GHSS ASBANR DIR LOWER

GHSS ASBANR DIR LOWER page of GHSSAsbanr
تعلیم کے تیزاب میں ڈال اس کی خودی کو
ہو جائے ملائم تو جدھر چاہے ادھر پھیر

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ و برکاتہ!آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اسبنڑ دیر پائین میں انسانیت اور ہمدردی کی ایک بہترین م...
25/09/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ و برکاتہ!
آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اسبنڑ دیر پائین میں انسانیت اور ہمدردی کی ایک بہترین مثال قائم کی گئی۔

سکول کے جماعت #دہم کے ایک غریب اور ہونہار طالب علم #اسد خان جو کہ عرصہ دراز سے علیل ہیں اور اپنے علاج معالجے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ ان کے علاج معالجے کے لیے اساتذہ کرام اور طلباء نے اپنی مدد آپ کے تحت رقم جمع کی۔

آج صبح اسمبلی کے دوران پرنسپل #ساجد احمد صاحب اور اساتذہ کرام نے جمع شدہ رقم -/41370 روپے طالب علم کے حوالے کیے۔ اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ #اسد خان ایک لائق، ہونہار ، خوش اخلاق، باادب، باصلاحیت اور محنتی طالب علم ہے۔ اس کی مدد کرنا ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔

پرنسپل #ساجد احمد صاحب نے اس نیک کام میں حصہ لینے والے تمام اساتذہ کرام اور طلباء کا شکریہ ادا کیا اور دیگر مخیر حضرات سے بھی طالب علم کی مزید مدد کرنے کی اپیل کی۔

اللہ تعالیٰ اسد خان کو جلد صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

24/09/2026
السلام علیکم!ہم جملہ عملہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول  #اسبنڑ دیر پائین کنوینس الاؤنس کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے تگ ود...
01/09/2026

السلام علیکم!
ہم جملہ عملہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول #اسبنڑ دیر پائین کنوینس الاؤنس کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے تگ ودو اور انتھک کوششیں کرنے پر Khairullah Hawari صاحب (مظلوموں کی آواز) اور #تنظیم اساتذہ دیر پائین کے شعبہ بہبود کے صدر Muqadar Khan Stanadar صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور انھیں اساتذہ کرام کے لیے بے لوث و بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ باقی بقایاجات کی ادائیگی اور اساتذہ کرام کے دیگر مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ اللّٰہ تعالیٰ ان کو ہمیشہ خوش اور سلامت رکھے آمین اور ہمیں بہترین انداز میں نونہالان وطن کی تعلیم و تربیت کرنے کی توفیق دے آمین ۔۔۔

13/08/2026

السلام علیکم!
صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر دیر پائین کے احکامات کے تحت تمام سرکاری سکولوں کی طرح گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اسبنڑ دیر پائین بھی کل 14 اگست 2026ء بروز جمعہ یومِ آزادی کے موقع پر کھلا رہے گا ۔ تمام طلباء معمول کے مطابق ادارے میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔ شکریہ

10/08/2026

السلام علیکم!
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اسبنڑ دیر پائین میں فرسٹ ایئر پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، انٹر سائنس اور آرٹس کے لیے داخلے جاری ہیں ۔ پُرسکون تعلیمی ماحول، کوالیفائیڈ اساتذہ کرام، مفت درسی کتب اور دیگر سہولیات ۔۔۔ داخلہ لے کر اپنے مستقبل کو روشن اور محفوظ بنائیں ۔ شکریہ

29/07/2026

السلام علیکم!
سرمائی علاقوں میں موسم گرما کی ایک مہینے کی تعطیلات کے بعد یکم اگست 2026ء کو بروز ہفتہ دوسرے سکولوں کی طرح GHSS اسبنڑ دیر پائین کھلے گا ۔ تمام طلباء پوری تیاری کے ساتھ صبح 7:30 بجے سکول میں اپنی حاضری یقینی بنائے۔ شکریہ

السلام علیکم!آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اسبنڑ دیر پائین میں جماعت ششم تا جماعت ہشتم کے فرسٹ سمسٹر جون 2026ء کے نتائج ...
30/06/2026

السلام علیکم!
آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اسبنڑ دیر پائین میں جماعت ششم تا جماعت ہشتم کے فرسٹ سمسٹر جون 2026ء کے نتائج ایک سادہ مگر پروقار و پر رونق تقریب میں جاری کیے گئے ۔۔ اور شیلڈز اور ٹرافی 🏆 کے ذریعے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔۔۔
یاد رہے کہ امسال کے امتحانی نتائج کی تیاری ایک صبر آزما اور کٹھن مرحلہ تھا جسے پرنسپل صاحب کی رہنمائی میں اساتذہ کرام نے دن رات ایک کر کے بڑی محنت شاقہ کے بعد انجام تک پہنچایا ۔۔
نتائج کے اعلان کے بعد طلباء کو موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے مفید ہدایات دی گئیں ۔۔۔ شکریہ
پاکستان زندہ باد

السلام علیکم!خیبر پختونخوا حکومت نے عاشورہ کے موقع پر 25 اور 26 جون 2026ء (جمعرات اور جمعہ) کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ ...
24/06/2026

السلام علیکم!
خیبر پختونخوا حکومت نے عاشورہ کے موقع پر 25 اور 26 جون 2026ء (جمعرات اور جمعہ) کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ لہٰذا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اسبنڑ دیر پائین متعلقہ ایام میں بند رہے گا ۔۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ آمین

Address

Asbanr Bazar Tehsil Adenzai District Dir Lower
Dir
18800

Opening Hours

Monday 07:30 - 13:35
Tuesday 07:30 - 13:35
Wednesday 07:30 - 13:35
Thursday 07:30 - 13:35
Friday 07:30 - 11:15
Saturday 08:15 - 13:35

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHSS ASBANR DIR LOWER posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GHSS ASBANR DIR LOWER:

Shortcuts

Share

Category