All CT Teachers Association Dir Lower

All CT Teachers Association Dir Lower All CT Teachers Association (ACTA) is a union of teachers working for the protection and gaining basic rights of CT Teachers.

نو تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر لوئر، جناب مشتاق احمد صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید اور دلی مبارکباد پیش کرتے ...
24/08/2026

نو تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر لوئر، جناب مشتاق احمد صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید اور دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امید ہے کہ جناب مشتاق احمد صاحب اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ضلع دیر لوئر کے تعلیمی نظام کی بہتری، اساتذہ کے مسائل کے حل، میرٹ و شفافیت کے فروغ اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ انہیں فرائضِ منصبی کی ادائیگی میں استقامت، بصیرت، کامیابی اور اخلاص عطا فرمائے اور ان کی تعیناتی کو ضلع دیر لوئر کے تعلیمی میدان میں خیر و برکت اور بہتری کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

بخت بیدار
صدر، ایکٹا دیر پائین

*ایکٹا ادینزائی کی تنظیمِ نو، نئی کابینہ کا اعلان اور یونین کونسل سطح پر ذمہ داریاں تفویض* آج بروز 30 جولائی 2026 ایکٹا ...
30/07/2026

*ایکٹا ادینزائی کی تنظیمِ نو، نئی کابینہ کا اعلان اور یونین کونسل سطح پر ذمہ داریاں تفویض*

آج بروز 30 جولائی 2026 ایکٹا ادینزائی کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چکدرہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایکٹا دیر پائین کے صدر جناب بخت بیدار صاحب نے کی۔

اجلاس میں ایکٹا ادینزائی کی کابینہ کی تنظیمِ نو عمل میں لائی گئی، جس کے تحت درج ذیل اساتذہ کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں:

- صدر: عقل خان صاحب
- نائب صدر اول: امجد محمود صاحب
- نائب صدر دوم: امداد اللہ صاحب
- نائب صدر سوم: بختیار زیب صاحب
- جنرل سیکرٹری: سعید خان صاحب
- ایڈیشنل سیکرٹری: سلیم خان صاحب
- جوائنٹ سیکرٹری: نور جمال صاحب
- فنانس سیکرٹری: جھان نصیر صاحب
- ایڈیشنل فنانس سیکرٹری: بخت محمد صاحب
- پریس و میڈیا سیکرٹری: ذاہد خان صاحب

مزید برآں یونین کونسل کی سطح پر بھی اساتذہ کو تنظیمی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے سکولوں میں سی ٹی، ایس سی ٹی اور سی ٹی آئی ٹی اساتذہ سے ملاقاتیں کریں، انہیں ایکٹا دیر پائین کے پلیٹ فارم پر فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیں اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں۔

یونین کونسل وار ذمہ داریاں درج ذیل ہیں:

- یونین کونسل خانپور: محمد وہاب صاحب، بخت زمان صاحب، صاحب دار صاحب
- یونین کونسل اوچ: سلیم خان صاحب، ظفر حسین صاحب
- یونین کونسل تازہ گرم: عقل خان صاحب، جھان نصیر صاحب
- راموڑہ، گل مقام اور شراب کوہے: عظیم اللہ صاحب
- یونین کونسل چکدرہ: امجد محمود صاحب، سعید خان صاحب، ذاہد خان صاحب

اجلاس کے اختتام پر تنظیم کی ترقی، اساتذہ کے اتحاد اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ایکٹا ضلع دیر پائین کے وفد کی ڈی ای او آفس آمدآج بروز 23 جولائی 2026 ایکٹا ضلع دیر پائین کے چیئرمین جناب احمد زیب خان، ص...
23/07/2026

ایکٹا ضلع دیر پائین کے وفد کی ڈی ای او آفس آمد

آج بروز 23 جولائی 2026 ایکٹا ضلع دیر پائین کے چیئرمین جناب احمد زیب خان، صدر جناب بخت بیدار اور نو منتخب جنرل سیکرٹری جناب عبدالرحمان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) دیر پائین، جناب محمد الیاس خٹک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کا مقصد نو منتخب جنرل سیکرٹری کا تعارف کرانا اور انہیں ڈی ای او صاحب، جناب گل رسول صاحب اور دفتر کے دیگر عملے سے متعارف کروانا تھا، تاکہ آئندہ اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے حقوق سے متعلق معاملات میں جنرل سیکرٹری ایکٹا کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی ای او آفس کے ساتھ مؤثر رابطہ رکھ سکیں۔

اس موقع پر ڈی ای او صاحب نے نو منتخب جنرل سیکرٹری کو مبارکباد پیش کی، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایکٹا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایکٹا ضلع دیر پائین کی ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس منعقدآج بروز 23 جولائی 2026 ایکٹا ضلع دیر پائین کی ضلعی کابینہ کا ایک اہ...
23/07/2026

ایکٹا ضلع دیر پائین کی ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد

آج بروز 23 جولائی 2026 ایکٹا ضلع دیر پائین کی ضلعی کابینہ کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ مڈل سکول بلامبٹ میں چیئرمین جناب احمد زیب خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایکٹا ضلع دیر پائین کے صدر جناب بخت بیدار سمیت ضلعی کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اساتذہ کی حالیہ پروموشنز، سینیارٹی اور دیگر پیشہ ورانہ مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف تجاویز پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

اجلاس میں ایک اہم تنظیمی فیصلہ کرتے ہوئے ایکٹا کے سابق جنرل سیکرٹری جناب فضل خالق کی جگہ جناب عبدالرحمان (سی ٹی)، گورنمنٹ مڈل سکول انڈھرئی کو متفقہ طور پر ایکٹا ضلع دیر پائین کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

مزید برآں، اجلاس میں ڈاکٹر وحیداللہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ایکٹا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے تنظیم کے ساتھ بھرپور معاونت کا اظہار کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے نو منتخب جنرل سیکرٹری کو دلی مبارکباد پیش کی، ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Today, the President of ACTA Lower Dir, Mr. Bakht Baidar, visited the DEO (Female) Office, Timergara, regarding the seni...
09/07/2026

Today, the President of ACTA Lower Dir, Mr. Bakht Baidar, visited the DEO (Female) Office, Timergara, regarding the seniority of CT and SCT female teachers. During the visit, he held a detailed meeting with Mr. Aleem-ul-Haq, Assistant Director IT (Female), Mr. Noor Hameed Sb Supdtt (F), Mr.Shahab DA Secondry (F) and Mr.Rafiq DA Secondry (F).

Mr. Aleem-ul-Haq played a significant role and made dedicated efforts to resolve the issues related to the seniority list. He worked with great commitment and responsibility to address the long-standing demand of female teachers regarding the updating of their seniority.

The updated seniority list has been revised by removing the names of teachers who have passed away, retired, or been promoted. As a result, the seniority record has now been comprehensively updated. God willing, the revised seniority list will be shared with all female teachers within the next few days, enabling them to verify their respective seniority positions.

If any female teacher has an objection or identifies any discrepancy in the seniority list, she will be able to submit an appeal in accordance with the prescribed procedure. A period of one week will be provided for the submission of appeals.

After all appeals have been reviewed and decided, the finalized seniority list will serve as the basis for upcoming promotions. Subsequently, the eligible female teachers will submit their promotion cases accordingly.

We sincerely appreciate the valuable contribution of Mr. Aleem-ul-Haq, Assistant Director IT (Female), Mr. Noor Hameed Sb Supdtt (F), Mr.Shahab DA Secondry (F) and Mr.Rafiq DA Secondry (F) for his wholehearted cooperation, dedication, and special interest in resolving this long-standing issue of female teachers.

Muhammad Wahab Swati
Media Secretary
ACTA Lower Dir

آج ایکٹا ضلع دیر پائین کے صدر جناب بخت بیدار صاحب نے سی ٹی اور ایس سی ٹی فی میل استانیوں کی سینیارٹی کے حوالے سے ڈی ای ا...
09/07/2026

آج ایکٹا ضلع دیر پائین کے صدر جناب بخت بیدار صاحب نے سی ٹی اور ایس سی ٹی فی میل استانیوں کی سینیارٹی کے حوالے سے ڈی ای او آفس (فی میل) تیمرگرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جناب علیم الحق صاحب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی (فی میل)، جناب نور حمید سپریٹنڈنٹ (فی میل)، جناب شہاب خان ڈی اے سیکنڈری (فی میل) اور جناب رفیق خان ڈی اے سیکنڈری (فی میل) سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

سینیارٹی کے سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے جناب علیم الحق صاحب نے بھرپور کوششیں کیں اور نہایت اہم کردار ادا کیا۔ فی میل اساتذہ کے دیرینہ مطالبے، یعنی سینیارٹی کی اپڈیٹیشن، کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انہوں نے انتہائی محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

اپڈیٹ شدہ سینیارٹی میں وفات پانے والی، ریٹائر ہونے والی اور پروموٹ ہونے والی استانیوں کے نام حذف کر دیے گئے ہیں، جس سے سینیارٹی فہرست کو مکمل طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ آئندہ چند دنوں میں یہ سینیارٹی تمام فی میل استانیوں کے ساتھ شیئر کر دی جائے گی تاکہ ہر استانی اپنے سینیارٹی نمبر کی جانچ کر سکے۔

اگر کسی استانی کو سینیارٹی کے حوالے سے کوئی اعتراض یا مسئلہ درپیش ہو تو وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپیل جمع کرا سکے گی۔ اس مقصد کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا، جس کے دوران تمام اپیلیں وصول کی جائیں گی۔

اپیلوں پر فیصلہ ہونے کے بعد یہی حتمی سینیارٹی آئندہ پروموشنز کی بنیاد بنے گی، جس کے بعد متعلقہ فی میل اساتذہ اپنی پروموشن فائلیں جمع کرائیں گی۔

سینیارٹی کی تیاری اور اپڈیٹیشن کے اس اہم مرحلے میں ہم جناب علیم الحق صاحب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی (فی میل)، جناب نور حمید سپریٹنڈنٹ (فی میل)، جناب شہاب خان ڈی اے سیکنڈری (فی میل) اور جناب رفیق خان ڈی اے سیکنڈری (فی میل) کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے فی میل اساتذہ کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے بھرپور تعاون اور خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

محمد وہاب سواتی
میڈیا سیکرٹری
ایکٹا ضلع دیر پائین

Today, the President of ACTA Lower Dir, Mr. Bakht Baidar, visited the DEO Office Timergara regarding the seniority of CT...
09/07/2026

Today, the President of ACTA Lower Dir, Mr. Bakht Baidar, visited the DEO Office Timergara regarding the seniority of CT and SCT teachers. During the visit, he held a detailed meeting with the District Education Officer, Mr. Muhammad Ilyas Khattak.

Mr. Gul Rasool made dedicated efforts and played a commendable role in resolving the issues related to the seniority list. Our long-standing demand for the updating of the seniority list has been successfully addressed through the sincere efforts of Mr. Gul Rasool and Mr. Adnan, who carried out this important task in an excellent manner.

In the updated seniority list, the names of deceased, promoted, and retired teachers have been removed. Once the seniority list is finalized, it will be shared with all teachers within the next few days so that everyone can verify their respective seniority numbers.

If any teacher has an objection or finds any issue regarding the seniority list, they may submit an appeal. A period of one week will be provided for filing appeals, and all applications must be submitted within the specified timeframe.

After the appeal process is completed and the seniority list is finalized, these seniority numbers will serve as the basis for upcoming promotions. Eligible teachers will then submit their promotion files to Mr. Adnan.

We express our sincere gratitude to the DEO, Mr. Muhammad Ilyas Khattak, Mr. Gul Rasool, and Mr. Adnan for their valuable cooperation and tireless efforts in resolving this long-standing issue faced by the teaching community.

Muhammad Wahab Swati
Media Secretary
ACTA Lower Dir

آج ایکٹا ضلع دیر پائین کے صدر جناب بخت بیدار صاحب نے سی ٹی اور ایس سی ٹی اساتذہ کی سینیارٹی کے حوالے سے ڈی ای او آفس تیم...
09/07/2026

آج ایکٹا ضلع دیر پائین کے صدر جناب بخت بیدار صاحب نے سی ٹی اور ایس سی ٹی اساتذہ کی سینیارٹی کے حوالے سے ڈی ای او آفس تیمرگرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او صاحب جناب محمد الیاس خٹک صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

سینیارٹی کے سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے جناب گل رسول صاحب نے بھرپور کوششیں کیں اور قابلِ قدر کردار ادا کیا۔ ہمارے دیرینہ مطالبے، یعنی سینیارٹی کی اپڈیٹیشن، کو عملی شکل دینے میں جناب گل رسول صاحب اور جناب عدنان صاحب نے نہایت احسن انداز میں کام کیا۔

اپڈیٹ شدہ سینیارٹی میں وفات پانے والے، پروموٹ ہونے والے اور ریٹائرڈ اساتذہ کے نام نکال دیے گئے ہیں۔ سینیارٹی مکمل طور پر اپڈیٹ ہونے کے بعد آئندہ چند دنوں میں اساتذہ کے ساتھ شیئر کی جائے گی تاکہ تمام اساتذہ اپنے سینیارٹی نمبرز کی جانچ کر سکیں۔

اگر کسی استاد کو سینیارٹی کے حوالے سے کوئی مسئلہ یا اعتراض ہو تو وہ اپیل کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکے گا۔ اپیل جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا، اور مقررہ مدت کے اندر اپیل جمع کرائی جا سکے گی۔

بعد ازاں یہی سینیارٹی نمبرز آنے والی پروموشنز کی بنیاد بنیں گے، جس کے بعد متعلقہ اساتذہ اپنی پروموشن فائلیں جناب عدنان صاحب کے پاس جمع کرائیں گے۔

سینیارٹی کی تیاری اور اپڈیٹیشن کے اس اہم عمل میں ہم ڈی ای او صاحب جناب محمد الیاس خٹک صاحب، جناب گل رسول صاحب اور جناب عدنان صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اساتذہ کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے بھرپور تعاون کیا۔

محمد وہاب سواتی
میڈیا سیکرٹری
ایکٹا دیر پائین

06/07/2026

خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے جانچ پڑتال کیلئے 1500 سپر مانیٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ !! جنگ نیوز

سی ٹی (آئی ٹی) ڈی ای او فی میل آرڈر جاری۔ تمام سی ٹی آئی ٹی استانیوں کو بہت بہت مبارک ہو۔منجانببخت بیدار صدر ایکٹا دیر پ...
05/07/2026

سی ٹی (آئی ٹی) ڈی ای او فی میل آرڈر جاری۔ تمام سی ٹی آئی ٹی استانیوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

منجانب
بخت بیدار صدر ایکٹا دیر پائین

Address

Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All CT Teachers Association Dir Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category