Government Primary School Hassa D.I.Khan

Government Primary School Hassa D.I.Khan

Share

Government Primary School Hassa Dera Ismail khan

Photos from Government Primary School Hassa D.I.Khan's post 14/08/2025

ہفتۂ آزادی 2025 جوش و جذبے سے منانے کا عزم
ڈاکٹر ہمایون خان خٹک – ایس ڈی ای او (میل)، ڈیرہ اسماعیل خان
نوید احمد بادوزئئ – اسسٹنٹ سب ڈویژن ایجوکیشن آفیسر میل، سٹی سرکل ڈیرہ اسماعیل خان

آج ایس ڈی ای او ڈاکٹر ہمایون خان خٹک اور اے ایس ڈی ای او نوید احمد بادوزئئ کے احکامات کی روشنی میں جی پی ایس حسہ میں جشنِ آزادی کے حوالے سے ایک پُروقار اور رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر، اور آزادی کے موضوع پر خاکے پیش کیے، جنہوں نے حاضرین کے دلوں میں حب الوطنی کی نئی روح پھونک دی۔ ہیڈ ٹیچر جنا ب ماجد و جملہ اسٹاف نے قومی پرچم کے ساتھ آزادی کے نعرے لگائے، اور شہداء و بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے عہد کیا کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
جی پی ایس حسہ ، سٹی سر کل، ڈیرہ اسماعیل خان

پاکستان زندہ باد — پاکستان پائندہ باد 🇵🇰✨

Photos from Government Primary School Hassa D.I.Khan's post 31/05/2025

خراجِ تحسین

آج ہم اپنے دو محترم ساتھیوں،
مظفر حسن اور آصف حسین صاحب کو نہ صرف رخصت کر رہے ہیں،
بلکہ اُن کی محنت اور خلوص کو ایک نئے مقام پر روانہ کر رہے ہیں۔

آپ دونوں نے جس محبت، دیانت داری اور ذمہ داری سے یہ سفر طے کیا،
وہ ہم سب کے لیے ایک مثال اور رہنمائی ہے۔
ادارے کی راہوں میں جو چراغ آپ نے جلائے،
وہ دیر تک روشنی ریتے رہیں گے۔

ہمیں آپ کی کمی تو بہت محسوس ہوگی،
مگر خوشی اس بات کی ہے کہ آپ آگے بڑھ رہے ہیں،
ایک نئی منزل کی طرف، ایک نئی اُڑان کے ساتھ۔

یقیناً آپ کی ترقی آپ کی قابلیت کا ثبوت ہے،
اور ہم سب دعا گو ہیں کہ
اللہ آپ کو ہر قدم پر کامیاب کرے،
خوش رکھے، اور آپ کی زندگی میں آسانیاں پیدا فرمائے۔

یہ رخصت صرف ظاہری ہے، دلوں میں آپ ہمیشہ رہیں گے۔

31/05/2025

محترم مشتاق صاحب،

آج آپ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر دل میں خوشی بھی ہے اور ایک اداسی بھی۔ خوشی اس بات کی کہ آپ نے اپنی زندگی کا ایک شان دار تعلیمی سفر مکمل کیا، اور اداسی اس بات کی کہ اب وہ رہنمائی، شفقت اور علم سے بھری صحبت روزانہ میسر نہ ہوگی۔

آپ کی محنت، خلوص اور طلبہ کے ساتھ آپ کا رویہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ نے نہ صرف ہمیں علم دیا بلکہ زندگی کے اسباق بھی سکھائے۔

ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، خوشیاں اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین۔

ریٹائرمنٹ بہت مبارک ہو!

منجانب: سٹاف جی۔پی۔ایس حسہ ڈیرہ اسماعیل خان ۔

27/05/2025
26/05/2025

جناب مظفر حسن حسنی کو ہیڈ ٹیچر کے عہدے پر ترقی ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور تدریسی میدان میں مثالی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ کی قیادت میں اساتذہ اور طلباء کے لیے ایک بہترین تعلیمی ماحول کی توقع ہے۔ آپ کی کامیابیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے، یہی دعا ہے۔

20/05/2025

یوم تشکر

Photos from Government Primary School Hassa D.I.Khan's post 19/05/2025

ڈی آئی خان (16 مئی 2025): گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر حسہ سکول میں آج یوم تشُکر کی مناسبت سے ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں اساتذہ، طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کے طلباء نے اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانہ ادا کیا۔

سکول کے ہیڈ ٹیچر ماجد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم شُکر منانے کا مقصد نئی نسل کو شکر گزاری کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔ تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی

Photos from Government Primary School Hassa D.I.Khan's post 06/05/2025

ایس ڈی ای او ڈیرہ جناب ڈاکٹر ہمایوں خان خٹک اور سکول لیڈر محمّد محسن علی صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ پرائمری سکول حسہ میں نئے تعلیمی سال 26-2025 مورخہ 02/05/2025 داخلہ مھم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنمنٹ پرائمری سکول حسہ کے ہیڈ ٹیچر ماجد علی صاحب اور سٹاف نے بھرپور حصہ لیا جبکہ علاقے کے لوگو ں نے بھرپور طور پر شرکت کی_ اس موقع پر ھیڈ ٹیچر نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ھوئے اہل محلہ اور والدین کو اس بات کی خصوصی تلقین کی کہ سرکاری سکولوں میں ھر قسم کی سہولیات موجود ہیں۔مفت داخلہ اور مفت درسی کتب فراھم کی جاتی ہیں ہمارے پاس محنتی اور کوالیفاٸیڈ اساتذہ موجود ہیں- لھذا ھونہاران قوم کو سکول تک لائیں تا کہ ان کو معاشرے کا کار آمد شھر ی بنایا جائے ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Shah Jahan Shaheed Town Toya Siayal, Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
29111

Opening Hours

Monday 07:30 - 12:35
Tuesday 07:30 - 12:35
Wednesday 07:30 - 12:35
Thursday 07:30 - 12:35
Friday 07:30 - 22:51
Saturday 07:30 - 12:35