22/09/2026
الحمدللہ رب العالمین!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شاندار نتائج کا سلسلہ بدستور جاری و ساری ہے۔
انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 میں ہمارے ہونہار اور محنتی طلبہ نے اپنی غیر معمولی قابلیت، انتھک محنت اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا عملی ثبوت پیش کرتے ہوئے سکول کے ٹاپ 10 پوزیشنز میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ شاندار کامیابی طلبہ کی محنت، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی مخلصانہ کاوشوں اور ادارے کی معیاری تعلیمی و تربیتی خدمات کا نتیجہ ہے۔
ہم اپنے تمام پوزیشن ہولڈرز، ان کے والدین اور قابلِ احترام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ کامیابیاں ہمارے تعلیمی سفر کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور مزید کامیابیوں کی نوید ہیں۔
ماشاءاللہ، بہت بہت مبارک ہو! 🎉🏆