Gandapur Students Society GC No 1 Dera Ismail khan

Gandapur Students Society GC No 1 Dera Ismail khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gandapur Students Society GC No 1 Dera Ismail khan, Education Website, Near Judicial Complex Dera Ismail khan, Dera Ismail Khan.

21/03/2026
20/02/2026

ہم اپنے پیارے دوست احسانُ اللہ خان گنڈہ پور کو ناظم اسلامی جمیعت طلباء گورنمنٹ کالج نمبر1 ڈیرہ اسماعیل خان منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہمیں کامل یقین ہے کہ آپ اپنی قیادت اور صلاحیتوں کے ذریعے کالج اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کو ہمیشہ سرخرو رکھے۔ آمین

18/02/2026

ہم دل کی گہرائیوں سے ولید خان گنڈہ پور کو جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلباء ڈیرہ اسماعیل خان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری نہایت دیانت، حکمت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ نبھائیں گے اور طلبہ کی بہترین رہنمائی کریں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے.

Photos from Gandapur Students Society GC No 1 Dera Ismail khan 's post 09/01/2026

تعزیتی پیغام
گنڈپور اسٹوڈنٹ سوسائٹی، گورنمنٹ کالج نمبر ون ڈیرہ اسماعیل خان، نہایت افسوس کے ساتھ اپنے معزز رکن عزیر خان گنڈپور ولد حافظ ضیاء الرحمن خان گنڈہ پور کے انتقال کی خبر دیتے ہیں، جو چند دن قبل ایک حادثے کا شکار ہوئے تھے اور اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔
مرحوم کا جنازہ آج بوقت تین بجے بمقام کلاچی ادا کیا جائے گا۔
گنڈپور اسٹوڈنٹ سوسائٹی مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
اعلان / پیغام برائے احباب
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اول و آخر درودِ شریف کے ساتھ تین مرتبہ سورۃ الاخلاص کی تلاوت فرماۓـ

03/12/2025

اہم اطلاع برائے تمام طلبہ

کل گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 1، ڈیرہ اسماعیل خان میں
ریجنل بلڈ سینٹر کی جانب سے اور گنڈہ پور سٹوڈنٹس سوسائٹی کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا جا رہا ہے ۔

جس کا مقصد انسانیت کی خدمت اور قومی فریضے کو فروغ دینا ہے۔ رضاکارانہ خون دینے والوں کو مفت میڈیکل اسکریننگ (HBV, HCV, HIV, Syphilis, Malaria, Blood Group, Hemoglobin) کی سہولت، سرٹیفکیٹ آف اپریسی ایشن اور آرگنائزرز کو کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے۔

یہ کیمپ انسانیت اور خدمتِ خلق کا عظیم موقع ہے۔

آئیں… خون دیں، جان بچائیں — قوم کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں!

02/12/2025

GSS ❤️🔥

Photos from Gandapur Students Society GC No 1 Dera Ismail khan 's post 28/11/2025

السلام علیکم امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے۔
آج گنڈہ پور سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر حماد خان اور انکی کابینہ نے پرنسپل/ کوارڈینیٹر (جے ایم سی) گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان جناب سر عابد شاہ کی خصوصی ہدایت پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈہ پور سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں کالج کے بڑھتے ہوئے تعلیمی بوجھ، طلبہ کے مسائل اور مستقبل کی ضروریات پر وسیع تعلیمی گفتگو ہوئی۔
وفد نے کالج میں چار (4) نئے کلاس رومز کی تعمیر کا مطالبہ پیش کیا اور ساتھ ہی موجودہ BS Block کی تعمیر پر وزیراعلیٰ صاحب کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا، جس نے کالج میں داخلوں اور کلاسز کے بوجھ میں بڑی کمی پیدا کی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے تمام مطالبات منظور کرتے ہوئے باقاعدہ دستخط کر دیے۔
انشاءاللہ جلد ہی قانونی طریقہ کار کے مطابق نئے کمروں کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔

یہ پیش رفت گنڈہ پور سٹوڈنٹس سوسائٹی اور طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے جاری مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ہم اپنے قائدین اور اساتذہ خصوصاً صدر گنڈہ پور اتحاد عبدالوحید خان اور پرنسپل سر عابد شاہ صاحب کے مکمل تعاون اور رہنمائی کے شکر گزار ہیں۔
Abdul Waheed Khan Ali Amin Khan Gandapur



28/11/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے تھرڈ پروف فارمیسی کے طالبعلم اور گنڈہ پور سٹوڈنٹس سوسائٹی کے ممبر، حماد گنڈہ پور کا روڈ ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔ وہ اس وقت مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے ICU میں انتہائی تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ مریض کو بہتر سہولیات کی وجہ سے اسلام آباد کے کسی اچھے ہسپتال میں ریفر کیا جائے۔ اس سلسلے میں ایمبولینس اور شفٹ کرنے کا خرچہ تقریباً ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے درکار ہے۔

تمام مخیر حضرات اور سٹوڈنٹس سے گزارش ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق مالی تعاون کریں۔ آپ کا چھوٹا سا حصہ بھی ایک زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

Easypaisa: 0343-0958082
Muhammad Arif (والدِ حماد گنڈہ پور)

اللہ تعالیٰ آپ سب کے تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ جزاکم اللہ خیراً۔

انفارمیشن سیکرٹری: رومان خان گنڈہ پور





15/10/2025

آج گنڈاپور اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر حماد خان اور ان کی کابینہ نے پرنسپل فخر شاہ صاحب سے ملاقات کی اور انہیں نیا پرنسپل منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ سر فخر شاہ صاحب نے نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی کی بلکہ ہمارے طلبہ کے لیے کی جانے والی خدمات کے جذبے کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا، "یہ کالج آپ سٹوڈنٹس کا ہے، اور ہم ہمیشہ آپ کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔ اس ادارے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ یہاں کا نظم و ضبط ہے، جو ہمیں ایک کامیاب تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے۔"

سر فخر شاہ صاحب کی شخصیت میں ایک خاص رہنمائی کا عنصر ہے۔ ان کی محنت اور تعلیمی ادارے کے لیے ان کا عزم ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کی قیادت میں ادارہ مزید ترقی کرے گا، اور ہم پرامید ہیں کہ ان کی رہنمائی میں طلبہ کے مسائل کو بہترین طریقے
سے حل کیا جائے گا۔





Want your school to be the top-listed School/college in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Near Judicial Complex Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan