07/03/2026
الحمدللہ! گورنمنٹ ہائی سکول ملانہ میں بطور ہیڈ ماسٹر چارج سنبھالنے کے بعد آج والدین و اساتذہ کونسل (PTC) کا باقاعدہ پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اس نشست کا مقصد والدین کو سکول میں لائی گئی حالیہ تبدیلیوں، مستقبل کے وژن سے آگاہ کرنا اور ان کی قیمتی تجاویز لینا تھا۔
✅ سٹار آف دی ویک (Star of the Week): بہترین کارکردگی، صفائی اور ڈسپلن دکھانے والے طلبہ کے لیے "خصوصی جھنڈے" کا اعزاز، تاکہ بچوں میں مثبت مقابلے کا رجحان پیدا ہو۔
✅ اسمبلی پروگرام: طلبہ کی خود اعتمادی کے لیے روزانہ "سپیچ" (تقریر) کا آغاز۔
✅ اخلاقی تربیت: ہر جمعہ کو اساتذہ کرام کی جانب سے خصوصی "مورل سرمن" (اخلاقی درس) کا سلسلہ۔
✅ سکول کی خوبصورتی: سکول کے چمن (لان) کی ازسرِ نو صفائی اور پودوں کی تزئین و آرائش۔
✅ ڈسپلن اور صفائی: کلاس رومز کے اندر صفائی کے اعلیٰ معیار اور نظم و ضبط کا نفاذ۔
اجلاس کے بعد معزز والدین کو سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کروایا گیا، جہاں انہوں نے ان تبدیلیوں کو نہ صرف سراہا بلکہ بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔
ہمارا مقصد صرف کتابی علم نہیں بلکہ ایک باکردار اور ذمہ دار نسل کی تیاری ہے۔
"حروف شناسی سے فرض شناسی تک"