Jatt Student Federation Pakistan-JSF

Call

Jatt Student Federation Pakistan-JSF Empowering students. Elevating talent. Join us to grow, connect, and lead the future. ❤️

Welcome to Jatt Student Federation Pakistan — a platform dedicated to guiding, supporting, and promoting bright minds across the nation.

WALL OF MERIT by Jatt Students Federation (JSF)Serial No # 29جٹ برادری کے لیے فخر کی خبر! اظہر سوہل ولد جاوید سوہل نے MD...
23/09/2026

WALL OF MERIT by Jatt Students Federation (JSF)
Serial No # 29
جٹ برادری کے لیے فخر کی خبر!
اظہر سوہل ولد جاوید سوہل نے MDCAT میں شاندار 155 نمبر حاصل کرکے اپنے والدین اور جٹ برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
اظہر سوہل کا تعلق کوٹ غلام محمد کے آبائی گاؤں سکریاری سے ہے۔ ان کی یہ کامیابی محنت، لگن اور عزم کی بہترین مثال ہے۔
اظہر سوہل جیسے باصلاحیت اور محنتی نوجوان ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہیں اور نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔
جٹ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (JSF) کی پوری ٹیم اظہر جٹ کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ❤️
اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کے علم و عمل میں برکت دے۔ آمین 🤲

22/09/2026
20/09/2026

جٹ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (JSF) اور یقین بائے اوپٹی وائز کے زیرِ اہتمام ڈگری شہر کی تاریخ کی پہلی انٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں کراچی سے تشریف لانے والے معروف انٹرپرینیورشپ اسپیشلسٹ اور اسکل ماسٹر پروفیسر دانیال حسین شیخ، جبکہ ڈگری شہر کی معزز شخصیات میڈم اسماء سردار جٹ، ڈاکٹر ظہیر قائمخانی، ڈاکٹر علم الدین، تیمور قائمخانی اور علی سنگھیڑا نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انٹرپرینیورشپ، اسکل ڈویلپمنٹ، جدید کاروباری مواقع اور خود روزگار کے حوالے سے مفید معلومات اور رہنمائی فراہم کی۔

پروگرام کے اختتام پر جٹ اسٹوڈنٹس فیڈریشن ڈگری ٹیم کے عاقب واہلہ، اکرام گل، بلال گل، حسنین مہر، حسنین گل اور صمد جٹ کی جانب سے معزز مہمانوں کو سندھ کی ثقافتی روایت کے مطابق اجرک کے تحائف پیش کیے گئے اور پروگرام میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں میں کاروباری سوچ، جدید مہارتوں اور خود روزگار کے مواقع کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور انہیں اپنے مستقبل کے لیے مثبت اور عملی اقدامات کی جانب راغب کرنا تھا۔

 #ڈگری کے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع!  جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن× یقین بائی آپٹی وائز  پیش کر رہے ہیں ڈگری کی تاریخ کی پہل...
17/09/2026

#ڈگری کے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع!

جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن× یقین بائی آپٹی وائز پیش کر رہے ہیں ڈگری کی تاریخ کی پہلی انٹرپرینیورشپ ورکشاپ —
“خیال سے کاروبار تک”

اگر آپ کے پاس کوئی کاروباری خیال ہے، اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں یا کاروبار اور اسٹارٹ اپ کی دنیا کو سمجھنا چاہتے ہیں تو یہ ورکشاپ آپ کے لیے ہے۔

📅 تاریخ: 20 ستمبر 2026ء
🕔 وقت: شام 5 بجے
📍 مقام: دی انڈس ایجوکیشنل اکیڈمی، مین غریب آباد، غزالی میڈیکل سینٹر کے قریب، ڈگری

اپنے خیال کو سمت دیں اور کاروبار کی جانب پہلا قدم اٹھائیں

جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے بانی اور  ایک بہترین سوشل ورکر جو ہر وقت انسانیت کی خدمت کیلۓ تیار رہتا ہے اور ہر مظلوم کی  آواز ا...
17/09/2026

جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے بانی اور ایک بہترین سوشل ورکر جو ہر وقت انسانیت کی خدمت کیلۓ تیار رہتا ہے اور ہر مظلوم کی آواز اٹھانے والے محترم انجینیر علی سنگھیڑا کو جنم دن مبارک ہو. الللہ پاک آپکو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے❤❤

16/09/2026

JSF Digri❤️

08/09/2026

حیدرآباد، جامشورو اور کوٹری سے جٹ اسٹوڈنٹس رابطے میں آئیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد ان شہروں میں جٹ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (JSF) کی ٹیم کی بنیاد رکھی جائے گی۔

The  flag of Jatt Students Federation (JSF) has been officially launched 🚩
06/09/2026

The flag of Jatt Students Federation (JSF) has been officially launched 🚩

  JSF Kgm❤️
04/09/2026

JSF Kgm❤️

01/09/2026

جٹ برادری اور پورے پاکستان کی فخر ،پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنی والی پاکستان کی بیٹی مرحومہ عارفہ کریم رندھاوا کے والدِ محترم کرنل (ر) امجد کریم رندھاوا صاحب سے جٹ ویلفیئر کے مرکزی صدر چوہدری امتیاز کاہلوں صاحب نے جٹ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے بانیان، انجینئر علی سنگھیڑا اور ڈاکٹر علم الدین جٹ کی ملاقات اور تعارف کروایا۔

اس موقع پر کرنل (ر) امجد کریم رندھاوا صاحب نے جٹ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تعلیمی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشن کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے اور جٹ برادری کے نوجوانوں میں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی رجحان پیدا کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے جٹ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان نسل کی تعلیم و ترقی کے لیے اس جدوجہد کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

Address

Digri

Telephone

+923012719676

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jatt Student Federation Pakistan-JSF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share