11/09/2025
11 ستمبر 1948ء کو بانیٔ پاکستان، قائداعظم محمد علی جناحؒ ہم سے جدا ہوئے۔
آپ نے بے پناہ محنت، ثابت قدمی اور ایمانداری کے ساتھ برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ وطن دلایا۔
قائداعظم کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ
سچائی اور دیانت ہی کامیابی کا راستہ ہے۔
تعلیم اور اتحاد کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔
قربانی اور محنت ہی ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
آئیں آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ اپنے ملک کو قائداعظم کے خوابوں کے مطابق ایک مضبوط، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان بنائیں گے۔
اللّٰہ تعالیٰ قائداعظمؒ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔