Science plays a vital role in a student's life. It enhances critical thinking skills, provides a strong foundation for other areas of study,fosters creativity and innovation .
Hizb Ullah student of 8th Class explaining Covalent Bond to the rest of the class.
Teacher : Muhammad Aamir
Government Middle School NO:2,Dera Ismail Khan
Who says that our Government Educational Institutions
lack lusture in their performance ? Just Visit
17/09/2023
سکول اسمبلی میں جناب سکندر علی عزیر طلباء کو سکول میں اپنی حاضری باقاعدہ بنانے اور کمرہ جماعت میں اپنی مکمل توجہ تعلیمی سرگرمیوں پر مرکوز رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے ۔
سکول اسمبلی میں جناب سکندر علی عزیر طلباء کو سکول میں اپنی حاضری باقاعدہ بنانے اور کمرہ جماعت میں اپنی مکمل توجہ تعلیمی سرگرمیوں پر مرکوز رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے ۔
12/09/2023
تنظیم اساتذہ ،ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر جناب عطا اللّہ جان ناصر ایس ایس ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ،کیچ آج گورنمنٹ مڈل سکول، نمبر 2 ، ڈیرہ اسماعیل خان تشریف لائے۔ انہوں نے اپنی محبتوں کا اظہار اسلامی کتب بطور تحفہ دے کر کیا۔
جزاک اللّہ خیر
Muhammad Rizwan student of 7th Class explaining the Assessment MCQ's of Science.
Chapter NO :3 Immune System
Teacher: Sikandar Ali Uzair
یومِ دفاع پاکستان کی تقریب سےگورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کے ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب بابڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدرس اور معلم کا کام ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا کام ہے اور افواج پاکستان ملک کی سرحدوں اور بقاء کی ضامن ہیں یہ افواج ہی ہیں جن کی بدولت پاکستان کے دشمنوں کو ہمیشہ شکست کھانا پڑی ہے اور نوجوان نسل کو نہ صرف اپنے شہداء اور ہیروز کی شجاعت اور بہادری سے آگاہ ہونا چاہیئے بلکہ معاشرے میں اپنے اہداف کو متعین کر کے ان اہداف کے حصول کے لیے مسلسل محنت سے ہی اس ملک کی ترقی و خوشحالی میں نوجوان نسل اور طلباء اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور معاشرے کا ہر فرد اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز اور محنت کے ساتھ ادا کر کے ملک و ملت کا نام روشن کر سکتا ہے اور اسی میں دشمن کو شکست اور اس کے ارادے خاک میں ملیں گے افواج پاکستان کی ملک کے استحکام اور امن و امان کے لیے لازوال قربانیاں ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام اپنے افواج سے بھرپور محبت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج کا دن منا رہے ہیں۔
یومِ دفاع پاکستان کی تقریب میں گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کے استاد گرامی محمد امجد حیات خان سدوزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف قلیل تعداد کے باوجود پاک فوج کے جذبہ ایمانی کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ رات کی تاریکی میں حملہ آور بڑے دشمن کے خواب کو مٹی میں ملاتے ہوئے پاک فوج نے شجاعت و بہادری کے جھنڈے گاڑ دیئے اور جنگ کی شروعات کرنے والے دشمن کو جنگ بندی کرنے پر مجبور کیا۔
یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں منعقدہ تقریب میں سکول کے طلبہ ملی نغموں کے ساتھ جوش و خروش سے نعرے لگاتے ہوئے اپنے وطن ، شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ۔
یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں منعقدہ تقریب میں سکول کے طلبہ جوش و خروش سے نعرے لگاتے ہوئے اپنے وطن ، شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ۔
06/09/2023
گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب بابڑ کی سربراہی میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 12 کے ہیڈ ٹیچر سید غلام عباس شاہ اور اساتذہ سمیت طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی۔ یومِ دفاع پاکستان کی اس تقریب میں روزنامہ اعتدال کے ابو بکر بھٹی اور عثمان اسراء نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کی سعادت جماعت ہشتم کے طالب علم محمد مرتضیٰ نے حاصل کی۔جمعت ششم کے طالب علم محمد ایان نے ہدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ جماعت ہفتم کے طالب علم عبدالہادی اور جماعت ہشتم کے طالب علم حیدر علی نے یوم دفاع کی مناسبت سے تقاریر کیں اور یوم دفاع کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب ملی نغموں اور پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 12 کے ہیڈ ٹیچر سید غلام عباس شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمیں افواج پاکستان کی ملک کے قیام و دوام میں ان کی لازوال قربانیوں کو یاد دلاتا ہے اور اس دن منانے کا مقصد نہ صرف اپنے شہداء کی یاد منانا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے بلکہ ارض وطن کے لیے افواج کے ساتھ شانہ بشانہ اس ملک کے استحکام و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا بھی ہے۔
تقریب میں گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کے استاد گرامی محمد امجد حیات خان سدوزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف قلیل تعداد کے باوجود پاک فوج کے جذبہ ایمانی کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ رات کی تاریکی میں حملہ آور بڑے دشمن کے خواب کو مٹی میں ملاتے ہوئے پاک فوج نے شجاعت و بہادری کے جھنڈے گاڑ دیئے اور جنگ کی شروعات کرنے والے دشمن کو جنگ بندی کرنے پر مجبور کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 کے ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب بابڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدرس اور معلم کا کام ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا کام ہے اور افواج پاکستان ملک کی سرحدوں اور بقاء کی ضامن ہیں یہ افواج ہی ہیں جن کی بدولت پاکستان کے دشمنوں کو ہمیشہ شکست کھانا پڑی ہے اور نوجوان نسل کو نہ صرف اپنے شہداء اور ہیروز کی شجاعت اور بہادری سے آگاہ ہونا چاہیئے بلکہ معاشرے میں اپنے اہداف کو متعین کر کے ان اہداف کے حصول کے لیے مسلسل محنت سے ہی اس ملک کی ترقی و خوشحالی میں نوجوان نسل اور طلباء اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور معاشرے کا ہر فرد اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز اور محنت کے ساتھ ادا کر کے ملک و ملت کا نام روشن کر سکتا ہے اور اسی میں دشمن کو شکست اور اس کے ارادے خاک میں ملیں گے افواج پاکستان کی ملک کے استحکام اور امن و امان کے لیے لازوال قربانیاں ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام اپنے افواج سے بھرپور محبت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج کا دن منا رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی و خوشحالی اور شہداء پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں منعقدہ تقریب سے سٹیج سیکرٹری نصرت عباس اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول نمبر 2 میں منعقدہ تقریب سے جماعت ہشتم کے طالب علم حیدر علی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.