16/02/2026
🎓 پیغام برائے طلبہ سیکنڈ ایئر سیشن 2026 🎓
پرنسپل وینسم کالج ڈیرہ اسماعیل خان، کامران بشیر کی جانب سے اپنے عزیز طلبہ کے نام
آج آپ کو رخصت کرتے ہوئے دلی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ آپ نے ادارے میں نہ صرف علم حاصل کیا بلکہ بہترین اخلاق اور نظم و ضبط کی مثال بھی قائم کی۔
ہماری دعا ہے کہ آپ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہوں، اپنے والدین، اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کریں اور ملک و قوم کی خدمت کریں۔
اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ 🌹