/2026
ایران جو ایک مہینہ پانچ دن سے عالم کفار سے جنگ لڑ رہا ہے اس کے اندرونی حالات کچھ یوں ہیں :
1- اس وقت تک 35 روزہ جنگ میں کسی ملک سے مالی مدد نہیں لی
2- کھانے پینے کی اشیاء کے لیے اپیل نہیں کی
3- ادویات کی اپیل نہیں کی
4- ملک کے اندر جنگ شروع ہوتے ہی روٹی ؛ پٹرول اور ڈیزل مفت کر دیا گیا ہے
5- ایک مہینے کی جنگ اور عالم کفر کی جانب سے کی گئی شب و روز اور مسلسل بمباری کے باوجود ایک بھی ایرانی نے ملک سے ہجرت نہیں کی ۔ بلکہ دوسرے ملکوں میں مقیم ایرانی وطن کے دفاع کے لیے واپس آ رہے ہیں ۔
6- لاک ڈاؤن کی اصطلاح کسی ایرانی کو شاید معلوم ہی نہ ہو ۔
7- بڑے بڑے تاجروں نے لکھ کر لگا دیا ہے کہ مال لے جاؤ اور جنگ کے بعد پیسے دے دینا ۔
8- جنگ اور بمباری میں وزراء عوام کے درمیان سڑکوں پر امریکہ و اسرائیل مخالف مظاہروں میں برابر کے شریک ہیں ۔
9- ایرانی صدر خود شاپنگ مالز پر جا کر ریٹ اور سہولیات چیک کر رہا ہے.
ابھی تک ایران کے ہارنے کے کچھ آثار نظر نہیں آ رہے نہ ہی ایرانی حکومت اور عوام جھکنے کی تیاری میں ہے ، نہ ہی اب تک وہاں پر رجیم چینج ہوا ہے کیونکہ وہاں پر کوئی امریکی غلام اور غدار نہیں ہے ۔ ایران کا بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے ، اور ان حملوں میں ایران کے ہسپتال ، اسکول ، یونیورسٹیاں ، دوائی بنانے والی کمپنیاں اور ثقافتی ورثے تباہ ہو رہے ہیں جو کہ جنگی جرائم میں اتے ہیں لیکن ایران کے صدر نے ابھی تک یہ نہیں کہا کہ ایران نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔ ایران وہ ملک ہے جس پہ تقریبا پچھلے 50 سالوں سے عالمی پابندیاں عائد ہیں لیکن اس نے پچھلے 25 دنوں سے آبنائے ہرمز بند کر کے دنیا بھر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے کیونکہ وہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنے والے ہیں امریکہ و اسرائیل یا آئی ایم ایف سے نہیں.
31/03/2026
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا یکم اپریل 2026 سے سکول ٹائمنگ میں اضافے کیساتھ تبدیلی کا فیصلہ۔ نوٹیفکیشن جاری