جامعہ محمدیہ گلشن اقبال رنگپور اڈا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان

جامعہ محمدیہ  گلشن اقبال رنگپور اڈا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان جامعہ محمدیہ اینڈ محمدیہ اسلامک ایجوکیشن سسٹم

ان شاءاللہ عزوجل ۔ اگلے جمعہ کو بعد از نماز مغرب پر وقار تقریب منعقد ہوگی ۔ احباب کے ہمراہ تشریف لائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا...
21/08/2026

ان شاءاللہ عزوجل ۔
اگلے جمعہ کو بعد از نماز مغرب پر وقار تقریب منعقد ہوگی ۔ احباب کے ہمراہ تشریف لائیں ۔
جزاکم اللہ خیرا ❣️

الحمدللہ! جامعہ محمدیہ اعوان شاخ للبنین والبنات کے لیے ایک خوبصورت، باوقار اور جدید طرزِ تعمیر پر مشتمل نقشہ پیشِ خدمت ہ...
20/08/2026

الحمدللہ! جامعہ محمدیہ اعوان شاخ للبنین والبنات کے لیے ایک خوبصورت، باوقار اور جدید طرزِ تعمیر پر مشتمل نقشہ پیشِ خدمت ہے۔
یہ محض ایک عمارت کا نقشہ نہیں، بلکہ قرآن و سنت کی تعلیم، دینی تربیت اور نئی نسل کے روشن مستقبل کا ایک حسین خواب ہے۔
جہاں طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی ماحول، رہائشی سہولیات، مسجد، تعلیمی کمروں اور دیگر ضروری شعبہ جات کو منظم انداز میں ترتیب دیے گئے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان تمام منصوبوں کو جلد از جلد پائہ تکمیل تک پہنچائے ۔۔ آمین ثم آمین ❤️

24/07/2026

پیکر اخلاص نمونہ اسلاف والدِ محترم حضرت مولانا قاری عبدالرزاق صاحب دامت برکاتہم العالیہ ۔۔
صدر و مہتمم جامعہ محمدیہ رنگپور اڈا چشمہ روڈ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
حضرت مولانا قاری عبدالرزاق صاحب حفظہ اللہ کاشمار ممتاز دینی رہنماؤں، اور معروف روحانی پیشواؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی میں دینِ اسلام کی خدمت، مدارسِ دینیہ کی سرپرستی اور نوجوان نسل کی علمی و فکری تربیت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ حضرت والد صاحب اخلاص، تقویٰ، محنت اور دعوتی جدوجہد سے تبلیغی جماعت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی شب و روز کی محنت نے بے شمار لوگوں کے دلوں میں دین کی محبت پیدا کی، اور دعوت و اصلاح کے اس مبارک کام کو نئی قوت اور وسعت عطا کی۔
آپ دینی مدارس کی تعمیر و ترقی، علماء و طلبہ کی سرپرستی اور اصلاحِ معاشرہ کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نوجوان علماء و فضلاء کی حوصلہ افزائی، ان کی علمی صلاحیتوں کے فروغ اور دینی میدان میں ہونے والے جدید، مفید اور مثبت کاموں کی پذیرائی آپ کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہے۔ آپ ہمیشہ اہلِ علم کی رہنمائی اور دینی تحریکات کی تقویت کا ذریعہ بنے ہیں۔
آپ کی شفقت، دعائیں، قیمتی مشورے اور سرپرستی اس اہل علاقہ کیلئے ایک عظیم سرمایہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ حضرت والد گرامی حفظہ اللہ کے علم، عمل، اخلاص اور دینی خدمات میں مزید برکتیں عطا فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ طویل عمر نصیب فرمائے اور ان کے فیوض و برکات کو امتِ مسلمہ کے لیے جاری و ساری رکھیں ۔۔۔
محمد الیاس ۔۔۔
آپ اس عظیم شخصیت کے بارے میں کیا کہنا چاہتے ہیں ۔۔۔
کمنٹس میں ضرور خیالات کا اظہار فرمائیں ۔۔۔

23/07/2026

جامعہ میں طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور موجودہ عمارت کی ناکافی گنجائش کے پیشِ نظر، جامعہ کی انتظامیہ نے ایک نئے ہال کی تعمیر کا آغاز کیا ہے تاکہ طلبہ کو تعلیم، حفظِ قرآن اور دینی سرگرمیوں کے لیے مناسب ماحول فراہم کیا جا سکے۔
آپ تمام اہلِ خیر سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس عظیم دینی منصوبے میں اپنا مالی تعاون فرما کر صدقۂ جاریہ میں حصہ دار بنیں۔ آپ کا ہر عطیہ اس کارِ خیر کی تکمیل میں ایک مضبوط اینٹ ثابت ہوگا۔
جامعہ کا مختصر تعارف ضرور سماعت فرمائیں ۔۔
جزاکم اللہ خیرا ۔۔۔

02/07/2026

اعوان میں لڑکیوں کے لیے دینی تعلیم و تربیت کا مرکز، جامعہ محمدیہ اعوان شاخ للبنین والبنات اعوان اڈا ۔۔۔
جس میں 50 کے قریب طلباء اور 40 طالبات زیر تعلیم ہیں ۔
الحمدللہ ۔۔۔!
"بچی کے ہونٹوں سے قرآن پاک کے پاکیزہ الفاظ کا سفر آج ناظرہ کی تکمیل تک پہنچا۔ اس مبارک گھڑی پر ہم دل کی گہرائیوں سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ باری تعالیٰ اس معصوم کو قرآنِ کریم کا سچا شیدائی بنائے، اس کے سینے کو علمِ دین کا سمندر کرے اور اس کی زندگی کو ایمان کی روشنی سے سرفراز فرمائے۔"

❤️
26/05/2026

❤️

جامعہ محمدیہ رنگپور اڈا میں پڑھنے والے تمام طلباء کرام کے سرپرست حضرات نوٹ فرمالیں ۔۔
24/05/2026

جامعہ محمدیہ رنگپور اڈا میں پڑھنے والے تمام طلباء کرام کے سرپرست حضرات نوٹ فرمالیں ۔۔

انشاء اللہ ۔۔۔!
24/05/2026

انشاء اللہ ۔۔۔!

اہل علاقہ کیلئے ایک بڑی خوشخبری ۔۔۔!اعوان میں لڑکیوں کے لیے دینی تعلیم و تربیت کا مرکز، جامعہ محمدیہ اعوان شاخ میں للبنا...
30/03/2026

اہل علاقہ کیلئے ایک بڑی خوشخبری ۔۔۔!
اعوان میں لڑکیوں کے لیے دینی تعلیم و تربیت کا مرکز، جامعہ محمدیہ اعوان شاخ میں للبنات کے داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔
ناظرہ سیکھ سکتی ہے اور قرآن مجید تجوید کے ساتھ اور دیگر دینی علوم سے آراستہ ہو سکتی ہے۔
اس مدرسہ کی خصوصی خصوصیات میں شامل ہیں:
ناظرہ قرآن مجید: بچیوں کو قرآن مجید کی تعلیم کی بہترین سہولیات۔
تجوید و قرآت: قرآن مجید کو صحیح لہجے اور قواعد کے ساتھ پڑھنے کی تربیت۔ احادیث نبویہ، اور اخلاق پر خصوصی توجہ ۔
تربیت و کردار سازی: بچیوں کی دینی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ، تاکہ وہ ایک باکردار اور باشعور مسلمان بن سکیں۔
پرامن و محفوظ ماحول: بچیوں کے لیے ایک پرسکون اور محفوظ تعلیمی ماحول۔
تجربہ کار اساتذہ: مستند اور تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی تعلیم ۔
جامعہ محمدیہ اعوان شاخ للبنات
اپنی بچیوں کو دینی تعلیم و تربیت کا بہترین تحفہ دیں اور انہیں ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن کریں۔ آج ہی جامعہ محمدیہ اعوان شاخ للبنات میں داخلہ کے لیے رابطہ کریں!
مہتمم ۔۔ مولانا قاری عبدالرزاق صاحب
رابطہ نمبر ۔۔
03467853510
03419638713
جامعہ محمدیہ گلشن اقبال رنگپور اڈا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان

26/03/2026

Address

رنگپور اڈا،ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ محمدیہ گلشن اقبال رنگپور اڈا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share