25/02/2026
گومل میڈیکل کالج الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ایسوسی ایشن
(صدر کابینہ اور تمام ممبران کی جانب سے اعلامیہ)
آج DHQ Hospital Dera Ismail Khan کے آپریشن تھیٹر میں پیش آنے والے واقعے، جس میں ایک ٹی آر کی جانب سے ہمارے اینستھیزیا (NSC) ٹیکنیشن کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ایسے واقعات نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے پیشہ ورانہ ماحول کے وقار کو متاثر کرتے ہیں۔
ہم Gomal Medical College کی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے پیرامیڈکس ساتھیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمارا واضح مؤقف ہے کہ ہسپتال ایک خاندان کی مانند ہوتا ہے جہاں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، ٹیکنیشنز اور دیگر تمام اسٹاف باہمی احترام اور تعاون سے مریضوں کی خدمت سرانجام دیتے ہیں۔ ہم کسی بھی صورت میں ڈاکٹر کمیونٹی یا کسی اور شعبے کے خلاف کوئی تحریک یا ردِعمل نہیں چاہتے، کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ ہم سب ایک ٹیم ہیں اور مریض کی خدمت ہمارا مشترکہ مقصد ہے۔
البتہ یہ بھی اصول ہے کہ
“غلطی خواہ کسی سے بھی ہو، احتساب سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔”