31/07/2026
اہم اطلاع برائے والدین و سرپرست حضرات
السلام علیکم!
کل یکم اگست (بروز ہفتہ) سے تمام سرکاری اسکول دوبارہ کھل رہے ہیں۔
تمام معزز والدین اور سرپرستوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو بروقت صاف ستھرے کپڑوں میں اور تعطیلات کا مکمل کیا ہوا ہوم ورک ساتھ لے کر اسکول بھیجیں۔ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد باقاعدہ حاضری اور وقت کی پابندی بچوں کی بہتر تعلیم اور روشن مستقبل کے لیے نہایت ضروری ہے۔
آئیں! ہم سب مل کر اپنے بچوں کی تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور انہیں باقاعدگی سے اسکول بھیجنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
"آج کی تعلیم، کل کا روشن مستقبل۔"
شکریہ
گل ذادہ انچارج اسکول ہذا،و
انتظامیہ، گورنمنٹ پرائمری سکول بیلنزی