16/05/2026
ہمارے لیے اس سے بڑھ کر فخر اور خوشی کی بات کوئی نہیں ہو سکتی کہ ہمارے ادارے کے طلبہ اپنی محنت، لگن اور صلاحیت کے بل بوتے پر کامیابی کی نئی مثالیں قائم کریں۔
حنزلہ ہمارے اُن قابلِ فخر طلبہ میں سے ایک ہے جس نے ہمارے ادارے میں مفت تعلیم حاصل کی، اور آج اپنی محنت، قابلیت، مستقل مزاجی اور عزم کی بدولت اپنے پاؤں پر خود کھڑا ہے۔ اس کی کامیابی کی داستان کو جیو نیوز نے بھی نمایاں طور پر شیئر کیا، جو ہمارے لیے باعثِ اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔
یہ صرف حنزلہ کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ہمارے ادارے کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی، فخر اور ہمارے تعلیمی مشن کی روشن مثال ہے۔ ایسے طلبہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر درست رہنمائی، خلوص اور مواقع فراہم کیے جائیں تو نوجوان اپنی زندگی بدل سکتے ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
ہمیں اپنے تمام طلبہ پر فخر ہے، اور حنزلہ جیسے نوجوان ہمارے لیے امید، کامیابی اور روشن مستقبل کی نشانی ہیں