02/06/2025
یکم مئی سے 31 اگست تک مچھلی کی بریڈنگ (انڈے دینے) کا موسم ہوتا ہے۔ اس دوران پاکستان بھر میں مچھلی پکڑنے پر پابندی ہوتی ہے، خاص طور پر جال کے ذریعے شکار پر۔ صرف کنڈی (ڈور) سے مچھلی پکڑنے کی مشروط اجازت دی جاتی ہے۔
لیکن اس کے باوجود، ہمارے باشعور شکاری بھائی، جو کنڈی سے مچھلی پکڑتے ہیں، اپنی ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے انڈوں والی مچھلی کو دوبارہ دریا میں چھوڑ دیتے ہیں، تاکہ مچھلیوں کی نسل کشی نہ ہو اور دریاؤں کا حسن برقرار رہے۔
یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس قدرتی نظام کا خیال رکھیں۔ آئیں، سب مل کر یہ عہد کریں کہ انڈے دینے والی مچھلی کو واپس دریا میں چھوڑیں گے — صرف اللہ کی رضا کے لیے۔
کیونکہ نسل بچے گی، تو ہی دریا سنوریں گے۔