09/04/2026
آج ہمارے ادارے کے لیے ایک خوشی اور فخر کا موقع تھا 🌷
ہمارے اسکول کے سابق طالبِ علم محترم سمیع اللہ صاحب کی بطور ہیڈ ماسٹر تقرری پر ادارے میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اساتذہ کرام اور عملے نے خوش دلی سے انہیں خوش آمدید کہا جبکہ اس موقع پر یادگار تصاویر بھی بنائی گئیں۔
یہ ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ ہمارے ادارے کا ایک سابق طالبِ علم آج اسی ادارے میں قیادت کی ذمہ داری سنبھال رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت، تجربہ اور محنت سے ادارہ مزید ترقی کرے گا اور تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو معیاری اور مفت تعلیم کے حصول کے لیے ہمارے ادارے میں داخل کروائیں تاکہ وہ بہترین تعلیمی ماحول اور سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
تعلیم روشن مستقبل کی ضمانت ہے 📚✨