DVM Student Unity Offical Page

DVM Student Unity Offical Page

Share

🤝United we stand divided we fall🍁

28/06/2026

"گومل یونیورسٹی جو کہ Khyber Pakhtunkhwa کی ایک اہم اور بڑی جامعہ ہے، بدقسمتی سے حالیہ دنوں میں اقربا پروری، مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کے الزامات کے باعث تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا۔
خصوصاً Faculty of Veterinary and Animal Sciences, Gomal University کے حوالے سے بھی مختلف نوعیت کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں۔ ہم ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ کے طلباء پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فیکلٹی کی تعمیر و ترقی، کلینکس، لیبارٹریز، ویٹرنری فارم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کے استعمال کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے۔
اگر تحقیقات کے دوران کسی بھی فرد یا انتظامی اہلکار کی بدعنوانی، مالی بے ضابطگی یا اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوتی ہے تو قانون کے مطابق اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جامعہ کے وقار، طلبہ کے اعتماد اور تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام معاملات کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔
صدر ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی شیخ عباس خان مندوخیل

26/06/2026

السلام علیکم!

امید ہے کہ گومل یونیورسٹی کے تمام طلبہ خیر و عافیت سے ہوں گے۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں اور غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے مختلف الزامات زیرِ بحث ہیں۔ ان معاملات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات (Departments) کی جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، خصوصاً فیکلٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز میں جعلی ڈگریوں اور جعلی نوکریوں کی جانچ پڑتال کی جائے، تاکہ اگر کسی قسم کی بے ضابطگیاں، جعلی اسناد یا غیر قانونی تقرریاں ہوئی ہیں تو ان کے حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

تمام متعلقہ شواہد کو اکٹھا کرکے ایک شفاف انکوائری کے ذریعے حقائق عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کیے جائیں تاکہ ادارے میں میرٹ، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید برآں، اگر تحقیقات کے نتیجے میں کوئی فرد یا افراد قصوروار ثابت ہوں تو قانون اور ضابطوں کے مطابق ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ادارے کے وقار اور ساکھ کو بحال رکھا جا سکے۔

میرٹ، شفافیت اور انصاف ہی کسی بھی تعلیمی ادارے کی ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہوتے ہیں۔
صدر ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی شیخ عباس خان مندوخیل

23/06/2026

طلبہ کے مسلسل احتجاج اور دباؤ کے باعث وائس چانسلر اور رجسٹرار ایک ہی دن اپنی کرسیوں سے ہاتھ دو بیٹھے۔یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ طلبہ کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے اور ہر جمہوری اور آئینی حد تک اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔

ہم نومنتخب وائس چانسلر ڈاکٹر بابر اور رجسٹرار عمران مروت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی مشکلات اور دیگر انتظامی امور کے حل کے لیے فوری اور مؤثر لائحۂ عمل اختیار کریں تاکہ طلبہ کو ایک بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

22/06/2026

گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے خلاف دباؤ اور ہراسانی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ آج متعدد طلبہ تنظیموں کے عہدیداران پر مختلف ذرائع سے دباؤ ڈالا گیا کہ وہ یونیورسٹی اور طلبہ کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرنا بند کر دیں، بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائی اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج تقریباً رات دس بجے مروت سٹوڈنٹ سوسائٹی کے صدر اعجاز مروت کو گومل یونیورسٹی سے پولیس والوں نے حراست میں لیا ہے۔ ہم اس کارروائی کو انتہائی افسوسناک اور نامناسب سمجھتے ہیں۔
ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی متحدہ طلبہ محاذ اور مروت سٹوڈنٹ سوسائٹی کے ساتھ ہر پلیٹ فارم پر شانہ بشانہ کھڑی ہے اور طلبہ کے آئینی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ہم متعلقہ حکام اور یونیورسٹی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اعجاز مروت کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور طلبہ کے جمہوری حقِ اظہارِ رائے کا احترام کیا جائے۔
صدر ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی شیخ عباس خان مندوخیل

22/06/2026

گومل یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ خصوصاً ہاسٹلز کے حوالے سے اختیار کی جانے والی پالیسی شدید تشویش کا باعث ہے۔ بارہا ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ ہاسٹلز کو اچانک بند کر دیا جاتا ہے، بجلی اور پانی کی فراہمی معطل کر دی جاتی ہے، جس سے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ بنتا ہے بلکہ ان کے مستقبل کے ساتھ بھی ناانصافی ہے۔

ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی اس بات پر زور دیتا ہے کہ گومل یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز کو مستقل بنیادوں پر کھلا رکھا جائے تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی، تحقیقی اور دیگر علمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔ متعدد طلبہ انٹرن شپ، تحقیق اور دیگر تعلیمی مقاصد کے لیے یونیورسٹی میں مقیم ہیں، لہٰذا ہاسٹلز کی بندش ان کے لیے سنگین مسائل پیدا کر رہی ہے۔

ہم رجسٹرار گومل یونیورسٹی اور وائس چانسلر سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ طلبہ کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہاسٹلز کو فوری طور پر کھولا جائے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو طلبہ کی تعلیم اور علمی ماحول کو متاثر کرتے ہوں۔
صدر ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی شیخ عباس خان مندوخیل

18/06/2026

السلام علیکم!
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
ڈی وی ایم یونٹی کی جانب سے چند اہم مطالبات اور تحفظات انتظامیہ کے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں:
🔹 اول: ڈی وی ایم یونٹی سیمسٹر رجسٹریشن فیس میں 3,000 روپے کے اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس فیصلے پر فوری نظرِ ثانی کی جائے تاکہ طلبہ پر غیر ضروری مالی بوجھ نہ ڈالا جائے۔
🔹 دوم: لیبارٹری کے لیے 279 آئٹمز کی فراہمی کے سلسلے میں رجسٹرار آفس میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی جا چکی ہے، لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ ہم رجسٹرار، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ (HOD) اور وائس چانسلر سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ طلبہ کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے کہ آیا یہ آئٹمز منظور ہو چکی ہیں، ان کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں یا نہیں، اور ان کی فراہمی کب تک متوقع ہے۔
🔹 سوم: ڈی وی ایم کے طلبہ دیگر شعبہ جات کے مقابلے میں زیادہ فیسیں جمع کرواتے ہیں، لہٰذا ہمارا یہ جائز مطالبہ ہے کہ ہر سال کی طرح ڈی وی ایم کے طلبہ کے لیے ایک تعلیمی و تفریحی ٹور کا اہتمام کیا جائے تاکہ طلبہ کو عملی، سائنسی اور تعلیمی تجربات حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔
🔹 چہارم: اگر ہمارے یہ جائز مطالبات چھٹیوں سے پہلے تسلیم نہ کیے گئے اور ان پر فوری پیش رفت نہ ہوئی تو ڈی وی ایم یونٹی گومل یونیورسٹی کی دیگر طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کر چھٹیوں کے فورا بعد ایک پُرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
ہم وائس چانسلر، رجسٹرار، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے ان جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ان مطالبات پر عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ تعلیمی ماحول خوشگوار اور سازگار بنایا جا سکے۔
شکریہ
ڈی وی ایم یونٹی
گومل یونیورسٹی
صدر ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی شیخ عباس خان مندوخیل

14/06/2026

اسلام وعلیکم!
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
صدر ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی شیخ عباس خان مندوخیل
ہمارے شعبے کی موجودہ ایچ او ڈی محترمہ فائقہ رمضان کی عدم دستیابی کے باعث طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خصوصاً انٹرنشپ لیٹرز کے حوالے سے متعدد مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ محترمہ اکثر اوقات دفتر میں مقررہ وقت پر موجود نہیں ہوتیں اور بارہا غیر حاضری کے باعث طلبہ کے ضروری امور التوا کا شکار رہتے ہیں۔
بہت سے طلبہ کے انٹرنشپ لیٹرز دستخط کے انتظار میں پڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی انٹرنشپس متاثر ہو رہی ہیں اور طلبہ ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔ اگر بروقت دستخط نہ ہوں تو ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ معاملات مزید تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔
مزید برآں، ہمارے شعبے کے بعض سینئر طلبہ جو تعلیم مکمل کرنے کے قریب ہیں اور مختلف نجی اداروں میں ملازمتوں کے مواقع حاصل کر رہے ہیں، انہیں بھی ضروری تعلیمی دستاویزات اور سمسٹر سے متعلق بعض معاملات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کے زیر التوا کاغذات اور امتحانی امور کو بروقت حل نہیں کیا جا رہا، جس سے ان کے پیشہ ورانہ مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
ہمارا وائس چانسلر صاحب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے طلبہ کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور متعلقہ ایچ او ڈی کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائیں۔
اگر طلبہ کے جائز مطالبات اور مسائل کو مسلسل نظر انداز کیا گیا اور بروقت مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو طلبہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے مجبوراً پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

14/05/2026

آج میرے ساتھ یونیورسٹی میں جو رویہ اختیار کیا گیا، وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ناقابلِ قبول تھا۔ ڈسیبل سیٹ اور فیس کنسیشن کا کیس ایڈمنسٹریشن میں ہونے کے باوجود مجھے بار بار ڈیفالٹر کہہ کر وائوا سے روکا گیا اور بے عزتی کے ساتھ واپس بھیجا گیا۔
یہ صرف ایک طالبعلم نہیں بلکہ طالبعلم کی عزتِ نفس کی توہین ہے۔
ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ فیکلٹی فوری نوٹس لے، میرا ایڈمیشن بحال کرے اور انصاف فراہم کرے۔ خاموشی اب ناانصافی کو بڑھاوا دینے کے برابر ہے۔
ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی احمد خان وزیر کے ساتھ ہر پلیٹ فارم پر کھڑا ہے۔ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ کے انتظامیہ کو واضح الفاظ میں بتانا چاہتا ہے۔کہ اس میڈم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
صدر ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی شیخ عباس خان مندوخیل

09/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

صدر ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی
شیخ عباس خان مندوخیل.
جیسا کہ آپ سب طلباء کو معلوم ہے کہ 3 مئی کو ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ کے مڈ ٹرم امتحانات ختم ہوئے. لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے۔ کہ صرف ایک ہفتے کے وقفے کے بعد دوبارہ ٹرمینل امتحانات رکھ دیے گئے ہیں۔
طلباء کو ذہنی دباؤ، تیاری کے وقت اور تعلیمی معیار کی بجائے صرف فیسوں کی فکر میں مبتلا کرنا کسی بھی تعلیمی ادارے کے لیے مناسب نہیں۔
ہم واضح طور پر یہ اعلان کرتے ہیں۔ کہ اگر کسی بھی طالب علم کو فیس کی بنیاد پر امتحانی ہال سے باہر نکالا گیا۔ تو پھر کوئی بھی طالب علم امتحان نہیں دے گا۔
ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی ہمیشہ اپنے طلباء کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنے طلباء کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
امتحانات کے وقت صدر اور یونٹی کے تمام ممبران ڈیپارٹمنٹ میں ہونگے کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔

والسلام ۔

19/04/2026

میں صدر ڈی وی ایم سٹوڈنٹس یونٹی شیخ عباس خان مندوخیل آج پھر آپ لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے
یہ کہہ رہا ہوں۔کہ ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ کی جانب سے کچھ سٹوڈنٹس کو یونٹی کے فیصلے کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے۔ میں نے پہلے بھی واضح الفاظ میں یہ کہا ہے۔ اور ابھی بھی یہ کہہ رہا ہوں۔کہ ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ میں کوئی پیپر نہیں ہیں۔ اگر کوئی پیپرز کے لیے آیا۔اور ڈیپارٹمنٹ میں کوئی نقصان ہوا ۔تو تمام تر نقصان کے ذمہ دار وہ سٹوڈنٹس ہوں گے۔جو پیپر کے لیے آئے تھے۔اور یونٹی کے فیصلے کے خلاف گئے تھے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Gomal University Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
29111