Noor Ul ilm

Noor Ul ilm Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Noor Ul ilm, School, Near Welcome Book, Dinga.

📚 Where Education Meets Guidance
Noor Ul Ilm Academy ایک ایسا مرکز ہے جہاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تربیت، اخلاقی اصلاح اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ ہر طالب علم کے دل میں قرآن کا نور، علم کا احترام اور ایمان کی مضبوطی پیداہو

04/12/2025
قرآن سے ہمارا رشتہ       قرآن اللہ کی آخری آسمانی کتاب ہے ،جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی ہے ،یہ تمام بنی نوع ک...
26/11/2025

قرآن سے ہمارا رشتہ

قرآن اللہ کی آخری آسمانی کتاب ہے ،جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی ہے ،یہ تمام بنی نوع کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے ،قران کا ہماری زندگی سے گہرا اور بنیادی تعلق ہے ،یہ صرف مذہبی کتاب نہیں بلکہ مکمل ضابطہ حیات ہے ۔

قرآن سے ہمارا تعلق صرف تلاوت تک محدود نہیں رہنا چاہیئے ،اس سے ایک عملی رشتہ بھی ہونا چاہیئے
قرآن سے ہمارا تعلق ایسا ہونا چاہیئے جیسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا جیسے صحابہ کا تھا۔

قرآن کی تلاوت
ہر روز اس کی تلاوت کرنا اور ہر حرف کو درست مخارج کے ساتھ ادا کرنا اس سے ہر حرف پر ثواب ملتا ہے

قرآن فہمی
صرف اس کی تلاوت ہی نہیں کرنی چاہیئے بلکہ اس کی سمجھ بھی حاصل کرنی چاہیئے تاکہ ہم قرآن سے اپنی زندگیوں کو بہتر بنا سکیں

آیات پر غور و فکر
ہر حرف پر غور و فکر کر کے پڑھنا تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ اللہ نے ہمیں کیا حکم دیا ہے ؟ اور ہم اس حکم کی تعمیل کیسے کر سکتے ہے ؟

قرآن پر عمل
قرآن کے احکامات کو اپنی عملی زندگی میں لانے کے لیے اس پر غور و فکر کرنا چاہیئے جس سے ہم دنیا میں فلاح اور آخرت میں کامیاب ہو سکیں گے ۔۔

قرآن کی اہمیت
قرآن ہماری زندگی میں کئی اہم کردار ادا کرتا ہے،جس طرح یہ ہمارے لیے ہدایت کا ذریعہ،ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور علم کا سر چشمہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :
قیامت کے دن قرآن اس کے پڑھنے والے کے لیے بہترین ساتھی ہو گا ۔

قرآن کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ کیسے بنائیں ؟
ہم قرآن کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے کچھ اقدامات اٹھا سکتے ہیں جیسا کہ
1)روزانہ ایک وقت مقرر کرے اور اس میں قرآن کی تلاوت کرے
اور کم ازکم دو آیات کا ترجمہ اور تفسیر بھی یاد کرے
تھوڑا تھوڑا کر کے شروع کرے اور قرآن کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے ۔
2)گھر والوں کے ساتھ مل کر روزانہ تو نہیں پر ہفتہ میں ایک بار قرآن کی کسی بھی صورت کو یاد کرے

یاد رکھیں ،قیامت کے دن قرآن ہمارے لیے گواہی دے گا تو ہمیں چاہیئے کہ ہم اس سے گہراہ تعلق قائم کریں جو ہم کو دنیا اور آخرت میں کامیاب کر دے گا

Address

Near Welcome Book
Dinga
50280

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor Ul ilm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share