19/12/2025
گورنمنٹ پرائمری سکول میانہ ڈوگ نمبر 1 کے معزز والدین و سرپرستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ طلبہ کے امتحانی نتائج اس پیج پر شیئر کی گئی رزلٹ لسٹ میں موجود ہیں۔
آپ اپنے بچوں کا رزلٹ خود با آسانی چیک کر سکتے ہیں۔
ہر مضمون کے نیچے دو لائنوں میں نتائج درج ہیں:
پہلی لائن میں سمسٹر بہار کا رزلٹ دیا گیا ہے، جس میں ہر مضمون کے کل نمبرات کا 45٪ شامل ہے۔
دوسری لائن میں سمسٹر خزاں کا رزلٹ درج ہے، جس میں ہر مضمون کے کل نمبرات کا 55٪ شامل ہے۔
19/12/2025
Congratulations to all the position holders.
تمام پوزیشن ہولڈرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
آپ کی یہ شاندار کامیابی آپ کی مسلسل محنت، لگن اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آئندہ بھی اسی طرح کامیابیوں سے نوازتا رہے اور علم و عمل کے میدان میں مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🌟
19/12/2025
ماشاءاللہ!
سکول ہذا نے اپنی پرانی تعلیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کی۔
سنٹر Govt High School Miana Doag
میں قابلِ فخر طلبہ نے نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے سکول GPS Miana Doag No.1
کا نام روشن کیا۔
روح اللہ نے دوسری،
حفیظ اللہ نے تیسری،
حضرت حسنین نے چوتھی
اور نورا بی بی نے دسویں پوزیشن حاصل کی۔
یہ تمام پوزیشنز ٹاپ 10 میں شامل ہیں، جو نہ صرف طلبہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں بلکہ اساتذہ کی انتھک کاوشوں اور سکول کے اعلیٰ تعلیمی معیار کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔
یہ کامیابی سکول کے لیے باعثِ فخر اور ایک عظیم اعزاز ہے۔ 🌟
16/12/2025
📢 اہم اعلان برائے طلبہ و والدین
گورنمنٹ پرائمری سکول میانہ ڈوگ نمبر 1 کے تمام طلبہ و طالبات اور معزز والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ
انشاء اللہ امتحان کے نتائج 19 تاریخ کو بروز جمعہ اعلان کیے جائیں گے۔
سکول کی جانب سے ہر طالب علم کو ڈی ایم سی (DMC) فراہم کی جائے گی، جس کے ذریعے آپ اپنے بچوں کی دونوں سمسٹرز کی کارکردگی تفصیل کے ساتھ ملاحظہ کر سکیں گے۔
مزید یہ کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو حوصلہ افزائی کے طور پر ٹرافی 🏆 بھی دی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو ان کی محنت کا بہترین صلہ عطا فرمائے اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین 🤲✨
براہِ کرم مقررہ تاریخ کو سکول تشریف لا کر نتائج اور ڈی ایم سی وصول کریں۔
شکریہ
انتظامیہ
گورنمنٹ پرائمری سکول میانہ ڈوگ نمبر 1
10/12/2025
Initiative KP Government
GPS Miana Doag no 1 Head Teacher distributed 10 School bags having complete copy sets amongs newly admitted students in first phase.
10/12/2025
Fall semester 2025 is in progress at 👉 GPS Miana Doag No.1
09/12/2025
گورنمنٹ پرائمری سکول میانہ ڈوگ نمبر 1 میں ڈی وارمنگ کمپین 2025 آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جو 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو قریبی سرکاری اسکول لے جائیں اور انہیں ڈی وارمنگ کی دوا دلوا کر صحت مند مستقبل کی ضمانت بنائیں
06/12/2025
آج اسکول میں سالانہ امتحان کے دوسرے دن لیے گئے تصاویر ۔ طلبہ پُرعزم ہیں، اساتذہ کی نگرانی ہے، اور ماحول منظم۔
05/12/2025
📘 آج اسکول ہذا میں سالانہ امتحانات کا پہلا پیپر کامیابی سے جاری ہے۔
طلبہ پُرعزم، اساتذہ نگرانی پر، اور ماحول نہایت منظم۔
04/12/2025
📢 اہم اعلامیہ برائے تمام طلبہ و طالبات
Annual Examination 2025 (Semester-II)
تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سالانہ امتحانات 2025 (سمسٹر دوم) کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ امتحان 5 دسمبر 2025 سے 12 دسمبر 2025 تک منعقدہوں گے۔ تمام کلاسسز
اپنے اپنے پیپرز مقررہ تاریخ اور وقت کے مطابق دیں گے۔
🕘 پیپر کا آغاز: صبح 9:00 بجے
طلبہ سے گزارش ہے کہ مکمل تیاری کے ساتھ وقت پر اسکول پہنچیں اور امتحان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بھرپور محنت کریں۔
تمام طلبہ کو سالانہ امتحانات کے لیے نیک خواہشات
محنت، ایمانداری اور لگن ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے لیے آسانیاں فرمائے۔ آمین 🤲