11/12/2025
Government Degree College Daraban Kalan
All the shortlisted candidates are informed that their interviews will be conducted on
17 12 2025 at GDC NO 1 D I KHAN.
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt Degree College Daraban Kalan D.I.Khan, Education, Dera Ismail Khan.
11/12/2025
Government Degree College Daraban Kalan
All the shortlisted candidates are informed that their interviews will be conducted on
17 12 2025 at GDC NO 1 D I KHAN.
08/12/2025
GOVERNMENT DEGREE COLLEGE DARABAN KALAN
Provisional initial Merit list of flexible hiring Degree College Daraban kalan
(1) HPE
(2) English
(3) Urdu
(4) Mathematics
(5) Computer Science
(6)Pak Studies
(7) Political Science
Candidates who have any objection or claim regarding the compilation of this provisional merit list must submit a written application along with documentary proof to the undersigned/relevant committee within three (03) working days from the date of this notice.
21/08/2025
گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کلاں
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کلاں ملک محمد شکیل صاحب کو گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کے سٹوڈنٹس اور اہلیان علاقہ کی طرف سے ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں فل پروفیسر کے عہدے پر ترقی ملنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد
پرنسپل ملک محمد شکیل صاحب کی تعیناتی علاقے دامان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھی اپ نے 2019 میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کلاں کا چارج سنبھالا تھا اللہ تعالیٰ کے خصوصی کرم سے آپکی نگرانی میں ڈگری کالج درابن کلاں دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتا گیا آپکے جارج لیتے وقت ویران غیر آباد بیلڈنگ تھی لیکن اب الحمدللہ الحمدللہ علمی میدان میں ترقی کرتے کرتے چار سالوں سے ایف ایس سی کے امتحانات میں پوزیشن اپنے نام کرتا آ رہا ہے پرنسپل صاحب دفتری مصروفیات کے باوجود بھی باقاعدگی سے چار کلاسسز پڑھاتے آرہے ہیں ساتھ ہی ساتھ یونین کونسل وائز ڈگری کالج درابن کلاں وہ واحد کالج ہے جس میں بی ایس پروگرام کا اجراء کر دیا گیا ہے اس کے علاؤہ آپکی انتہک محنت سے جدید ترین سہولیات جن میں سائنس پریکٹیکل لیبز ؛ لیبریریز ؛ جدید سولر سسٹم سے آراستہ بجلی کا نظام, ترقی کے اس سفر میں علاقائی مشران سردار آغاز اکرام اللہ خان گنڈہ پور ،سردار احسان اللہ خان میانخیل ،سردار شعیب خان میانخیل ، سید نجیب اللہ شاہ بختیار ،سردار عطاء اللہ خان آف گٹار، نے بھرپور ساتھ دیا ،پاک فوج بھی ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑی نظر آئ،تمام طلباء نے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کیا لیکن ان میں چند ایک سر فہرست ہیں ، ملک عامر رشید ،محمد نعمان خان،عثمان خان محمد آصف فاروقی ،شمال خان،شیخ محمد ابوبکر ، عطاءالرحمان شامل ہیں
امید کرتے ہیں پرنسپل صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ پہلے کی طرح دن رات ایک کر کے علاقے دامان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے سر جہان میں جہاں بھی رہیں آباد رہے
گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کلاں
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کلاں کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے جشن آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں، یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔
دعا ہے کہ رب العالمین ہمارے ملک پاکستان کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے اسلام کا قلعہ و امن کا گہوارہ بنائے
آمین
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کلاں کی ہدایات پر اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس محمد وقاص علی شاہ صاحب سٹوڈنٹس کی سہولت کے لیے آنلائن اپلائی کا طریقہ کار سمجھا رہے ہیں
06/08/2025
For more info plz contact
03159556504 WhatsApp
03409782415
03429785430
05/08/2025
ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ نے میٹرک کیلئے سپلی امتحان کا فیس شیڈول جاری کر دیا
28/07/2025
28/05/2025
گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کلاں
یوم تکبیر کے حوالے سے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کا سٹاف اور سٹوڈنٹس کو خصوصی خطاب
یومِ تکبیر:پاکستان کا ایٹمی قوت بننا قومی سلامتی کی ضمانت اور اسلامی دنیا کیلیے اُمید کا نشان
بھارت نے 1998 میں بھی خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش کی، تب بھی اسے منہ توڑ جواب دیا گیا تھاپاکستان کا ایٹمی قوت بننا نہ صرف قومی سلامتی اور خودمختاری کی ضمانت ہے بلکہ یہ اسلامی دنیا کے لیے بھی اُمید کا نشان ہے۔
پاکستان نے 28 مئی 1998کو چاغی کے پہاڑوں میں یکے بعد دیگرے 5 ایٹمی دھماکے کر کے ہمسایہ اور دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا۔
دوسری طرف بھارت نے ایٹمی دھماکا کرنے کے علاوہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر فوج جمع کر دی تھی۔ اس طرح پاکستان بھارت جنگ کا حقیقی خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔
28 مئی 1998ء کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نگرانی اور دوسرے قومی سائنسدانوں کی معیت میں جب اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے تو پورا ملک خوشی و مسرت سے جھوم اٹھا۔وزیراعظم نے ایٹم بم بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نشان پاکستان کا اعزاز دیا ۔ پاکستان کاایٹمی پروگرام آج بھی پاکستان کے دفاع اور سلامتی کا ضامن ہے ۔
30/03/2025
گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کلاں
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کلاں کی طرف سے تمام مسلمانوں, اساتذہ کرام ،طلباءاور بالخصوص علاقے دامان کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں اللہ کریم رمضان المبارک کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے آمین - ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے آمین
26/03/2025
گورنمنٹ ڈگری کالج درابن کلاں
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے عید الفطر اور موسم بہار تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.
29 مارچ سے 7 اپریل تک کالج اور یونیورسٹی میں تعطیلات ہوں گی.
تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان نے HSSC A-II (سپلی) کے نتائج کا اعلان کر دیا
https://www.bisedik.edu.pk/results/current_result
| Monday | 08:00 - 14:00 |
| Tuesday | 08:00 - 14:00 |
| Wednesday | 08:00 - 14:00 |
| Thursday | 08:00 - 14:00 |
| Friday | 08:00 - 12:00 |
| Saturday | 08:00 - 14:00 |