مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ ضلع دیر بالا

  • Home
  • Pakistan
  • Dir
  • مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ ضلع دیر بالا

مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ ضلع دیر بالا قرآن وسنت کی دعوت لے کر اٹھو اور پوری دنیا پر چھا جاؤ

20/09/2026

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ💌🤝
مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ کی طرف سے - دل سے نکلی ہوئی اپیل🌹
اے دین کے خادمو!
یہ جو ویڈیو میں 80 بچے اطمینان سے روٹی کھا رہے ہیں، ان کے چہروں پر جو سکون اور نور ہے...
یہ دین کی شمع جو جل رہی ہے، یہ سب آپ کے خلوص، پیار، محبت اور بے لوث تعاون کا مظہر ہے۔
🤝آپ نہ ہوتے تو پناکوٹ کی اس وادی میں قرآن کی یہ صدا یوں بلند نہ ہوتی۔ آپ کا شکریہ، بہت بہت شکریہ!
میرے محسن بھائیو! اب آپ کے ان 80 بچوں کو آپ کی پھر ضرورت ہے۔
مدرسہ میں آٹا،۔
گیس
اور آنے والی سردیوں کے لیے لکڑی کی اشد ضرورت ہے۔
آئیے! اس اجرِ عظیم میں اپنا کردار ادا کریں۔ آپ کا دیا ہوا ایک ایک دانہ اللہ کے یہاں پہاڑ کے برابر ہے۔
اللہ آپ کے دسترخوان میں کبھی کمی نہ آنے دے۔
آپ کا اپنا: مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ (80 طلباء زیرِ کفالت)
*رابطہ نمبر: 03402316530

19/09/2026

کچھ شخصیات تعارف کی محتاج نہیں ہوتیں، ان کی زندگی خود ان کا تعارف ہوتی ہے!🌹💫
مولانا ضیاء الرحمن فاروقی صاحب — مہتمم و نگہداشتِ مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ، ایک ایسی درویش صفت، خاکسار، ملنگ مزاج، مخلص اور باوقار شخصیت ہیں جن کی زندگی کو قریب سے دیکھیں تو اخلاص، عاجزی اور خدمتِ دین کی ایک مکمل داستان نظر آتی ہے۔
✍️جوانی سے آج تک زندگی کے شب و روز دعوتِ دین، تبلیغِ اسلام، اصلاحِ معاشرہ اور تربیتِ نسلِ نو کے لیے وقف کیے۔ زمانہ بدلتا رہا، حالات کے رنگ بدلتے رہے، مگر ان کے قدم دین کی خدمت کے راستے سے کبھی نہیں ڈگمگائے۔
⭐نہ عہدے کا غرور، نہ شہرت کی طلب، نہ نمود و نمائش کا شوق؛
بس ایک فکر—دین کیسے پھیلے؟
ایک درد—نوجوان نسل کیسے سنورے؟
اور ایک خواہش—اللہ کا دین لوگوں کی زندگیوں میں کیسے آئے؟
🤝مرکزعلوم اسلامیہ پناکوٹ کی صورت میں ان کی محنت، اخلاص اور شبانہ روز جدوجہد آج ایک ایسی شمع بن چکی ہے جس کی روشنی سے علم کے متلاشی، قرآن کے طلبہ اور دین کی راہ کے مسافر فیض یاب ہو رہے ہیں۔
ایسی شخصیات معاشرے کا سرمایہ ہوتی ہیں؛
یہ صرف مدرسے نہیں سنبھالتیں، نسلوں کی امانت سنبھالتی ہیں۔
یہ صرف بچوں کو پڑھاتی نہیں، ان کے مستقبل کی بنیاد رکھتی ہیں۔
اللہ رب العزت ہمارے اس مخلص بزرگ اور محسن کو صحت، عافیت، قوت، ہمت، اخلاص اور استقامت عطا فرمائے، ان کی تمام دینی و تعلیمی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور انہیں مزید طویل، بابرکت اور خدمتِ دین سے معمور زندگی عطا فرمائے۔
اللہ انہیں ہمارے لیے سایۂ شفقت بنائے رکھے۔
آمین یا رب العالمین 🤲❤️

ہفتہ وار اصلاحی و تربیتی نشستمربی: قاری فرمان اللہ صاحب(ناظم تعلیمات)موضوع : باجماعت نماز کی اھمیت قرآن وحدیث کی روشنیکل...
18/09/2026

ہفتہ وار اصلاحی و تربیتی نشست
مربی: قاری فرمان اللہ صاحب(ناظم تعلیمات)
موضوع : باجماعت نماز کی اھمیت قرآن وحدیث کی روشنی
کل ان شاء اللہ بعدازنماز عشاء
منجانب شعبہ تعلیم وتربیت مرکزعلوم اسلامیہ پناکوٹ

الحمدللہ رب العالمین! مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ کے لیے خوشی، شکر اور مسرت کا ایک اور بابرکت لمحہ ہے کہ کلاس قاری شبیر احم...
18/09/2026

الحمدللہ رب العالمین!
مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ کے لیے خوشی، شکر اور مسرت کا ایک اور بابرکت لمحہ ہے کہ کلاس قاری شبیر احمد صاحب کے ایک اور ننھے مجاہد نے قرآنِ کریم کی تکمیلِ کی سعادت حاصل کرلی۔ 📖💚
اس بابرکت موقع پر مدیر جامعہ مولانا ضیاء الرحمن فاروقی صاحب نے خصوصی دعا فرمائی، ننھے طالب علم کو مبارکباد پیش کی اور دیگر طلبہ کو بھی قرآنِ کریم کے ساتھ مضبوط تعلق قائم رکھنے، شوق و ذوق کے ساتھ پڑھنے اور مزید محنت کرنے کی ترغیب دی۔

مدیر جامعہ نے والدین کی محنت، حوصلہ افزائی اور دعاؤں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنائے۔
🌺 مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ

08/09/2026

مرکز علوم اسلامیہ پناہ کوٹ میں مہتمم مدرسہ مولانا ضیاء الرحمن فاروقی صاحب کی زیرِ صدارت طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ماہانہ عمومی جائزہ نشست کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس نشست میں پورے ماہ کے تعلیمی، تربیتی، انتظامی اور تعمیری امور کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔ مختلف شعبہ جات کے طلبہ اپنے ماہانہ تاثرات، مشاہدات اور تجاویز پیش کرتے ہیں، جبکہ ادارے کی نمایاں خوبیوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے۔
یہ نشست محض جائزہ نہیں بلکہ اصلاحِ احوال، باہمی مشاورت، احساسِ ذمہ داری اور مسلسل بہتری کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

📚 تعلیم میں بہتری، تربیت میں پختگی، نظم میں مضبوطی اور کردار میں بلندی— یہی اس ماہانہ نشست کا بنیادی مقصد ہے۔

قاری نثار اللہ صاحب، ناظم مدرسہ تحفظ القرآن الکریم لنڈی شاہ جندول، اپنے طلباء کرام کے ہمراہ مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ تشر...
04/09/2026

قاری نثار اللہ صاحب، ناظم مدرسہ تحفظ القرآن الکریم لنڈی شاہ جندول، اپنے طلباء کرام کے ہمراہ مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ تشریف لائے۔
انہوں نے اساتذہ کرام سے ملاقات کی اور جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔ جامعہ کے منظم تعلیمی و رہائشی نظام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بالخصوص طلباء کے لیے الگ الگ الماریوں، منظم نشست اور بہترین رہائشی ماحول کو خصوصی طور پر سراہا۔
یہ خوبصورت ملاقات محبت، اخوت اور دینی اداروں کے باہمی تعاون کی ایک حسین مثال رہی۔
تشریف آوری کا بہت بہت شکریہ

22/08/2026

مرکزعلوم اسلامیہ پناکوٹ کا پیارا سا پھول
"یہ دنیا کے کھلونوں سے تھک کر نہیں...
قرآن کی تکرار کر کے تھک کر سویا ہے"__

` #مدرسہ #قرآن `

ماہانہ جائزہ اجلاس مدرسین مرکزعلوم اسلامیہ پناکوٹ دیربالا زیر صدارت: مولانا ضیاء الرحمن فاروقی صاحب (مدیر مدرسہ ھذا)اجلا...
12/08/2026

ماہانہ جائزہ اجلاس مدرسین
مرکزعلوم اسلامیہ پناکوٹ دیربالا
زیر صدارت: مولانا ضیاء الرحمن فاروقی صاحب (مدیر مدرسہ ھذا)
اجلاس میں تعلیمی،تربیتی اور انتظامی امور کا جائزہ لیاگیا۔
ائیندہ کےلیے درجہ ذیل پروگرامات کی منصوبہ بندی کی گی،
1:تقریب شب آزادی(آزادی نائٹ) 13اگست بروز جمعرات بعد نماز مغرب
2: سالانہ فہم قرآن و سنت کلاس (منعقدہ 17اگست تا 20اگست2026)
3: ماہانہ شب بیداری (منعقدہ 29اگست 2026)

Address

Panakot
Dir
18000

Telephone

+923466215443

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ ضلع دیر بالا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to مرکز علوم اسلامیہ پناکوٹ ضلع دیر بالا:

Shortcuts

Share

Category